Tag: گر کر تباہ

  • کینیا: مسافر طیارہ گر کر تباہ

    کینیا: مسافر طیارہ گر کر تباہ

    نیروبی : ایک اور مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، حادثے میں تین راہ گیر جاں بحق ہوگئے جبکہ تین مسافر زخمی بھی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق کینیا کے ساحلی شہر مالندی میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں تین راہ گیر جاں بحق ہوگئے.

    طیارہ مالندی ایئرپورٹ سے نیروبی کے ولسن ایئرپورٹ کی جانب روانہ ہوا تھا اور معمول کی تربیتی پرواز پر تھا لیکن پرواز کے کچھ ہی دیر بعد تکنیکی خرابی کے باعث ایئرپورٹ سے تقریباً دو کلومیٹر دور مالندی – ممباسا ہائی وے پر ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا۔

    حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک بچہ، مرد اور خاتون نشانہ بنیں جبکہ طیارے میں موجود پائلٹ، انسٹرکٹر اور ایک طالب علم معمولی زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

    کینیا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ واقعے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

    یہ حادثہ ایئرپورٹ کے قریب حفاظتی اقدامات پر سوالات اٹھاتا ہے اور مقامی حکام نے اس حوالے سے مزید احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

  • بھارتی کوسٹ گارڈ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

    بھارتی کوسٹ گارڈ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

    بھارتی کوسٹ گارڈ کا ہیلی کاپٹر گجرات کے پور بندر میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نیتجے میں تمام افراد ہلاک ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست گجرات کے علاقے پوربندر میں انڈین کوسٹ گارڈ کے ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر نے معمول کی تربیتی پرواز بھری تھی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹ سمیت تین افراد سوار تھے، حادثہ رات بارہ بجے تربیتی پرواز کے دوران پیش آیا۔

    بھارتی کوسٹ گارڈ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں گر کر تباہ

    بھارتی کوسٹ گارڈ کے ترجمان نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں تاہم ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ ہیلی کاپٹر کو حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا۔

    پور بندر کے ایس پی کا کہنا ہے انہیں شدید طور پر جھلسی ہوئی حالت میں پوربندر کے ایک اسپتال لے جایا گیا، جہاں تینوں افراد کی موت واقع ہوگئی۔

    واضح رہے کہ 2021 میں ایسے ہی ایک حادثے میں بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت سمیت تیرہ فوجی افسران ہلاک ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ بھارتی فضائیہ میں گزشتہ 30 سالوں میں 535 جہاز فضائی حادثوں کا شکار ہوئے، گزشتہ 5 سال کے دوران 46 فضائی حادثات میں ہلاک بھارتی پائلٹس کی تعداد 42 ہے، مودی سرکار کے اقدامات نے واضح کر دیا بھارتی حکومت مالی فائدے کیلئے اداروں کو تباہ کرسکتی ہے۔

  • شام سے روانہ ہونے والا طیارہ گر کر تباہ، بشار الاسد کی موجودگی کی اطلاعات

    شام سے روانہ ہونے والا طیارہ گر کر تباہ، بشار الاسد کی موجودگی کی اطلاعات

    شام سے روانہ ہونے والا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے اور اطلاعات کے مطابق شامی صدر بشار الاسد اسی طیارے میں فرار ہوئے تھے۔

    عالمی خبر رساں ادارے روئٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ شام سے اڑنے والا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ اس طیارے میں مفرور صدر بشار الاسد فرار ہوئے تھے۔

    رپورٹ میں شامی صدر کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا جا رہا ہے کہ یو ٹرن لینے کے بعد بشار الاسد کا طیارہ ریڈار سے غائب ہو گیا تھا۔ ریڈار سے غائب ہونے سے پہلے کئی منٹوں تک طیارہ مخالف سمت میں پرواز کرتا رہا۔ تاہم اب تک مصدقہ ذرائع نے شامی صدر سے متعلق کسی خبر کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

    واضح رہے کہ باغی مسلح گروپوں کے دمشق پر قابض ہونے کے بعد شامی صدر بشار الاسد آج ایک طیارے میں سوار ہو کر ملک سے فرار ہوئے ہیں۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ اسد طیارے میں سوار ہو کر نامعلوم مقام پر روانہ ہوئے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/bashar-al-assad-rule-syria-flees-the-country/

  • بھارت کا فوجی طیارہ راجھستان میں گر کر تباہ

    بھارت کا فوجی طیارہ راجھستان میں گر کر تباہ

    نئی دہلی : بھارتی ریاست راجستھان میں معمول کی مشقوں کے دوران انڈین ایئر فورس کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم پائلٹ محفوظ رہا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثہ تیکنکی خرابی کے باعث پیش آیا، مگ 29 لڑاکا طیارہ راجستھان میں رات کے معمول کے تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہوا تاہم پائلٹ بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔

    طیارے کے زمین پر گرتے ہی اس میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے لڑاکا طیارہ جل کر خاکستر ہوگیا، پائلٹ نے پیرا شوٹ کی مدد سے طیارے سے چھلانگ لگائی۔

    بھارتی طیارہ

    فوجی حکام نے بتایا ہے کہ لڑاکا طیارہ رات 10 بجے کے قریب رہائشی علاقے سے دور گر کر تباہ ہوا۔ بھاتی فضائیہ نے واقعے کی مکمل تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال مارچ اور جون میں بھارتی فضائیہ کے دو طیارے بھی معمول کی مشقوں کے دوران حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہوچکے ہیں۔

  • پاک فضائیہ کا لڑاکا تربیتی طیارہ  گر کر تباہ

    پاک فضائیہ کا لڑاکا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

    اٹک : پاک فضائیہ کا لڑاکا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم دونوں پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کا لڑاکا تربیتی طیارہ اٹک کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ، ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ لڑاکا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران اٹک کے قریب گر کر تباہ ہو ا تاہم دونوں پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثےمیں زمین پرکسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے ایئرہیڈ کوارٹرز نے اعلیٰ سطحی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ سال یوم پاکستان کی ریہرسل کے دوران پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ایف – 16 گر کر تباہ ہوگیا تھا ، طیارہ حادثے میں ونگ کمانڈرنعمان اکرم شہید ہوئے تھے۔

    بعد ازاں اپریل میں پاک فوج کامشاق طیارہ گجرات کےقریب گرکرتباہ ہوگیا تھا ، حادثے کے نتیجے میں دونوں پائلٹ میجرعمر اور لیفٹیننٹ فیضان شہید ہوگئے تھے۔

  • برلن میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک

    برلن میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک

    برلن: جرمنی کے دارالحکومت برلن میں چھوٹا طیارہ گرنے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برلن میں چھوٹا طیارہ اپارٹمنٹ کی عمارت پر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد عمارت کی بالائی منزل پر آگ لگ گئی۔طیارہ گرم ہوا کے غبارے سے ٹکرا کر گرا۔ طیارے میں آگ لگنے سے پہلے ایک چھوٹے بچے کو معمولی چوٹیں آئیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ یہ طیارہ دو افراد کو لے جانے کی صلاحیت رکھتا تھا، ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کتنے افراد طیارے میں سوار تھے اور ہلاکہ ہونے والے تینوں افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

  • چلی میں طیارہ گرکرتباہ‘4افراد ہلاک

    چلی میں طیارہ گرکرتباہ‘4افراد ہلاک

    سینٹیاگو:جنوبی چلی میں طیارہ گرکر تباہ ہوگیا،حادثے میں خاتون سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق چلی ایوی ایشن حکام نےخدشہ ظاہرکیاہےکہ نجی ائیرلائن کایہ طیارہ خراب موسم کے باعث گرکرتبا ہوا۔

    حادثےمیں خاتون سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے،جبکہ حادثے میں پائلٹ کے بچ جانے کی متضاد اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

    امدادی رضاکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کرامدادی سرگرمیاں شروع کردی اور پولیس نے شواہد اکٹھاکرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

    مزید پڑھیں:شام جانے والا روسی فوجی طیارہ گرکرتباہ،92افراد ہلاک

    یاد رہےکہ گزشتہ ماہ روسی فوجی جہاز سمندر میں گر کر تباہ ہوگیاتھا،جس کے نتیجے میں اہلکاروں، آرمی میوزک بینڈ اور صحافیوں سمیت 92 افراد جاں بحق ہوگئےتھے۔

    طیارے میں سوار تمام افراد سال نو کا جشن منانے شام کےشہرلتاکیہ میں روسی ائیر بیس جارہےتھے مگر بدقسمت طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا اور اس میں سوار تمام ہی لوگ ہلاک ہوگئے۔

    مزید پڑھیں:سائبیریامیں روسی ہیلی کاپٹرگرکر تباہ،19افراد ہلاک

    واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال اکتوبر میں سائبیریا کے شمال مغربی علاقے میں خراب موسم کی وجہ سے ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ہونے سے 19افراد ہلاک ہو گئےتھے۔

  • طالبان نے افغان نیشنل آرمی کا ہیلی کاپٹر مار گرایا

    طالبان نے افغان نیشنل آرمی کا ہیلی کاپٹر مار گرایا

    کابل : افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ افغان ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کی وجہ سے گرکر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق افغانستان کے صوبے بغلان میں طالبان نے افغان نیشنل آرمی کا ہیلی کاپٹر مار گرانے کادعوی کیا ہے جبکہ حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام عملہ مارا گیا۔

    دوسری افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ آج صبح چاربجے دواہم آئی ہیلی کاپٹر بغلان میں بیس پر سامان کی فراہمی کررہے تھے کہ ان میں سے ایک میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے آگ لگ گئی جو گر کے تباہ ہوگیا۔

    وزارت دفاع کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں ہلاک ہونے والے تین فوجی جبکہ چار افراد عملے کا حصہ تھے۔

    ادھرطالبان کے ترجمان ذببیح اللہ نے تصدیق کی ہے کہ افغان نیشنل آرمی کا ہیلی کاپٹر طالبان نے بغلان کے علاقے پل خمری کے نزدیک مار گرایاہے۔

  • دمشق: شام میں روسی ہیلی کاپٹر باغیوں نے مار گرایا،پانچ افراد ہلاک

    دمشق: شام میں روسی ہیلی کاپٹر باغیوں نے مار گرایا،پانچ افراد ہلاک

    دمشق : روس کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ شام کے شمالی علاقے میں باغیوں نے اس کے ایک ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق روسی وزارت دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ شام کے شمالی علاقے میں اس کے ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا گیا،ایم آئی ایٹ ہیلی کاپٹر میں پانچ افراد سوار تھے.

    روسی حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر حلب میں امداد پہنچانے کے بعد واپس آ رہا تھا،ابھی تک یہ واضح بھی نہیں ہو سکا کہ باغیوں کے کس گروپ نے ہیلی کاپٹر کو گرایا ہے.

    روس شامی صدر بشارالاسد کے قریبی اتحادی ہے اور یہ حکومتی فورسز کو باغیوں کے خلاف کارروائیوں میں فضائی مدد فراہم کر رہا ہے.

    اس سے پہلے رواں برس مئی میں سیٹیلائیٹ تصاویر سے پتا چلا تھا کہ شام میں سٹریٹیجک اعتبار سے اہم اور روسی فورسز کے زیر استعمال اڈے کو ’دولتِ اسلامیہ‘ کی جانب سے حملے کے بعد شدید نقصان پہنچا.

    *دمشق: داعش نے روس کا ہیلی کاپٹر مار گرایا،دو پائلٹس ہلاک

    اس واقعے سے پہلے گزشتہ ماہ شام کے شہرتدمرکے اوپر پرواز کر رہا تھا کہ داعش کے عسکریت پسندوں نے اسے فائرنگ کرکے نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں دو روسی فوجی پائلٹ ہلاک ہو گئے تھے.

    واضح رہے کہ حملے کی ذمہ داری دہشت گرد نتظیم داعش نے قبول کی تھی.

  • بینکاک: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،9 فوجی ہلاک

    بینکاک: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،9 فوجی ہلاک

    تھائی لینڈ: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے نو فوجی ہلاک ہوگئے۔

    بیل دو سو بارہ نامی ہیلی کاپٹر تھائی فوجیوں کے لئے موت کا پروانہ بن گئے، حکام کا کہنا ہے کہ شمالی صوبے پے یاؤ سے اڑان بھرنے والا ہیلی کاپٹر پرواز کے کچھ ہی دیر بعد فنی خرابی کے باعث گر تباہ ہوگیا، حادثے میں میجر جنرل سمیت نو فوجی لقمہ اجل بنے۔

    دو سال کے عرصے میں گر کر تباہ ہونے والا یہ چوتھا فوجی ہیلی کاپٹر ہے۔