Tag: گستاخانہ خاکوں کی اشاعت

  • گستاخانہ خاکوں کی اشاعت: وزیراعظم کو معاملہ وفاقی کابینہ میں رکھ کر عوامی جذبات کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم

    گستاخانہ خاکوں کی اشاعت: وزیراعظم کو معاملہ وفاقی کابینہ میں رکھ کر عوامی جذبات کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے متعلق درخواست پر وزیراعظم کو معاملہ وفاقی کابینہ میں رکھ کر عوامی جذبات کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے فرانس میں سرکاری سطح پر گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اورنمائش پر سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔

    پٹیشنر کی جانب سے طارق اسد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، درخواست گزار کے وکیل نے کہا فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش پر ترکی اور قطر سمیت دیگر مسلم ممالک نے احتجاج کیا ہے۔ سب سے بڑی بات یہ ہےکہ فرانسیسی صدر نے خود دو عمارتوں پر گستاخانہ خاکے آویزاں کرنے کا کہا۔

    وکیل نے کہا کہ عدالت وفاقی حکومت کو فرانس سے سفارتی و اقتصادی تعلقات منقطع کرنے ، فرانس کی مصنوعات کو پاکستان میں درآمد کرنے پر پابندی عائد کرنے اور فرانس کی مصنوعات کا سرکاری سطح پر بائیکاٹ کرنے کا اعلان کرنے کا حکم دے۔

    طارق اسد ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ عدالت وفاقی حکومت کو حکم دے کہ وہ فرانس کے سفیر کو طلب کرکے اس بات پر مجبور کرے کہ فرانس کی حکومت گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر معافی مانگتے ہوئے چارلی ہیبڈو میگزین کو گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے روکے۔

    وکیل نے مزید کہا وفاقی حکومت کو عالمی سطح پر توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کو جرم قرار دلوا کر اس کی کم سے کم سزاء عمر قید کے لئے قانون سازی کے متعلق اقدامات کرنے کا بھی حکم دے۔

    جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے پاکستانی حکومت نے مذمت تو کی ہے ، نیشنل اسمبلی سے بھی قرارداد بھی پاس ہوئی ہے۔ پارلیمنٹ سے قرارداد کا آنا بھی عوام کی ترجمانی ہے۔

    عدالت نے شہداء فاؤنڈیشن کی پٹیشن وزیراعظم کو بھیجتے ہوئے معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھ کر عوامی جذبات کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

  • گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف آئندہ جمعے سے  پورا ہفتہ احتجاج کا اعلان

    گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف آئندہ جمعے سے پورا ہفتہ احتجاج کا اعلان

    اسلام آباد : جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف آئندہ جمعے سے پورا ہفتہ احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا پاکستانی فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔

    تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پاکستان کے لوگ فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں، فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی مذمت کرتے ہیں، فرانس کے ساتھ تجارتی روابط ختم کرنے چاہئیں، تاجر فرانس کےساتھ تجارتی معاہدے منسوخ کریں۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف آئندہ جمعہ سے پورا ہفتہ احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے اپیل کی کہ عوام سڑکوں پر آکر گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف احتجاج کریں۔

    جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ نے کہا کہ مہنگائی ،بیروزگاری کی وجہ سے عام آدمی بےبس ہے ، عام آدمی بچوں کیلئےصبح و شام کھانے پینے کیلئے فکر مند ہے، ایسے حالات میں ہم عوام کی ترجمانی کرناچاہتے ہیں۔

    یوم کشمیر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں سے یوم سیاہ پر بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، پہلے بھی کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے تھے اورآج بھی کھڑے ہیں۔

    مولانا فضل الرحمان نے پشاور دھماکے سے متعلق کہا کہ حکومت تحفظ نہیں دےسکتی تو مدارس خود سیکیورٹی کااہتمام کریں، پشاور واقعہ بزدلانہ اقدام ہے، امن امان کے قیام کا دعویٰ کیا جاتا ہے ،کہاں ہے امن؟

  • پاکستان کا گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فرانس سے شدید احتجاج

    پاکستان کا گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فرانس سے شدید احتجاج

    اسلام آباد : پاکستان نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فرانسیسی سفیر کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا جبکہ فرانسیسی صدر کے گستاخانہ بیان پربھی احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فرانسیسی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ، طلبی کانوٹس ڈی جی ساؤتھ ایشیا زاہد حفیظ کی جانب سے جاری کیا گیا۔

    پاکستان نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فرانس سے شدید احتجاج کرتے ہوئے فرانسیسی سفیرکواسپیشل سیکریٹری یورپ نےاحتجاجی مراسلہ حوالے کردیا۔

    مزید پڑھیں : وزیر خارجہ کا اسلاموفوبیا کے حوالے سے اہم اعلان

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ فرانسیسی صدر کے گستاخانہ بیان پربھی احتجاج ریکارڈ کرایاگیا۔

    اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ گستاخانہ خاکوں سے پوری دنیا میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، فرانس کے صدر کے غیر ذمہ دارانہ بیانات نے جلتی پر تیل کا کام کیا، یہ پہلی مرتبہ ایسا نہیں ہوا، کچھ عرصہ قبل چارلی ہیبڈو نے گستاخانہ خاکے شایع کیے، کبھی قرآن پاک کو جلانے کے واقعات سامنے آتے ہیں، کبھی پتا چلتا ہے کہ حجاب پر پابندی کا فیصلہ کیا جا رہا ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا اہم اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے آئندہ اجلاس میں، میں وزیر اعظم کی ہدایت پر اس حوالے سے ایک جامع قرارداد پیش کروں گا جس میں 15 مارچ کا دن، اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن کے طور پر طے کرنے کی تجویز دیں گے۔

  • گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر دنیا بھر میں احتجاج جاری

    گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر دنیا بھر میں احتجاج جاری

    کابل: گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر دنیا بھر میں احتجاج جاری ہے، افغانستان اور طرابلس میں فرانسیسی جریدے کیخلاف مظاہرے کیے گئے۔

    گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر عالم اسلام بھی سراپا احتجاج ہے، افغانستان کے مختلف شہروں میں شمعِ رسالت کے پروانوں نے فرانسیسی میگزین کیخلاف مظاہرہ کیا۔

    توہین آمیز خاکوں کیخلاف سب بڑامارچ کابل میں ہوا، ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے آقا سے عقیدت و محبت کا اظہار کیا تو بچوں نے فرانس مردہ باد کے نعرہ لگا کر اپنے غم و غصے کا ظہار کیا۔

    مظاہرین نے افغان صدر سے مطالبہ کیا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فرانسیسی حکومت سے احتجاج کیا جائے۔

    طرابلس میں بھی غلامان رسولﷺ سڑکوں پر نکل آئے اور آہانت آمیز خاکوں پر فرانسیسی جریدے کیخلاف صدائے احتجاج بلند کی، ریلی کے شرکاء نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے فرانسیسی سفارت خانے کی طرف رخ کیا۔

    ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ مسلمان سب برداشت کرسکتا ہے لیکن آقا کی شان میں گستاخی نہیں۔

  • مذہبی جماعتیں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر 23جنوری کو ملک گیر احتجاج کریگی

    مذہبی جماعتیں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر 23جنوری کو ملک گیر احتجاج کریگی

    اسلام آباد: ملک بھر کی مذہبی جماعتوں نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف تئیس جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا ۔

    فرانس اور جاپان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف جماعت اسلامی ، پاکستان علماء کونسل اور وفاق المدارس میدان میں نکل آئیں ، جماعت اسلامی کراچی ، لاہور اور اسلام آباد میں ملین مارچ کرے گی جن کی قیادت سراج الحق، لیاقت بلوچ اور منور حسن کریں گے ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے صدر اور وزیر اعظم کی مظاہروں میں شرکت کی خواہش ظاہر کی ہے۔

    لاہور میں پاکستان علماء کونسل کےاجلاس میں تئیس جنوری کو ملک گیر احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے،تنظیم کے چیئرمین طاہر اشرفی نے کہا کہ آزادی اظہار کے نام پر رسول اکرم ؐ کی توہین کی اجازت نہیں دیں گے، انہوں نے پوپ فرانسس کے بیان پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

    کراچی پریس کلب میں وفاق المدارس کے سربراہ قاری حنیف جالندھری اور جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی محمد نعیم نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ توہین آمیز خاکوں کی اشاعت ناقابل برداشت ہے ، جمعہ کو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔

  • جے یوآئی ف کا گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر 30 جنوری کو احتجاج کا اعلان

    جے یوآئی ف کا گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر 30 جنوری کو احتجاج کا اعلان

    اسلام آباد: جے یوآئی ف نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف تیئس جنوری کو احتجاج کی کال دے دی۔

    جے یوآئی ف کی مرکزی مجلس عمومی کااجلاس سکھر میں ہوا،اجلاس کےبعدمولانافضل الرحمان نے بتایافرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے امت مسلمہ کی دلآزاری ہوئی فرانس معافی مانگے۔

     مولانافضل الرحمان نےعوام سے اپیل کی کہ وہ تیئس جنوری کوخاکوں کی اشاعت کیخلاف ملک گیراحتجاج کریں۔

    جے یوآئی ف نے اکیسویں اورآرمی ایکٹ میں ترمیم پرایک مرتبہ پھراپنے مؤقف کودہرایا۔

    سرابرہ جے یوآئی ف کاکہناتھاپیٹرول اورگیس کے بحران نے عوام کوخون کے آنسورلادیاہے لیکن کوئی آنسوپونچھنے والا نہیں۔