Tag: گلاسگو

  • کامن ویلتھ گیمز:پاکستانی ایتھلیٹس نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام

    کامن ویلتھ گیمز:پاکستانی ایتھلیٹس نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام

    گلاسگو :کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی دستہ تاحال کوئی گولڈ میڈل تو نہیں جیت سکا۔ لیکن جوڈو، ریسلنگ اور باکسنگ کے ایونٹس میں قومی ایتھلیٹس کی کارکردگی تسلی بخش رہی۔ اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں اڑتالیس رکنی پاکستانی دستے نے گولڈ میڈل جیتنے کے لئے سر دھڑ کی بازی لگائی  لیکن کامیابی نہ مل سکی۔

    لان بالز، سوئمنگ ، ٹیبل ٹینس ،ویٹ لفٹنگ، شوٹنگ ، سائکلنگ بیڈمنٹن، باکسنگ، اسکواش، جوڈو، گمناسٹک اور ریسلنگ میں قومی ایتھلیٹس تمغے کے حصول کیلئے میدان میں تو اترے لیکن خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکے۔ جوڈو میں شاہ حسین شاہ نے چاندی کا تمغہ سینے پر سجایا تو ریسلنگ میں اظہر حسین اور قمر عباس نے پاکستانی کی لاج رکھی۔

    ٹیبل ٹینس، سوئمنگ، لان بالز سمیت کئی کھیلوں میں پاکستانی ایتھلٹس نے انتہائی مایوس کیا۔ کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کی تمام تر امید باکسر محمد وسیم سے ہے۔ جو باون کلو گرام کیٹگری کا فائنل کھیلیں گے۔دولت مشترکہ کھیلوں میں پاکستان اب تک صرف تین میڈلز ہی جیت سکا ہے۔

  • کامن ویلتھ گیمز میڈلز کی جنگ جاری، میڈلز ٹیبل پر انگلینڈ کی حکمرانی برقرار

    کامن ویلتھ گیمز میڈلز کی جنگ جاری، میڈلز ٹیبل پر انگلینڈ کی حکمرانی برقرار

    گلاسگو: کامن ویلتھ گیمز میں آج بھی متعدد ایونٹس میں میڈلز کی جنگ ہوگی، میڈلز ٹیبل پر انگلینڈ کی حکمرانی برقرار ہے۔

    کامن ویلتھ گیمز میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، ایتھلیٹس گولڈ میڈل جیتنے کے لئے سر دھڑ کی بازی لگا رہے ہیں، ایونٹ میں آج ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باکسنگ، ڈائیونگ، جمناسٹک، ہاکی، نیٹ بال، اسکواش اور مختلف کھیلوں میں مقابلے ہورہے ہیں۔

     میڈلز ٹیبل پر انگلینڈ کی چوالیس طلائی تمغوں کے ساتھ حکمرانی برقرار ہے، برطانوی ایتھلیٹس مجموعی طور پر ایک سو تئیس میڈلز جیت چکے ہیں، آسٹریلیا چھتیس گولڈ میڈلز حاصل کرکے دوسرے اور کینیڈا ستائیس گول کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

     کینیڈا کے پیٹریکا پانچ طلائی اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کرکے لیڈ کررہی ہیں، کامن ویلتھ گیمز میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ بھی جاری ہے، ویٹ لفٹنگ اور ایتھلیٹکس میں کھلاڑی ریکارڈز قائم کرچکے ہیں۔

  • گلاسگو: باکسنگ، پاکستان کے محمد وسیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

    گلاسگو: باکسنگ، پاکستان کے محمد وسیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

    گلاسگو: پاکستان کیلئے کامن ویلتھ گیمز میں دوسرے میڈل کے حصول کیلئے پاکستانی باکسر محمد وسیم ملائیشین باکسر کو شکست دیکر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

    گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان اپنے دوسرے میڈل کے قریب پہنچ گیا ہے، پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ملائیشن حریف کو ناک آؤٹ کرتے ہوئے کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی ہے۔ باکسنگ کی باون کلو گرام کیٹگری میں محمد وسیم نے عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے حریف کو نہ صرف ٹف ٹائم دیا بلکہ حریف باکسر کے چھکے چھڑاتے ہوئے اسے شکست سے دوچار کیا۔

  • کامن ویلتھ گیمز:انگلینڈ بارہ طلائی تمغوں کے ساتھ سرفہرست

    کامن ویلتھ گیمز:انگلینڈ بارہ طلائی تمغوں کے ساتھ سرفہرست

        گلاسگو :کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز کے حصول کی جنگ جاری ہے۔ آج بھی پندرہ ایونٹس میں ایتھلیٹس مدمقابل ہیں۔ پاکستانی ایتھلیٹس بھی ایکشن میں ہیں۔ اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں انگلینڈ کے ایتھلیٹس چھائے ہوئے ہیں۔ انگلینڈ مجموعی طور پر بارہ طلائی تمغوں کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے۔

    آسٹریلیا گیارہ گولڈ میڈل لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہے میزبان اسکاٹ لینڈ سات طلائی تمغوں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔ ایونٹ میں پاکستانی ایتھلیٹس نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔۔ دوسرے روز مردوں کے لان بالز میں انگلینڈ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد پاکستان کو نو کے مقابلے چوبیس گول سے شکست دی۔

    شوٹنگ کے مقابلوں میں بھی قومی ایتھلیٹ خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے۔مردوں کی اسکیٹ کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان کے عثمان چاند سرسٹھ پوائنٹس کےساتھ تیرہویں نمبر پررہے۔

    خواتین کی دس میٹر ائیر پسٹل کوالیفائنگ راؤنڈ میں مہوش فرحان پندرہویں نمبر پر رہیں۔ مردوں کی انہتر کلو گرام ویٹ کیٹگری میں پاکستان کے حسن آصف ناکام ہوگئے۔

    کھیلوں میں آج تیسرے روز پاکستانی ایتھلیٹ، شوٹنگ، سوئمنگ اور لان بالز کے ایونٹ میں قسمت آزمائی کریں گے۔

  • دولت مشترکہ کھیلوں کا کل سے ہورہا ہے گلاسگو میں آغاز

    دولت مشترکہ کھیلوں کا کل سے ہورہا ہے گلاسگو میں آغاز

    کراچی: کامن ویلتھ گیمز کا آغاز کل سے اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں ہورہا ہے، پاکستان آٹھ کھیلوں میں میڈلز کے لئے قسمت آزمائی کرے گا۔

    کامن ویلتھ گیمز تئیس جولائی سے تین اگست تک گلاسگو میں جاری رہیں گے،پاکستان کا باسٹھ رکنی دستہ آٹھ کھیلوں میں حصہ لے گا جن میں بیڈمنٹن، کشتی، نشانہ بازی، جمناسٹکس، باکسنگ، ویٹ لفٹنگ، ٹیبل ٹینس اور ایتھلیٹکس شامل ہیں، پہلی بار پاکستان کا قومی کھیل ہاکی کامن ویلتھ گیمز میں شامل نہیں ہے، پاکستان بارہویں مرتبہ دولت مشترکہ کھیلوں میں حصہ لے رہا ہے۔

    اس سے قبل گیارہ ایونٹس میں پاکستان نے مجموعی طور پر چوبیس گولڈ میڈلز حاصل کیے ہیں جن میں سے بیس طلائی تمغے کشتی میں ملے ہیں، پرتھ میں ہونے والے انیس سو چونسٹھ کے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی کارکردگی سب سے نمایاں رہی، ان مقابلوں میں قومی ایتھلیٹس نے آٹھ طلائی تمغے اپنے سینوں پر سجائے، دوہزار دس میں ہونے والے مقابلوں میں پاکستان نے دو گولڈ میڈل اپنے نام کئے،اس بار بھی پاکستان سے ریسلنگ میں میڈلز کی توقع کی جارہی ہے۔

  • کامن ویلتھ گیمز کا آغاز کل سے گلاسگو میں ہورہا ہے

    کامن ویلتھ گیمز کا آغاز کل سے گلاسگو میں ہورہا ہے

    گلاسگو : کامن ویلتھ گیمز کا آغاز کل سے اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں ہورہا ہے، پاکستان آٹھ کھیلوں میں میڈلز کے لئے قسمت آزمائی کرے گا۔

    کامن ویلتھ گیمز تئیس جولائی سے تین اگست تک گلاسگو میں جاری رہیں گے، پاکستان کا باسٹھ رکنی دستہ آٹھ کھیلوں میں حصہ لے گا، جن میں بیڈمنٹن، کشتی، نشانہ بازی، جمناسٹکس، باکسنگ، ویٹ لفٹنگ، ٹیبل ٹینس اور ایتھلیٹکس شامل ہیں۔

    پہلی بار پاکستان کا قومی کھیل ہاکی کامن ویلتھ گیمز میں شامل نہیں ہے، پاکستان بارہویں مرتبہ دولت مشترکہ کھیلوں میں حصہ لے رہا ہے، اس سے قبل گیارہ ایونٹس میں پاکستان نے مجموعی طور پر چوبیس گولڈ میڈلز حاصل کیے ہیں، جن میں سے بیس طلائی تمغے کشتی میں ملے ہیں۔

    پرتھ میں ہونے والے انیس سو چونسٹھ کے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی کارکردگی سب سے نمایاں رہی، ان مقابلوں میں قومی ایتھلیٹس نے آٹھ طلائی تمغے اپنے سینوں پر سجائے، دوہزار دس میں ہونے والے مقابلوں میں پاکستان نے دو گولڈ میڈل اپنے نام کئے، اس بار بھی پاکستان سے ریسلنگ میں میڈلز کی توقع کی جارہی ہے۔