Tag: گلا کٹی لاش

  • کراچی میں گھر سے خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد، شناخت ہوگئی

    کراچی میں گھر سے خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد، شناخت ہوگئی

    کراچی(24 جولائی 2025): بنارس فرنٹیئر کالونی میں گھر سے خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد ہوئی ہے، مقتولہ کو اس کے شوہر نے قتل کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے بنارس فرنٹیئر کالونی میں گھر سے خاتون کی گلا کٹی لاش ملی ہے،کرائم سین یونٹ شواہد جمع کرنے کیلئے جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی شناخت 45 سالہ ملکیت بی بی کے نام سے ہوئی ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون کو اس کے شوہر نے چھری کے وار سے قتل کیا اور فرار ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق فرار ملزم کی گرفتاری کیلئے کوشش کی جارہی ہے، مقتولہ 7 بچوں کی ماں اور ملزم شوہر فروٹ کا ٹھیلا لگاتا ہے، ابتدائی تفتیش میں خاتون کے قتل کی وجہ گھریلو جھگڑا معلوم ہوتی ہے تاہم خاتون کی لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

    میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالب علم نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگادی

    دوسری جانب کراچی میں ملیر سٹی گلشن قادری کے قریب گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، پولیس حکام کے مطابق گلشن قادری کے قریب گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماردی، حادثے میں موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا، جاں بحق شخص کی شناخت 30 سال کے ذیشان احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

  • ہوٹل سے لڑکی کی گلا کٹی لاش برآمد، زیادتی کا شبہ

    ہوٹل سے لڑکی کی گلا کٹی لاش برآمد، زیادتی کا شبہ

    بھارت میں خاتون ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کا واقعہ رپورٹ ہونے کے بعد بھی خواتین پر ظلم کا سلسلہ جاری ہے، اترپردیش کے بریلی کے کوتوالی علاقے میں ہوٹل میں ایک لڑکی کو گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایس پی سٹی راہل بھاٹی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قتل کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعہ کا علم اس وقت ہوا جب ہوٹل کے کمرے سے بدبو اُٹھنا شروع ہوئی۔

    پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہوٹل کے عملے نے اس معاملے کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کیا۔

    پولیس کے مطابق لڑکی کو بے رحمی سے قتل کرنے والے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے، جبکہ لڑکی کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

    اس سے قبل ایک اور واقعے میں ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں کالج کی نوجوان لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

    بنگلورو میں 21 سالہ لڑکی کے ساتھ نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے جنسی زیادتی کی۔ متاثرہ لڑکی نے ملزم سے لفٹ مانگی تھی۔

    پولیس آفیسر رمن گپتا نے بتایا کہ کالج کی طالبہ سہیلیوں کے ساتھ ملاقات کے بعد گھر واپس جا رہی تھی، راستے میں انہوں نے ایک موٹر سائیکل سوار سے لفٹ لی جو اسے گھر چھوڑنے کے بجائے نامعلوم مقام پر لے گیا۔

    رمن گپتا کے مطابق واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا، متاثرہ طالبہ ہوسور سروس روڈ کے قریب ایک ٹرک کے پیچھے سے برآمد ہوئی جہاں اس نے اپنے جسم کو جیکٹ سے ڈھانپ رکھا تھا۔

    متاثرہ لڑکی کے دوستوں نے اس کے پیغام اور لوکیشن ملنے کے بعد ڈھونڈا اور اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زیرِ علاج ہے۔

    پولیس کے مطابق لڑکی کی سہیلیوں نے دیکھا کہ ٹرک کے پاس ملزم صرف پینٹ پہنے کھڑا ہے، وہ انہیں دیکھ کر گھبراہٹ کا شکار ہوا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

    ٹرین میں ٹکٹ چیکر پر مسافروں کا حملہ، ویڈیو وائرل

    رمن گپتا نے بتایا کہ لڑکی کی حالت مستحکم ہے جبکہ مزید تفصیلات میڈیکل ٹیسٹ کے بعد سامنے آئیں گی۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

  • کراچی میں گھر سے خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد

    کراچی میں گھر سے خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد

    کراچی کے علاقے لانڈھی شیرپاؤ کالونی میں گھر سے ایک خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد ہوئی ہے۔

    پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی شیر پاؤ  کالونی میں ایک گھر سے خاتون کی گلا کٹی لاش ملی ہے جس کی شناخت نسرین لطیف کے نام سے ہوئی، مقتولہ کو چھُری سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا ہے۔

    پولیس نے کہا کہ شوہر کی جانب سے واقعے کو ڈکیتی مزاحمت بتایا جارہا ہے، لیکن گھر کے اندر ڈکیتی کے کوئی شواہد نہیں ملے، قتل کے وقت خاتون کی جانب سےمزاحمت کے آثار بھی نہیں ملے، ایسا لگتا ہے خاتون کو قتل سے پہلے کوئی چیز کھلائی گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ شبہ ہے خاتون کو شوہر یا سوتیلے بیٹے نے قتل کیا ہے، یہ بھی امکان ہےکہ غیرت یا جائیداد کی خاطر قتل کیا گیا ہو۔

    پولیس نے بتایا کہ خاتون کی سونے کی انگوٹھی اور چین بھی موجود ہے، گھر میں مقتولہ کے تمام بچے بھی موجود تھے، مقتولہ کی دوسری اور شوہر کی تیسری شادی تھی مزید پوسٹ مارٹم اور تفتیش کے بعد صورتحال واضح ہوگی۔