Tag: گلبدین نائب

  • محمد عامر کے جشن منانے کے انداز پر افغان کرکٹر گلبدین نے کیا کہا؟

    محمد عامر کے جشن منانے کے انداز پر افغان کرکٹر گلبدین نے کیا کہا؟

    پاکستان کے سابق کرکٹر محمد عامر کے وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کے انداز پر افغان کرکٹر گلبدین نائب نے انھیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں دبئی کیپٹلز اور ڈیزرٹ وائپرز کے درمیان ہونے والے فائنل میچ میں پاکستانی کے سابق لیفڈ ہینڈ پیسر محمد عامر نے گلبدین نائب کو جلد آؤٹ کردیا تھا، اب ان کے ردعمل کے بارے میں افغان کرکٹر نے بات کی ہے۔

    اس ہائی اسٹیک مقابلے میں جب محمد عامر اپنا دوسرا اوور کرانے آئے تو انھوں نے گلبدین نائب کو صرف 5 رنز پر ایل بی ڈبلیو کردیا۔

    وکٹ لینے کے بعد محمد عامر نے منفرد انداز میں جشن منایا انھوں نے گلبدین نائب کے سگنیچر انداز کی نقل کی، ایک ایک ایسا اقدام تھا جس نے شائقین اور کرکٹ ماہرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی اور اس پر کافی بات بھی کی گئی۔

    افغانستان کے گلبدین نائب نے کرکٹ میں عزت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ کرکٹ ایک جنٹیلمین گیمز ہے اور اس میں آپ کو ایک دوسرے کی عزت کرنی چاہیے۔

    گلبدین نے کہا کہ اگر آپ کسی کو عزت نہیں دیں گے تو پھر کوئی بھی آپ کی عزت نہیں کریگا، وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ان کے اس انداز کے بعد انھوں نے کتنی عزت کمائی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ایک کرکٹر کے طور پر ایک انسان کے طور پر آپ کو ہر کسی کی عزت کرنی چاہیے، خیال رہے کہ اس مقابلے میں دبئی کیپٹلز کی ٹیم فاتح رہی تھی اور اس نے آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں پہلا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

  • افغانستان کے آل راؤنڈر کو امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنا مہنگا پڑ گیا

    افغانستان کے آل راؤنڈر کو امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنا مہنگا پڑ گیا

    زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں افغانستان کے آل راؤنڈر کو امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنا مہنگا پڑ گیا۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے افغانستان کے نامور کرکٹ آل راؤنڈر پر جرمانہ عائد کر دیا، گلبدین نائب پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا ہے۔

    گلبدین نائب ضابطہ اخلاق کے لیول ون کی خلاف ورزی پر مرتکب قرار پائے جس پر انہیں میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔

    آئی سی سی نےگلبدین نائب کو جرمانے کے ساتھ ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا۔

    گلبدین نائب نے میچ کے 11 ویں اوور میں امپائر کی جانب سے راشد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو نہ دینے پر نامناسب حرکت کی تھی۔

    آل راؤنڈر پر جرمانہ زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کیا گیا۔