Tag: گلستان جوہر

  • کراچی: فائرنگ و دیگر واقعات میں تین افراد جاں بحق

    کراچی: فائرنگ و دیگر واقعات میں تین افراد جاں بحق

    کراچی میں فائرنگ اورپرتشددواقعات میں تین افرادجان سےگئے۔ کورنگی میں سیکیورٹی اہلکاروں نےٹارگٹ کلرکاشف عرف چیتاکوگرفتارکرلیا۔
    کراچی کےعلاقے ماری پورسےتشدددزدہ بوری بندلاش برآمدہوئی۔

    سی ویوکےقریب سےایک شخص کی لاش ملی۔ گلستان جوہرسےایک شخص کی گولیاں لگی لاش ملی۔ شارع فیصل پربس پرفائرنگ سےتین خواتین سمیت چارافرادزخمی ہوگئے۔

    اورنگی ٹاؤن پاکستان بازارمیں فائرنگ سےایک شخص زخمی ہوا۔ کورنگی میں سیکیورٹی اہلکاروں نے ٹارگٹ کلرکاشف عرف چیتاکوگرفتارکرکےاسلحہ برآمدکرلیا۔

  • کراچی:مفتی عثمان  اورانکے ساتھیوں کی نمازجنازہ ادا

    کراچی:مفتی عثمان اورانکے ساتھیوں کی نمازجنازہ ادا

    کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مفتی عثمان یار خان اور ان کے دو ساتھیوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت امن و امان کے قیام میں ناکام ہوگئی ہے ۔

    گلستان جوہر مدرسہ دالخیر کے قریب مفتی عثمان یار خان اور ان کے دو ساتھیوں کی نماز جنازہ کی ادا کی گئی، نمازہ جنازہ میں مولانا سمیع الحق سمیت سیکڑوں کارکنوں نے شرکت کی، نماز جنازہ کے دوران سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیئے گئے تھے۔

    اس موقع پر مولانا سمیع الحق کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت امن و امان کے قیام میں ناکام ہوگئی ہے، فوری استعفیٰ دے، وفاق ملک میں پھیلی آگ پر پانی ڈالنے میں سنجیدہ نہیں۔

    جمیعت علمائے اسلام سمیع الحق گروپ کے رہنما مفتی عثمان یار خان کی گاڑی پر گزشتہ روز کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں مفتی عثمان یار سمیت ان کے دو ساتھی موقعے پر جاں بحق ہوگئے تھے۔
      
     

  • الہ دین پارک شاپنگ کی دکانوں میں انتظامیہ نے آگ لگائی،دکانداروں کا الزام

    الہ دین پارک شاپنگ کی دکانوں میں انتظامیہ نے آگ لگائی،دکانداروں کا الزام

    کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں الہ دین پارک کے شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا، دکاندار کہتے ہیں کہ پارک انتظامیہ نے دکانوں کو آگ لگائی۔

    رات گئے گلستان جوہر راشد منہاس روڈ پر واقع الہ دین پارک شاپنگ سینٹرمیں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فائر بریگیڈ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا تاہم آتشزدگی سےچھ دکانیں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئیں جن میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان تھا۔

    فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ابتدائی شواہد سے لگتا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم دکانداروں نے الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ پارک انتظامیہ نے خالی کروانے کے تنازعے پر دکانوں کو آگ لگوائی ہے،

    دکانداروں کا کہنا ہے کہ انہیں پارک انتظامیہ کی جانب سے 30دسمبر تک دکانیں خالی کرنے کا نوٹس دیا گیا تھا اور دکانیں خالی نہ کرنے پردکانوں کو آگ لگوائی گئی۔آتشزدگی کی رپورٹ تاحال درج نہ ہوسکی۔