Tag: گلستان جوہر

  • کراچی :  اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں قتل ہونے والا آن لائن راِئیڈر یوٹیوبر بھی تھا

    کراچی : اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں قتل ہونے والا آن لائن راِئیڈر یوٹیوبر بھی تھا

    کراچی : گلستان جوہر منور چورنگی کے قریب اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والا فہد حسین آن لائن راِئیڈر کے ساتھ یوٹیوبربھی نکلا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بائیک رائیڈر کے قتل کے واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

    ڈکیتی مزاحمت پرقتل ہونےوالا فہد حسین راِئیڈر کے ساتھ یوٹیوبر بھی تھا اور کچھ عرصہ پہلے برطانیہ سے پاکستان واپس آیا تھا۔

    ورثاء مقتول کی لاش وصول کرنے سردخانے پہنچ گئے ہیں، تدفین کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

    اس موقع پراہل خانہ نے بتایا کہ مقتول 7سال لندن میں رہا اور یوٹیوب سے پیسےکماتا تھا،آمدنی بند ہوگئی تھی، آمدنی بندہونےپرآن لائن رائیڈلینا شروع کی تھیں۔

    مزید پڑھیں : کراچی : گلستان جوہر میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں آن لائن رائڈر کے قتل کی ویڈیو سامنے آگئی

    اہل خانہ کا کہنا تھا کہ مقتول کی کچھ عرصے بعد شادی ہونی تھی، اپیل ہے فہد حسین کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔

    گذشتہ روز منور چورنگی کے قریب ڈکیتوں نےفائرنگ کرکےان لائن بائیک رائیڈر فہد حسین کو قتل کر دیا تھا اورموبائل فون چھین کرفرار ہو گئے تھے۔

    وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے آن لائن بائیک رائیڈرکے قتل کے واقعےکا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    خیال رہے رواں برس اس شہر میں ڈکیتوں کے ہاتھوں 110 شہری زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • کراچی : چھری کے وار سے شوہر قتل، مشکوک بیان پر بیوی گرفتار

    کراچی : چھری کے وار سے شوہر قتل، مشکوک بیان پر بیوی گرفتار

    کراچی : گلستان جوہر میں چھری کے وار سے ایک شخص کے قتل کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس نے شک کی بنیاد پر مقتول کی بیوی کو حراست میں لے لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے عدنان راجپوت کی رپورٹ کے مطابق گلستان جوہر کے علاقے بلاک 19 کے فلیٹ میں ایک شخص کو اس کے گھر میں چھری کے وار سے قتل کردیا گیا۔

    اس حوالے سے متعلقہ تھانے کی پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت راہول کے نام سے ہوئی ہے، جس وقت واقعہ رونما ہوا اس وقت گھر میں مقتول اور اس کی اہلیہ موجود تھی۔

    پولیس حکام کے مطابق اہلیہ نے پولیس کو بیان دیا کہ میرے شوہر کے کچھ دوست گھر پر آئے تھے جن سے جھگڑا ہوا اور وہ اسے قتل کرکے فرار ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی اہلیہ نے متعلقہ تھانے میں واردات کی اطلاع بہت تاخیر سے دی جس کے باعث شک کی بنیاد پر اس کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    مقتول راہول کی لاش کو پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مقتول کی بیوی سے شوہر کے قتل سے متعلق مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

  • کراچی : پارکنگ میں کھڑی کار میں 2 بھائیوں کی موت کیسے ہوئی؟ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

    کراچی : پارکنگ میں کھڑی کار میں 2 بھائیوں کی موت کیسے ہوئی؟ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

    کراچی : گلستان جوہر میں پارکنگ میں کھڑی کار میں 2 بھائیوں کی دم گھٹنے سے موت کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 19 کی رہائشی عمارت کی پارکنگ میں کھڑی کار میں 2 بھائیوں کی دم گھٹنے سے موت کا واقعہ پیش آیا۔

    پولیس نے گاڑی کے مالک کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیا تھا، مالک نے بیان میں بتایا کہ گاڑی خراب تھی اس لئے 8ستمبر سے پارک کرکے چھوڑ دی تھی، گردوں کےعارضےمیں مبتل اہوں روز ڈائیلاسز ہوتے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچوں کے لواحقین نے بھی قانونی کارروائی سے انکار کردیا اور گاڑی کے مالک کی بیماری کو مدنظر رکھتے ہوئے بھی اسے چھوڑ دیا۔

    حکام نے بتایا کہ واقعاتی شواہدکےمطابق بھی واقعہ حادثاتی طورپرپیش آیا، دونوں بھائی کھیلتے کھیلتے کار میں داخل ہوئے اور دروازہ بند کیا۔

    کراچی: گاڑی کے اندر دم گھٹنے سے بچہ جاں بحق 

    دوسری جانب بچوں کے پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں بیٹھنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے دونوں بچے کھیلتے ہوئے گاڑی کے قریب آئے، بچوں نے گاڑی کا دروازہ کھولا اور گاڑی میں بیٹھ گئے ، جس کے بعد بچے کئی گھنٹوں تک گاڑی میں بند رہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دم گھٹنے سے دوسرا بچہ بھی دم توڑ گیا،4 سالہ رؤف اور 3سالہ حسان پارک گاڑی میں بند ہوگئے تھے۔

    گذشتہ روز کراچی میں گاڑی کے اندر دم گھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرے بچے کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

  • کراچی  میں  راہ چلتی خاتون سے موبائل چھین لیا گیا

    کراچی میں راہ چلتی خاتون سے موبائل چھین لیا گیا

    کراچی : گلستان جوہر میں موٹر سائیکل ملزم نے راہ چلتی خاتون سےموبائل چھین لیا،،متاثرہ خاتون شوہرکےساتھ سڑک سےگزررہی تھی۔
    .
    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں راہ چلتی خاتون سےموبائل چھین لیاگیا ، موٹرسائیکل سوار ملزم خاتون کے ہاتھ میں موبائل دیکھ کرپلٹا اور خاتون کےہاتھ سےموبائل چھین لیا، متاثرہ خاتون اپنےشوہرکےساتھ سڑک سےگزررہی تھی۔

    یاد رہے پشاور کے علاقے گلبہار میں ڈاکوؤں کی جانب سے خواتین سے موبائل فون چھیننے کی ناکام کوشش کی سی سی ٹی وی سامنے آئی تھی۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے خواتین سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی تاہم خواتین کے پیچھے ہٹنے پر ایک ملزم موٹرسائیکل اور دوسرا پیدل فرار ہوا تھا۔

  • گاڑی کی ریکی کرنیوالے ڈاکو کو شہری نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا

    گاڑی کی ریکی کرنیوالے ڈاکو کو شہری نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا

    کراچی: گلستان جوہر میں شہری کی فائرنگ سے ڈاکوکی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا ہے، ڈاکو شہری کی گاڑی کی ریکی کررہے تھے۔

    گلستان جوہر میں پیش آنے والے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے، فوٹیج میں پیدل آنیوالے 2 ملزمان کو سفید گاڑی کی ریکی کرتے دیکھا جاسکتا ہے، گاڑی رکتے ہی دونوں ملزمان ڈرائیونگ سائیڈ پر آئے۔

    اس دوران گاڑی میں سوار شہری نے اترنے سے پہلے ہی ملزمان پر فائرنگ کردی، فوٹیج میں شہری کو ڈاکوؤں پر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    فوٹیج میں بھاگتے ملزمان کو فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، پولیس نے بتایا کہ شہری کی فائرنگ سے ہی ڈاکو ہلاک ہوا۔

    گلستان جوہر منور چورنگی کے قریب ڈاکو کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، واقعہ کا مقدمہ شاہراہ فیصل تھانے میں متاثرہ شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ مقدمے میں ڈکیتی لوٹ مار کی دفعات شامل کی گئی ہے، 3 ملزمان نے گاڑی چھیننے کی کوشش کی تھی، شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک 2 فرار ہوگئے تھے۔

  • کراچی :  ڈیڑھ کروڑ روپے کی ڈکیتی کی کوشش ناکام، ایک ڈاکو ہلاک،2 گرفتار

    کراچی : ڈیڑھ کروڑ روپے کی ڈکیتی کی کوشش ناکام، ایک ڈاکو ہلاک،2 گرفتار

    کراچی : گلستان جوہر میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی گئی اور مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک اور دو گرفتار ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر ملینیم مال کے قریب نجی بلڈر کے عملے سے ڈیڑھ کروڑروپے چھیننے کی واردات ہوئی ، اس دوران فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ خاور اور راہگیرعبدواحدجان کی بازی ہار گئے۔

    پولیس بھی موقع پر فوری پہنچی، اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو مارا گیا دو کو زخمی حالت میں پکڑ لیا گیا۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ ڈکیتوں سے چھینی گئی ڈیڑھ کروڑ روپے رقم برامد کر لی گئی ، مارے گئے ملزمان ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے تاہم ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل برامد ہوئی ہے۔

    پولیس حکام نے جوہر موڑ کےقریب ڈکیتی کے واقعے کے حوالے سے کہا کہ بلڈرکی رقم لےکرعملہ اورنجی گارڈنارتھ کراچی سےگاڑی میں نکلے تھے کہ گاڑی ملینیم مال پہنچی تو3موٹرسائیکل سوارڈاکوؤں نے کیش لوٹنے کیلئے فائرنگ کی ، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گارڈ جاں بحق ہوا اور ملزم رقم لےکرفرار ہوگئے۔

    لوگوں نے تینوں ڈاکوؤں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کےحوالے کیا، عوام کے تشدد سے ایک ڈاکو کی حالت تشویشناک ہے۔

    واردات کےدوران برآمد کی گئی ڈھائی لاکھ روپےاورکچھ دستاویزات گرگئیں ، جس کی تلاش جاری ہے۔

  • گلستان جوہر، سستی اشیا کا سن کر عوام کا ہجوم امڈ آیا پھر کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

    گلستان جوہر، سستی اشیا کا سن کر عوام کا ہجوم امڈ آیا پھر کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

    گلستان جوہر میں نجی آؤٹ لیٹ کے افتتاح پر سستی اشیا کا سن کر عوام کا ہجوم امڈ آیا، جس کی وجہ سے صورتحال بالکل ہی قابو سے باہر ہوگئی۔

    نجی آؤٹ لیٹ کی افتتاحی تقریب میں شہریوں کے لیے سیل رکھی گئی تھی، تاہم گلستان جوہر کامران چورنگی کے قریب اس آؤٹ لیٹ کے افتتاح پر کئی نوجوان ڈنڈے لے کر پہنچ گئے اور مال میں تباہی مچ گئی، شہریوں نے اس واقعے پر اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    شہریوں کا کہنا تھا کہ اگر مال کی انتظامیہ یہ رش نہیں سنبھال سکتی تھی تو پھر انھیں اتنے بڑے پیمانے پر مارکیٹنگ کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔

    ایک شخص نے کہا کہ یہاں پر میں آیا تھا پر سارا بازار انھوں نے بند کردیا ہے، جب یہ چیزیں نہیں دے سکتے تو انھوں نے یہ بازار کھولا کیوں تھا، ایک خاتون نے بتایا کہ ہم قریب ہی رہتے ہیں یہاں آئے تو یہ حالت دیکھی۔

    عوام کا ہجوم جوں جوں بڑھا اور انھیں اندر جانے کی جگہ نہ ملی تو کچھ لوگوں نے اس آؤٹ لیٹ کے شیشے توڑ دیے، مشتعل افراد نے کپڑے جوتے جو ملا سب اٹھالیا، حالات دیکھ کر آؤٹ لیٹ کے ملازمین بھی بے بس ہوگئے۔

    پولیس موقع پر پنچی تو مشتعل افراد منتشر ہوگئے، اس دوران گلستان جوہر کامران چورنگی اور اطراف کی کئی شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام رہا۔

    خیال رہے کہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں نجی مارٹ کے افتتاح پر بدنظمی اور ہنگامہ آرائی ہوئی تھی اور لوگ قابو سے باہر ہوگئے تھے۔

    گلستان جوہر میں نجی مارٹ کے افتتاح کے بعد ڈنڈا بردار افراد نے دھاوا بول دیا تھا اور توڑ پھوڑ کی تھی، انتظامیہ کی جانب سے ہجوم دیکھ کر مال کے دروازے بند کرنے کے بعد عوام مشتعل ہوئے۔

    نجی شاپنگ سینٹر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر سیل لگائی گئی تھی، واقعے کے دوران پولیس غائب رہی بعدازاں مارٹ انتظامیہ کی جانب سے پولییس کو طلب کرلیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مال انتظامیہ کی جانب سے پہلے آگاہ نہیں کیا گیا تھا کہ اس قسم کی کوئی تقریب کی جارہی ہے۔

    ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کا کہنا ہے کہ آج مارٹ کا افتتاح تھا، رش زیادہ ہونے کی وجہ سے مارٹ کو بند کیا گیا، مارٹ بند ہونے کی وجہ سے کچھ شرانگیز متحرک ہوئے ، پتھراؤ کی کوشش کی۔

  • گلستان جوہر میں ڈمپر سے کچل جانے والی خاتون کی شناخت ہوگئی

    گلستان جوہر میں ڈمپر سے کچل جانے والی خاتون کی شناخت ہوگئی

    کراچی: گلستان جوہر میں ڈمپر کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت ہوگئی۔

    گزشتہ دوپہر کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک اسکوٹی پر سوار خاتون بارش کے پانی میں سلپ ہوگئیں اور اس دوران پیچھے سے آنے والے ڈمپر نے خاتون کو کچل دیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں تھی۔

    تاہم اب پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جاں بحق خاتون کی شناخت 23 سالہ سارہ کے نام سے ہوئی، خاتون اسکوٹی پر نہیں بکہ موٹر سائیکل پر سوار تھی۔

    کراچی میں اسکوٹی چلانے والی خاتون جاں بحق

    پولیس کا کہنا ہے کہ ڈمپر کا ڈرائیور ملزم فرار ہے، اب تک مقدمہ درج نہیں کیا گیا، سارہ کے تایا نے کہا کہ ہم نے قانونی کارروائی نہ کرنے کا ارادہ کیا ہے، ہم سے ڈمپر مالک نے رابطہ کیا ہے، معاف کرنے کا ارادہ ہے اس لیے مقدمہ درج نہیں کروایا جائے گا۔

    دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سارا اقبال کی موٹر سائیکل ممکنہ طور پر سلپ ہوئی، سارا اقبال ڈمپر کے پچھلے ٹائروں کی زد میں آکر جاں بحق ہوئی۔

  • گلستان جوہر، گیسٹ ہاؤس میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 2 زخمی

    گلستان جوہر، گیسٹ ہاؤس میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 2 زخمی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر منور چورنگی کے قریب گیسٹ ہاؤس میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 2 زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ علی الصبح فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد ہلاک، 2 زخمی ہوگئے، مقتول ناصر باہر سے ایک شخص کے ساتھ گیسٹ ہاؤس پہنچا تھا۔

    پولیس کے مطابق گیسٹ ہاؤس میں مقتول عبداالسلام اور زخمی ہونے والے عاصم اور آصف موجود تھے، گیسٹ ہاؤس آنے والے شخص کی عبدالسلام سے خاتون کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی تھی۔

    ملزم نے تلخ کلامی کے دوران فائرنگ کی جس سے عبدالسلام اور ناصر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، آصف اور گیسٹ ہاؤس ملازم عاصم فائرنگ سے زخمی ہوئے جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    کباڑ کی دکان کھولنے اور لین دین کے تنازع پر 18 سالہ نوجوان قتل

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول ناصر نے صارم نامی شخص سے گیسٹ ہاؤس کرائے پر لیا تھا، فائرنگ کے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

  • وکلا سے مذاکرات کے بعد ایس ایچ او گلستان جوہر کی تنزلی، مقدمہ بھی درج

    وکلا سے مذاکرات کے بعد ایس ایچ او گلستان جوہر کی تنزلی، مقدمہ بھی درج

    کراچی: گلستان جوہر تھانے میں پولیس اور وكلا کے درمیان جھگڑے کے معاملے میں ایس ایس پی ایسٹ اور بار کونسل اراکین کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد ایس ایچ او گلستان جوہر راجہ تنویر کو معطل کر کے عہدے میں تنزلی کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گلستان جوہر تھانے میں وکلا اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھگڑے کے واقعے کا مقدمہ ایڈووکیٹ قادر بخش کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے، جس میں ایس ایچ او گلستان جوہر راجہ تنویر سمیت 15 سے زائد اہلکاروں کو نامزد کیا گیا ہے۔

    وکلا اور پولیس کے کامیاب مذاکرات کے بعد پہلوان گوٹھ سے صفورا جانے والی سڑک کھول دی گئی۔

    مقدمے میں دہشت گردی، اقدام قتل، تشدد اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، ایف آئی آر کے متن کے مطابق یہ واقعہ رات ساڑھے 8 بجے پیش آیا، مدعی نے کہا کہ وہ عدالتی حکم پر گاڑی ریلیز کرانے آئے تھے، لیکن پولیس نے وکلا سے بدتمیزی کی۔

    ایف آئی آر کے مطابق ایس ایچ او اور اسٹاف کی جانب سے مدعی سمیت دیگر وکلا کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، پولیس کی جانب سے وکلا پر فائرنگ بھی کی گئی، اور پولیس کے تشدد سے 5 سے 6 وکلا زخمی ہوئے۔

    قبل ازیں کراچی بار کے جنرل سیکریٹری اختیار چنا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم پر قادر راجپر ایڈووکیٹ ٹک ٹاکر کی گاڑی ریلیز کرانے گیا تھا، لیکن ایس ایچ او نے گاڑی ریلیز کرنے کی بجائے وکیل سے بدتمیزی کی، انھوں نے قادر راجپر پر تشدد کر کے لاک اپ میں بند کر دیا، ہمارے وکلا پر ایس ایچ او اس کے ساتھیوں نے تشدد کیا، اس تشدد کی فوٹیج ایس ایس پی ایسٹ کو دکھائی ہے۔

    صدر کراچی بار عامر نواز وڑائچ نے کہا کہ ہم نے ایس ایس پی ایسٹ کے سامنے تین مطالبات رکھے تھے، تینوں منظور کر لیے گئے۔