Tag: گلستان جوہر

  • گلستان جوہر میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج

    گلستان جوہر میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج

    کراچی : گلستان جوہر میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان  نعمان کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا تاہم ایسٹ زون پولیس نے ڈکیتی کی واردات کو مشکوک قراردے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کے قتل کا مقدمہ والدکی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

    مقدمے میں قتل اورڈکیتی کی دفعات شامل کی گئیں ہیں ، متن میں کہا ہے کہ بیٹےکےدوست نےبتایا نعمان کوگولی لگی ہے، نعمان دوست کےہمراہ موٹر سائیکل پر سوار تھا۔

    والد کا کہنا تھا کہ متن دوست کےمطابق 2 ڈاکوؤں نے سائیڈ ماری جس کے بعد ہم نے تعاقب کیا، تعاقب کا علم ہونے پر ڈاکوؤں نے روکنا چاہا نہ رکنے پر فائرنگ کردی۔

    مدعی مقدمے نے کہا کہ بیٹے کو موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پرقتل کیا گیا۔

    دوسری جناب ایسٹ زون پولیس نے ڈکیتی کی واردات کو مشکوک قرار دے دیا ہے ، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول نعمان کا دوست کرمنل ریکارڈ یافتہ ہے ، نہتے شہریوں کی جانب سے ڈاکوؤں کا تعاقب کرنا مشکوک ہے۔

  • کراچی:  گاڑی میں دم گھٹنے سے بچے کی موت: والدہ اصل حقائق سامنے لے آئیں

    کراچی: گاڑی میں دم گھٹنے سے بچے کی موت: والدہ اصل حقائق سامنے لے آئیں

    کراچی : گلستان جوہر میں گاڑی سے 4 سالہ بچے کی لاش ملنے کے واقعے پر والدہ اصل حقائق سامنے لے آئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہرمیں گاڑی سے 4 سالہ بچے کی لاش ملنے کے واقعے پر بچے کی والدہ کا اہم بیان سامنے آگیا۔

    غم سے نڈھال ماں نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیٹے کوجان بوجھ کرقتل کیا گیا اور اسے دانستہ گاڑی میں بند کیا گیا۔

    بچے کی والدہ کا کہنا تھا کہ مقدمے میں لکھا گیا غفلت سے واقعہ پیش آیا لیکن میں نے ایسا کچھ نہیں لکھوایا، تفتیشی افسرتعاون نہیں کر رہا۔

    جاں بحق بچے کی ماں نے تفتیشی افسر تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بتایا ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بھی مجھ سےرابطہ نہیں کیا۔

    انھوں نے بتایا کہ پسند کی شادی تھی، شوہر کے گھر والے نہیں مان رہےتھے، شوہر کے گھر والوں کی طرف سے مجھے ٹارچر کیا جاتا ہے۔

    غم سے نڈھال ماں کا مزید کہنا تھا کہ 3 سال پہلے بھی میری بیٹی کو اسی طرح گاڑی میں بند کیا گیا تھا، حسین کی موت کےبعدجیٹھ نےمجھ پرتشدد کیا، بیٹا دم گھٹنے سے جاں بحق ہوا،اعلیٰ افسران انصاف فراہم کریں۔

    مزید پڑھیں : کراچی: گلستان جوہر میں 4 سالہ بچہ گاڑی میں دم گھٹنے سے جاں بحق

    یاد رہے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں 15 جون کو 4 سالہ بچے کی موت گاڑی میں دم گھٹنے سے ہوئی تھی، جس کے بعد پولیس نے والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تایا اور تائی کو گرفتار کیا۔

    تائی ارجمن اور تایا خلیق الزمان 15 جون کو اسکیم 33 جارہے تھے اور ساتھ میں ان کے 4 سالہ بھتیجا حسین بھی موجود تھا۔

    والدہ کا کہنا تھا کہ جب وہ واپس آئے تو تائی اور تایا کے تینوں بچے گھر آگئے لیکن میرا بیٹا واپس نہیں آیا، جب پوچھا تو کہا گیا کہ وہ نیچے کھیل رہا ہے۔

    حسین کی والدہ کے مطابق جب تین گھنٹے کے بعد جیٹھ جم جانے لگا تو بیٹا گاڑی میں بند تھا جس کے بعد اسے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا طبیعت نہ سنبھلنے پر اسٹیڈیم روڈ پر نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بچے کی موت کی تصدیق کردی۔

  • گلستان جوہر سے  16 سالہ  لڑکی  کو اغوا کرلیا گیا

    گلستان جوہر سے 16 سالہ لڑکی کو اغوا کرلیا گیا

    کراچی : گلستان جوہر سے 16 سالہ لڑکی کو اغوا کرلیا گیا، والد کا کہنا ہے کہ بیٹی گھروں پر کام کرتی ہےاور اپنا کام ختم کر کے والدہ کے بنگلے آجاتی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں 16 سالہ لڑکی کو اغوا کرلیا گیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    شارع فیصل پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا، جس میں کہا گیا کہ ڈرائیور ہوں، اہلیہ اور بیٹی گھروں میں کام کرتی ہیں۔

    مقدمے کے متن میں کہنا تھا کہ میری اہلیہ کےبنگلے کے رہائشی حج کیلئے گئے ہوئے ہیں، گیارہ جون کی صبح بیٹی کو اہلیہ کے پاس چھوڑا تھا۔

    ایف آئی آر میں کہا کہ بیٹی اپنا کام ختم کر کے والدہ کے بنگلے آجاتی تھی، سی سی ٹی وی میں بیٹی کواکیلئے بنگلے سے باہر جاتا دیکھا گیا، اغوا کا شبہ ہے، پولیس بیٹی کو تلاش کرنے کے بجائے مجھے پریشان کررہی ہے۔

  • کراچی میں پولیس افسر کا بیٹے سے جھگڑا کرنے والے نوجوان پر سرعام  وحشیانہ تشدد،  لوہے کے راڈ سے مارتا رہا

    کراچی میں پولیس افسر کا بیٹے سے جھگڑا کرنے والے نوجوان پر سرعام وحشیانہ تشدد، لوہے کے راڈ سے مارتا رہا

    کراچی : گلستان جوہر میں بااثراسپیشلائزڈ یونٹ کے افسر نے بیٹوں کے ساتھ مل کر سولہ سال کےطالبعلم عبدالرحمان پر سرعام بہیمانہ تشدد کیا، والد نے آئی جی سندھ سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کردی۔

    تفصیلات کے مطاق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں میٹرک امتحانات کے دوران ہونے والا جھگڑا شدت اختیار کرگیا، بااثر اسپیشلائزڈ یونٹ کے افسرنے بیٹوں کے ساتھ مل کر سولہ سال کےطالبعلم عبدالرحمان پرسرعام تشدد کیا۔

    پولیس افسر عبدالرؤف ساتھی حاشر،ریحان اور دیگر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور جھگڑےکی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

    انسپکٹر عبدالرؤف نے بیٹوں اور ساتھیوں کے ساتھ نوجوان پر حملہ کیا، آہنی راڈسے طالبعلم کا سر پھاڑا، پیٹ اور چہرے پر لاتیں ماریں۔

    پولیس افسر بیٹوں اور ساتھیوں سمیت طالبعلم پرسرعام تشدد کرتا رہا، ڈائریکٹر سٹی وارڈن کے ایم سی کا بیٹا عبدالرحمان تشدد سے شدید زخمی ہوا، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    زخمی طالب علم والد ڈائریکٹر سٹی وارڈن کے ایم سی راجہ رستم نے بتایا کہ بیٹے کے دوست کا اسکول میں حاشر سے جھگڑا ہوا تھا، جھگڑے میں حاشر کا بھائی ریحان بھی آگیا تھا، جس کے بعد رات ایک بجے دانیال اورقاسم نے میرے بیٹے کو گھر کے نیچے بلایا۔

    والد کا کہنا تھا کہ عبدالرؤف نامی شخص لوہے کے راڈ سے بیٹے کو مارتا رہا، لوگ قریب آئےتوانہوں نےپستول نکال کرکہا میں ڈی ایس پی ہوں، بیٹے کے دماغ میں چوٹیں آئیں، 5گھنٹے تک اسپتال میں بے ہوش رہا، 2مرتبہ سی ٹی اسکین ہوئےاب تک اسپتال میں ہے۔

    اسپیشلائز ڈیونٹ کے افسر اور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا لیکن تفتیشی پولیس کو پتہ چلا پولیس والے کا معاملہ ہے تو پیچھے ہٹ گئے اوع کارروائی سے انکار کردیا، اپیل کرتے ہیں آئی جی سندھ ہمیں انصاف فراہم کریں۔

    کراچی پولیس چیف نے گلستان جوہرمیں میٹرک امتحانات کے دوران لڑائی جھگڑے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے سے متعلق ایس ایس پی ایسٹ سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی اور میرٹ پر تفتیش کرنےاور ملوث ملزمان کیخلاف سخت قانونی کاروائی کا حکم دے دیا۔

  • واٹر بورڈ کے ہائیڈرنٹ سے نوجوان لڑکی کی لاش برآمد

    واٹر بورڈ کے ہائیڈرنٹ سے نوجوان لڑکی کی لاش برآمد

    کراچی: گلستان جوہر میں واقع واٹر بورڈ کے ہائیڈرنٹ سے لڑکی کی لاش ملی ہے جو کہ تین روز پرانی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا کہ گلستان جوہر بلاک 1 میں واقع واٹر بورڈ کے ہائیڈرنٹ سے لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ڈوبی ہوئی لاش 3 روز پرانی ہے جبکہ اس کی شناخت 17 سالہ روبینہ کے نام سے ہوئی۔

    پولیس نے بتایا کہ لاش گلستان جوہر میں واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی لائن پر قائم سائفن 20 سے ملی ہے۔ سائفن 20 پر رکاوٹ کیلئے گرل لگائی گئی ہیں، لاش وہاں آکررک گئی تھی۔

    واٹر بورڈ حکام نے بتایا کہ دھابیجی سے گلستان جوہر تک پانی کی مین لائن پر ہوا کے اخراج کیلئے 20 سائفن قائم ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر لڑکی غازی گوٹھ کے مقام پر سائفن میں گرکر گلستان جوہر پہنچی۔ لاش کو نکال کر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

    قانونی کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ متوفیہ کے ورثا قانونی کارروائی نہیں چاہتے ہیں۔

  • کار سوار فیملی سے لوٹ مار کرنے والا ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گیا

    کار سوار فیملی سے لوٹ مار کرنے والا ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گیا

    کراچی: گلستان جوہر میں مبینہ لوٹ مارکرنے والے ملزم کو عوام نے پکڑ لیا، مبینہ طور پر ڈاکو کار سوار فیملی سے لوٹ مار کررہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کار سوار فیملی سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکو کو مشتعل شہریوں نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث ملزم کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ مبینہ ڈاکو کی گردن میں گولی لگی جس سے خون بہہ رہا تھا، ابتدائی طور پر کار سوار فیملی سے لوٹ مارکی اطلاع ملی۔

    فرخ رضا کا کہنا تھا کہ بظاہرمعاملہ کچھ مشکوک بھی لگ رہا ہے۔ شدید زخمی شخص کے پاس ایک بیگ بھی ملا ہے۔

    اس حوالے سے لٹنے والے شہری سمیرکا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ گلستان جوہر میں فیملی کے ہمراہ خریداری کیلئے آیا تھا، ایک ملزم نے شیشہ بجاکر موبائل فون چھینا اور ساتھی کیساتھ فرارہونے لگا۔

    لٹنے والے شہری سمیر نے بتایا کہ اپنے لائسنس یافتہ پستول سے ملزمان پرفائر کیا، گولی پیچھے بیٹھے ایک ملزم کی گردن میں لگی وہ زمین پرگرگیا جبکہ ملزم کے پاس ایک بیگ بھی موجود تھا۔

  • ایس ایس پی ایسٹ کا گلستان جوہر میں بھیس بدل کر سابق ایس پی کے شیشہ  کیفے پر چھاپہ

    ایس ایس پی ایسٹ کا گلستان جوہر میں بھیس بدل کر سابق ایس پی کے شیشہ کیفے پر چھاپہ

    کراچی‌ : ایس ایس پی ایسٹ نے گلستان جوہر میں بھیس بدل کر سابق ایس پی کے شیشہ کیفے پر چھاپہ مار کر ایس ایچ او کو معطل کردیااور شیشہ کیفے بھی سیل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ نے گلستان جوہر میں بھیس بدل کر سابق ایس پی کے شیشہ کیفے پر چھاپہ مارا۔

    پولیس نے بتایا کہ ایس ایس پی نے ایس ایچ او سے پوچھا کوئی شیشہ کیفے تو نہیں چل رہا تو ایس ایچ او گلستان جوہر مالک ابڑو نے”سب اچھا ہے” کی رپورٹ ،پرانی ویڈیوبھیج دی۔

    ایس ایس پی فرخ رضا نے ایس ایچ او کو شیشہ کیفے میں بلاکر معطل کردیا اور سابق ایس پی رشید رند کیخلاف مقدمہ درج کرکے شیشہ کیفے سیل کردیا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ سابق ایس پی رشیدرندساتھیوں سمیت فرارہوگئے تاہم کارروائی کےدوران شیشہ اوردیگرسامان برآمدکرلیاگیا ہے۔

  • کراچی: ڈاکوؤں نے آفس جانے والے شہری کو گھر کی دہلیز پر لوٹ لیا، فوٹیج وائرل

    کراچی: ڈاکوؤں نے آفس جانے والے شہری کو گھر کی دہلیز پر لوٹ لیا، فوٹیج وائرل

    کراچی : ڈاکوؤں نے آفس جانے والے شہری کو گھر کے باہر لوٹ لیا، ڈکیتی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 15 میں آفس جانے والے شہری کو ڈاکوؤں نے گھر کے باہر لوٹ لیا، موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان چند سیکنڈز میں واردات کر کے فرار ہوگئے۔

    اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے ار وائی نیوز نے حاصل کرلی، فوٹیج میں شہری کو گھر سے باہر موٹر سائیکل نکالتے دیکھا جاسکتا ہے، فوٹیج میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان کو آتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک موٹر سائیکل سے ملزم اترتا ہے موبائل  اور پرس لیتا ہے، پھر واپس شہری کے پاس آتا ہے اور موٹرسائیکل کی چابی نکال کر لے جاتا ہے، ملزمان نے شناخت چھپانے کیلئے ہیلمٹ، ماسک اور کیپ کا استعمال کیا۔

  • کراچی:  خاتون اور 3 بچوں کا قتل : مقتولہ کے والد نے داماد کیخلاف مقدمہ درج کرادیا

    کراچی: خاتون اور 3 بچوں کا قتل : مقتولہ کے والد نے داماد کیخلاف مقدمہ درج کرادیا

    کراچی : گلستان جوہر میں خاتون اور تین بچوں کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقتولہ کے والد الزام لگایا ہے داماد نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر میری بیٹی اور بچوں کوقتل کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں خاتون اور تین بچوں کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

    مقتولہ کے والد کی مدعیت میں داماد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ رات ڈیڑھ بجے میرے گھر کے دروازے پر داماد نے دستک دی، میرے داماد نے کہا بیوی اور بچوں کو کسی نے قتل کردیا ہے۔

    مدعی مقدمے نے کہا کہ گھر گیا تو بیٹی صائمہ اوربچوں کی لاشیں موجود تھیں، ون فائیوپر اطلاع دی اور لاشوں کو جناح اسپتال لے آیا۔

    مقتولہ کے والد نے الزام عائد کیا کہ داماد نےنامعلوم وجوہات کی بنا پر میری بیٹی اوربچوں کوقتل کیا۔

    گرفتارملزم ارشد کے خلاف اس سے قبل بھی ایک مقدمہ درج ہونےکاانکشاف سامنے آیاہے، ملزم ارشدپرغیرقانونی اسلحے کی برآمدگی کا مقدمہ تھانہ عزیز بھٹی میں درج ہوا تھا۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزم کے ایک بھائی کو بھی شبہ میں حراست میں لیا گیا ہے۔

    یاد رہے کراچی گلستان جوہر بلاک پانچ میں رات گئے شیر محمد گوٹھ کے مکان سے ماں اور اس کے تین بیٹوں دو سالہ احد ، سات سالہ شاہ ذین اور نو سالہ اشہد کی لاشیں ملیں تھیں، جنہیں انتہائی بےدری سے تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔

    واقعہ کی اطلاع گھر کے سربراہ ارشد علی نے اپنے اہل خانہ کو دی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کیا، پولیس کے مطابق گھر کا سربراہ نشے کا عادی ہے۔

  • کراچی : عالم دین کے قتل کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات شروع

    کراچی : عالم دین کے قتل کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات شروع

    کراچی : گلستان جوہر میں عالم دین کے قتل کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات شروع کردی گئیں ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے گھر سے پارک پہنچنےتک کا روڈ میپ تیار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 16میں عالم دین کے قتل کے واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات شروع کردی گئیں ، سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کےافسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، سی ٹی ڈی افسران میں مظہر مشہوانی،امداد خواجہ، ایس پی گلشن اقبال عزیر احمد اور دیگرجائے وقوعہ پر موجود ہیں۔

    افسران کی جانب سے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا گیا ، مقتول اپنےگھر بلاک 10 سے واک کیلئے 8بجے نکلے، تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ قانون نافذکرنیوالے اداروں نے گھر سےپارک پہنچنےتک کا روڈ میپ تیار کرلیا پے اور راستے میں آنے والے تمام کیمروں کو چیک کیا جارہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کرلی گئی ہیں اور گزشتہ ایک ہفتہ کا سی سی ٹی وی فوٹیج ریکارڈ لے رہے ہیں ، ایک ہفتے کی ریکارڈنگ سے مقتول کی ریکی کرنے والے مشکوک ملزمان کی نشاندھی میں مدد بھی ملے گی۔

    تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی طور پر ملزمان کی تعداد 2 معلوم ہوئی ہے لیکن شبہ ہے ملزمان 2 سے زائد ہوسکتےہیں تاہم مقتول کو ایک گولی لگی اور جائے وقوعہ سے 11 گولیوں کےخول ملے ہیں، اس حوالے سے بھی تحقیقات جاری ہے۔