Tag: گلستان جوہر

  • کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں گھر کے اندر فائرنگ کے پراسرار واقعے میں نوجوان قتل

    کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں گھر کے اندر فائرنگ کے پراسرار واقعے میں نوجوان قتل

    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں گھر کے اندر فائرنگ کا پراسرار واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ایک 30 سالہ نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 15 میں گھر کے کمرے کے اندر فائرنگ سے سید مرتضیٰ نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا، گھر میں موجود دیگر بھائیوں نے پولیس کو بتایا کہ فائرنگ سنتے ہی انھوں نے گھر سے نامعلوم شخص کو فرار ہوتے ہوئے دیکھا۔

    پولیس حکام کے مطابق مقتول کے گھر سے کوئی چیز چوری نہیں ہوئی، تاہم مقتول کے زیر استعمال موبائل فون غائب ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ وقوعہ پر پہنچنے سے پہلے ہی گھر والے خون آلود چادریں اور تکیہ دھو چکے تھے۔

    پولیس حکام کے مطابق مقتول پر گولی چلائی گئی لیکن کمرے سے کوئی خول برآمد نہیں ہوا ہے۔ مقتول کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ چند ماہ سے بے روزگار تھا، پولیس نے واقعے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، آج صبح مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں قتل کی دفعات شامل ہیں، والد نے بیان دیا کہ 4 بجکر 20 منٹ پر میں اور میری بیوی گھر سے نکلے تھے، میرا ایک بیٹا مرتضیٰ حیدر کمرے میں سو رہا تھا، بڑے بیٹے مصطفیٰ حیدر نے واقعے کی اطلاع پونے 5 بجے کے قریب دی، بیٹے کو نامعلوم ملزم نے قتل کیا ہے۔

  • گلستان جوہر میں لڑکی سے نازیبا حرکت کرنے والا 15 روز بعد بھی آزاد

    گلستان جوہر میں لڑکی سے نازیبا حرکت کرنے والا 15 روز بعد بھی آزاد

    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں لڑکی سے نازیبا حرکت کرنے والا 15 روز بعد بھی آزاد ہے۔

    تفصیلات کے مطابق 3 جولائی کو کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ایک راہ چلتی لڑکی پر جنسی حملہ کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا، نازیبا حرکت کرنے والا شخص تاحال قانون کی گرفت میں نہیں آ سکا ہے۔

    اس سلسلے میں درجنوں مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا، لیکن پولیس اصل ملزم پکڑنے میں ناکام رہی، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی لیکن فوٹیج میں حملہ آور اپنی شناخت چھپانے کے لیے سرجیکل ماسک لگایا ہوا نظر آیا۔

    پولیس نے متاثرہ لڑکی کو بھی تلاش کیا لیکن اس نے قانونی کارروائی سے انکار کر دیا، جس پر پولیس نے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا، اور حملہ آور کا خاکہ بھی بنوایا گیا۔

    گلستان جوہر میں لڑکی کو ہراساں کرنے کا واقعہ، مزید فوٹیجز اور تفصیلات

    اس کیس میں تقریباً 250 افراد کے بیانات قلم بند کیے گئے ہیں، اور 100 سے زائد سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی گئیں، لیکن کسی بھی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کا چہرہ واضح نہیں ہو سکا۔

  • کراچی : خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کی تلاش ، اہم پیش رفت سامنے آگئی

    کراچی : خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کی تلاش ، اہم پیش رفت سامنے آگئی

    کراچی : پولیس نے گلستان جوہر میں خاتون کو ہراساں کے واقعے میں دو افراد کو حراست میں لے لیا، حراست میں لئے گئے شخص کی ملزم سے بہت زیادہ مماثلت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں خاتون کو ہراساں کے واقعے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔

    پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے لیا، پولیس کا کہنا ہے لیاقت آباد سے حراست میں لئے گئے شخص کی بہت زیادہ مماثلت ہے۔

    حکام نے بتایا کہ ملزم کے موبائل سے قابل اعتراض مواد اور لڑکیوں سے چیٹ بھی ملی ہے تاہم موٹر سائیکل برآمد ہونے اور ملزم کے اعتراف جرم تک یقین سے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

    یاد رہے تفتیشی ٹیم نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کا خاکہ تیار کیا تھا ، تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ یہ خاکہ 60 فی صد تک ملزم سے مشابہت رکھتا ہے۔

    تفتیشی حکام کے مطابق اسکیچ میں ملزم کے قد سمیت دیگر تفصیلات ہیں، خاکے کی مدد سے ملزم کی گرفتاری کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں، تاہم تاحال کسی بھی شخص نے ملزم کو شناخت نہیں کیا۔

  • گلستان جوہر کے اپارٹمنٹ میں ایک شخص نے خودکشی کرلی

    گلستان جوہر کے اپارٹمنٹ میں ایک شخص نے خودکشی کرلی

    کراچی: شہر قائد کے علاقہ گلستان جوہر بلاک اٹھارہ کے اپارٹمنٹ میں ایک شخص نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقہ گلستان جوہر بلاک اٹھارہ کے اپارٹمنٹ میں وقار نامی شخص نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ وقار کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ چل بسا، وقار گاڑیوں کی خرید و فروخت کا کام کرتا تھا۔

    پولیس کے مطابق متوفی کے گھر میں جھگڑے چل رہے تھے، شبہ ہے اس نے اسی وجہ سے خودکشی کی ہو، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • کراچی : خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کی  تصویر جاری، گرفتاری میں مدد کرنے والے کے لیے انعام کا اعلان

    کراچی : خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کی تصویر جاری، گرفتاری میں مدد کرنے والے کے لیے انعام کا اعلان

    کراچی : پولیس نے گلستان جوہر میں خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کی تصویر جاری کرتے ہوئے گرفتاری میں مدد دینے والے کو انعام دینے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے گلستان جوہر میں خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کی گرفتاری کے لئے شہریوں سے مدد مانگ لی اور اوباش ملزم کی نیم واضح تصویر جاری کردی۔

    پولیس نے ملزم کی گرفتاری میں مدد دینے والےکو دو لاکھ روپے انعام دینےکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی مدد کرنے والے شخص کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا، شہری 03325837242 اور 03202069590 پر فون کرسکتے ہیں۔

    گذشتہ روز کراچی کے گلستان جوہر میں لڑکی کو ہراساں کرنے والے اوباش کے خلاف چار دن بعد مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

    ایف ائی آرمیں وقوعہ کی تاریخ تین جولائی لکھی گئی ہے، مدعی مقدمہ اے ایس آئی فیاض احمدعباسی کے مطابق وائرل ویڈیوموبائل فون پر دیکھی، وہڈیومیں نامعلوم شخص کالی شرٹ اور سفید شارٹ پہنادیکھا گیا۔

    اے ایس آئی کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل سے اتر کر فحش حرکت کرتے ہوئے پیدل گزرتی ہوئی برقع پوش لڑکی کا پیچھا کیا اور اسے سرعام ہراساں کرنے کی کوشش کی،مزاحمت پرنیکر پہنا اورموٹرسائیکل پرفرار ہوگیا۔

    مقدمے میں پانچ سو نو، تین سو چون اور دو سو چورانوے کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

  • گلستان جوہر میں لڑکی کو ہراساں کرنے کا واقعہ، مزید فوٹیجز اور تفصیلات سامنے آگئی

    گلستان جوہر میں لڑکی کو ہراساں کرنے کا واقعہ، مزید فوٹیجز اور تفصیلات سامنے آگئی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر بلاک 4 میں لڑکی کو ہراساں کرنے کرنے والے ملزم کی مزید فوٹیجز اور تفصیلات اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلیں۔

    گلستان جوہر بلاک 4 میں تین روز قبل افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں گلی میں عبایا پہن کر گذرتی لڑکی کو ایک اوباش لڑکے کی جانب سے حملہ کرکے شدید ہراساں کیا گیا۔

     اس واقعے کی اہم فوٹیجز تو سامنے آچکی ہی لیکن اے آر وائے نیوز نے اہم پیش رفت کے ساتھ مزید فوٹیجز اور تفصیلات حاصل کرلی ہیں۔

     پولیس حکام کے مطابق واقعہ صبح 11:30 سے 11:40 کے درمیان پیش آیا تھا، پولیس کا کہنا ہے ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ متاثرہ لڑکی گھروں میں کام کرتی ہے۔

    کراچی: گلستان جوہر میں راہ چلتی لڑکی پر جنسی حملہ

    فوٹیج میں لڑکی کو  پہلے گلی میں بائیں جانب دکان کی طرف جاتے دیکھا جاسکتا ہے جہاں سے اس نے کچھ سامان خریدا اورخاتون کے واپس جاتے وقت ملزم کو پیچھا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

     پولیس ذرائع کے مطابق ملزم شرمناک حرکت کرنے سے پہلے موقع ڈھونڈتا رہا، بظاہر ملزم نے حرکت کرنے سے قبل مکمل منصوبہ بندی کی تھی اور اپنی شناخت چھپانے کے لیے نا صرف فیس ماسک کا استعمال کیا بلکہ موٹرسائیکل کی نمبرپلیٹ بھی اتار دی تھی۔

    پولیس حکام کے مطابق اب تک 20 کے قریب علاقہ مکینوں سے بیانات لیے گئے ہیں، ملزم کی مذید فوٹیجز اور تصاویر سرکولیٹ کردی گئی، جبکہ لڑکی سے متعلق علاقے کی ماسیوں سے تفصیلات حاصل کررہے ہیں تاکہ اس کو تحفظ کا احساس دلا کر اس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جاسکے۔

     پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

  • کراچی: گلستان جوہر میں راہ چلتی  لڑکی سے زیادتی کی کوشش

    کراچی: گلستان جوہر میں راہ چلتی لڑکی سے زیادتی کی کوشش

    کراچی : گلستان جوہر میں ملزم نے راہ چلتی لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی تاہم مزاحمت کرنےپر موقع سےبھاگ گیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیاپروائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 4 میں واقع مغل ہزارہ گوٹھ میں لڑکی سے مبینہ ذاتی کی کوشش کا واقعہ پیش آیا، واقعے کی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوگئی۔

    ویڈیو میں ملزم کو گلی سے گزرنے والی لڑکی کو پکڑنےکی کوشش کرتےدیکھاجاسکتاہے ، ملزم لڑکی کوعقب سےپکڑنےکی کوشش کرتاہے تاہم لڑکی کے مزاحمت کرنےپر موقع سے فرار ہوجاتا ہے۔

    پولیس نے مؤقف میں کہا ہے کہ واقعے کے خلاف کسی نے رجوع نہیں کیا، تحقیقات کی جارہی ہیں۔

  • گلستان جوہر میں نجی یونیورسٹی کی وین کو لوٹ لیا گیا

    گلستان جوہر میں نجی یونیورسٹی کی وین کو لوٹ لیا گیا

    کراچی: شہر  قائد کے علاقے گلستان جوہر میں موٹر سائیکل سوار  2 ملزمان نے نجی یونیورسٹی کی وین کو لوٹ لیا۔

    ارآر وائی نیوز کے مطابق گلستان جوہر کامران چورنگی کی طرف جانے والی سڑک پر نجی یونیورسٹی کی وین کو لوٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے، 2 ملزمان طالبات کے پرس سے موبائل فون، نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے واردات کی، یونیورسٹی کی وین میں 4 طالبات سمیت ایک استاد بھی سوار تھے۔

    ملزمان نے تسلی سے واردات کی طالبات کے پرس سے پیسے بھی نکالے اور جاتے ہوئے گاڑی کی چابی نکال کر دور پھینک دی۔

    دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کی اطلاع ملنے کے بعد کارروائی شروع کردی ہے۔

  • کراچی: گلستان جوہر میں نجی بینک میں آگ لگ گئی

    کراچی: گلستان جوہر میں نجی بینک میں آگ لگ گئی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں نجی بینک میں آگ لگ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 19 میں نجی بینک میں آگ گئی، جس پر قابو پا لیا گیا ہے۔

    فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ نجی بینک میں لگی آگ بجھانے میں 2 فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا، جب کہ بینک میں آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

    آتش زدگی کے باعث بینک کے اندر ہونے والے نقصانات سمیت سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے آگ لگنے کی وجہ بھی معلوم کی جا رہی ہے۔

  • نقلی پستول کے ساتھ تصاویر بنانے والا بچہ اصلی اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں لٹ گیا

    نقلی پستول کے ساتھ تصاویر بنانے والا بچہ اصلی اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں لٹ گیا

    کراچی: شہر قائد میں نقلی پستول کے ساتھ تصاویر بنانے والا بچہ اصلی اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں لٹ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں جرائم پیشہ عناصر نے معصوم بچوں کو بھی نہیں چھوڑا، ایک واقعے میں نقلی پستول کے ساتھ تصویر بنانا بچوں کو مہنگا پڑ گیا۔

    گلستان جوہر بلاک 11 میں نقلی پستول کے ساتھ تصاویر بنانے والے ایک بچے کو اصلی اسٹریٹ کرمنلز نے اصلی پستول کے ساتھ لوٹ لیا، واردات کی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی۔

    ویڈیو میں بچوں کو گلی میں کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے، دو بڑے لڑکے اوپر سے پانی گرنے کی وجہ سے دوسری جانب چلے گئے، ایک بچہ بڑے میگزین والی نقلی پستول لے کر ساتھی کے ہمراہ سیڑھیوں کے پاس آیا۔

    فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بڑے بچے نے چھوٹے بچے کو فلمی اسٹائل سے کھڑا کیا، اور بچے کی ایک ٹانگ آگے کی اور پستول کو ٹھیک سے پکڑوایا۔

    تاہم، بڑا بچہ جیسے ہی تصویر بنانے لگا، اسی اثنا میں لٹیرے پیچھے سے آ گئے، لٹیرے کو دیکھتے ہی بچہ چونک گیا، سیدھے ہاتھ میں پستول پکڑے لٹیرے نے بچے سے موبائل فون چھین لیا۔

    چھوٹا بچہ ماجرا دیکھتے ہی دوسری جانب بھاگ کھڑا ہوا، جب کہ دونوں لٹیرے واردات کر کے بہ آسانی گلی سے فرار ہو گئے۔