Tag: گلشن اقبال

  • نوجوان کامران عباس کو سر میں گولی مارنے والا ڈکیت پکڑا گیا، فوٹیج

    نوجوان کامران عباس کو سر میں گولی مارنے والا ڈکیت پکڑا گیا، فوٹیج

    کراچی: سینٹرل نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار ملزمان گلشن اقبال میں نوجوان کے قتل میں ملوث نکلے۔

    ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق 14 مئی کو گلشن اقبال بلاک 6، بینک اسلامی کے سامنے دوران ڈکیتی قتل ہونے والے 24 سالہ نوجوان کامران عباس کے قاتل پکڑے گئے ہیں۔

    نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے گزشتہ شب پولیس مقابلے کے بعد دو ملزمان سجاد عرف سجاول اور نادر کو زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا، جن کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد سے کر لی گئی، ملزمان نے دوران ڈکیتی نوجوان کامران عباس کے سر پر گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ اس قتل کا مقدمہ 302/2025 بجرم دفعہ 302/397/34 گلشن اقبال تھانے میں درج ہے۔


    چوروں نے کھمبے پر چڑھ کر لاکھوں مالیت کی پی ایم ٹی اتار لی، انجام کیا ہوا؟ ویڈیو رپورٹ


    ملزمان کے قبضے سے برامد شدہ موٹر سائیکل گلستان جوہر کی چھینی ہوئی معلوم ہوئی، جس کا مقدمہ گلستان جوہر تھانے میں مقدمہ الزام نمبر 28/2025 بجرم دفعہ 397/34 ت پ درج ہے۔ زخمی حالت میں پکڑے گئے ملزمان کو دوران ڈکیتی قتل کے مقدمے میں باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں، وہ اور ان کے دیگر ساتھی موٹر سائیکل چھیننے اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

  • واٹر ٹینکر نے گلشن اقبال میں ایک اور موٹر سائیکل سوار کی جان لے لی

    واٹر ٹینکر نے گلشن اقبال میں ایک اور موٹر سائیکل سوار کی جان لے لی

    کراچی: شہر قائد میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شہریوں کی اموات کا سلسلہ رک نہیں سکا ہے، گلشن اقبال میں واٹر ٹینکر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار کی جان لے لی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 6 میں ایک واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت کریم اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

    ادھر کراچی کے ایک اور علاقے شاہ فیصل کالونی میں نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی ہے، اس حادثے میں موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہو گیا، جس کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

    کراچی کے علاقے کورنگی ناصر جمپ پر موٹر سائیکل سے گر کر ایک شخص جاں بحق، اور ایک زخمی ہو گیا ہے، ریسکیو حکام کے مطابق یہ حادثہ تیز رفتار موٹر سائیکل کو بے قابو ہونے کے باعث پیش آیا، جاں بحق اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    2024 میں کراچی میں ڈمپرز اور واٹر ٹینکرز سمیت بھاری گاڑیوں سے پیش آنے والے حادثات میں تقریباً 500 افراد جاں بحق اور 4 ہزار 879 زخمی ہوئے ہیں۔

    گزشتہ رات ایک اور حادثے میں سعید آباد پولیس اسٹیشن کی حدود میں سیکٹر ای-ایٹ میں واٹر ٹینکر ڈرائیور گاڑی کو ریورس کر رہا تھا کہ اس دوران اس نے قریب بیٹھے بزرگ شہری کو کچل دیا، 75 سالہ عارف خان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ڈرائیور ٹینکر کو چھوڑ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

  • گلشن اقبال میں انسانی بازو کس نے پھینکا؟ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

    گلشن اقبال میں انسانی بازو کس نے پھینکا؟ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

    کراچی : گلشن اقبال میں انسانی بازو پھینکنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، بازو رہائشی عمارت کے قریب دیوار کے ساتھ پھینکا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شارع فیصل پر حادثے میں شہری کا بازو دھڑ سے الگ ہونے کے واقعے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔

    گلشن اقبال بلاک 19 میں شہری کا بازو کس نے پھینکا؟ اس حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

    فوٹیج میں صبح 6 بجکر 30 منٹ پر 2 کالی گاڑیوں کو دیکھا جا سکتا ہے، شبہ ہے انسانی بازو پچھلی گاڑی سے پھینکا گیا۔

    مبینہ طورپردونوں گاڑیاں ایک ساتھ آئی تھیں اور کار سوار شخص نے گاڑی کی اسپیڈ ہلکی کی اور بازو پھینکا ، بازو رہائشی عمارت کے قریب دیوار کے ساتھ پھینکا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : کراچی: اپارٹمنٹ کی دیوار کے قریب سے ملنے والے انسانی بازو کی شناخت ہوگئی

    فنگر پرنٹ کے ذریعے پتہ چلاکہ بازوعبدالباسط نامی شخص کا ہے، ٹریفک حادثے کے بعد بازو گاڑی میں پھنس کر سفر کرتا رہا ، بازو کی اطلاع علاقہ مکینوں کی جانب سے پولیس کو دی گئی تھی۔

    گذشتہ روز کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 19 میں اپارٹمنٹ کی دیوار کے قریب سے ملنے والے انسانی بازو کی شناخت ہوگئی تھی اور بازو گزشتہ روز شارع فیصل نرسری کے قریب ٹریفک حادثے کے شکار شخص کا نکلا۔

    حکام کا بتانا تھا ٹریفک حادثےمیں بازودھڑسےجدا ہوکرگاڑی میں پھنس گیا تھا اور حادثےکے بعد ڈرائیور گاڑی لےکرفرار ہوگیا تھا۔ امکان ہے مفرور ملزم نے بازو گلشن اقبال بلاک انیس میں اپارٹمنٹ کے قریب پھینکا۔

  • کراچی میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکامی پر اسسٹنٹ کمشنر معطل

    کراچی میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکامی پر اسسٹنٹ کمشنر معطل

    کراچی: اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکامی پر اسسٹنٹ کمشنر گلشن اقبال کو معطل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کرپٹ افسران کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر گلشن اقبال عبد الرحیم شیخ کو معطل کر دیا ہے۔

    عبدالرحیم۔شیج کو سروسز جنرل ایڈمنسریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، انھیں اپنے فرائض میں غفلت برتنے اور کرپشن میں ملو ث ہونے پر معطل کیا گیا ہے۔

    معطلی سے قبل کمشنر کراچی نے اسسٹنٹ کمشنر گلشن اقبال عبد الرحیم شیخ کے خلاف شوکاز نوٹس بھی جاری کیا تھا، جس میں انھیں خبردار کیا گیا تھا کہ وہ گلشن اقبال سب ڈویژن میں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں کو کنٹرول میں ناکام رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ کمشنر کراچی نے منافع خوری کے خلاف کارروائی کرنے کے واضح احکامات جاری کیے ہوئے ہیں۔

  • کراچی  سے لاپتہ ہونے والی 15 سالہ لڑکی کا اپنی مرضی سے جانے کا انکشاف

    کراچی سے لاپتہ ہونے والی 15 سالہ لڑکی کا اپنی مرضی سے جانے کا انکشاف

    کراچی : گلشن اقبال سے سے لاپتہ ہونے والی 15 سالہ لڑکی نے اپنی مرضی سے جانے کا انکشاف کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے 15 سالہ لڑکی کے مبینہ لاپتہ ہونے کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔

    تفتیشی پولیس لڑکی کولےکرنوشہروفیروز سےکراچی پہنچ گئی، پولیس نے کہا کہ بازیاب لڑکی کو کچھ دیر بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    گلشن اقبال تفتیشی پولیس نے چھاپہ مار کر لڑکی کو بازیاب کروایا، ابتدائی تفتیش میں لڑکی نے بتایا وہ اپنی مرضی سے گئی تھی۔

    مزید پڑھیں : کراچی سے اغوا ہونے والی 15 سالہ لڑکی نوشہروفیروز سے بازیاب

    حکام کا کہنا تھا کہ چھاپے کے دوران مقدمے میں نامزد اظہر کو بھی گرفتار کرلیا ہے ، لڑکی کےاہل خانہ نےاظہر پر لڑکی کو اغواکرنے کا الزام لگایا تھا۔

    پولیس نے بتایا کہ مبینہ ملزم اظہر لڑکی کے محلے میں سیکیورٹی گارڈ ہے۔

  • کراچی سے اغوا ہونے والی 15 سالہ لڑکی نوشہروفیروز سے بازیاب

    کراچی سے اغوا ہونے والی 15 سالہ لڑکی نوشہروفیروز سے بازیاب

    کراچی: گلشن اقبال سے اغوا ہونے والی 15 سالہ لڑکی نوشہروفیروز سے بازیاب کرالیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے 15 سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔

    گلشن اقبال پولیس نے مبینہ اغوا ہونے والی لڑکی کو نوشہرو فیروز بازیاب کرلیا، پولیس لڑکی کوبازیاب کرانےکیلئے گزشتہ صبح شہروفیروز روانہ ہوئی تھی تاہم بازیابی کے بعد مغوی لڑکی کو کراچی منتقل کیا جارہا ہے۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس ان افراد سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے، جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ کراچی کی لڑکی کے مبینہ اغوا سے منسلک ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لڑکی کو اس کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔

    یاد رہے لڑکی17جنوری کی رات کولاپتہ ہوئی تھی اور واقعے کا مقدمہ تھانہ گلشن اقبال میں درج کروایا گیا تھا، جس سے فوری تحقیقات شروع کی گئیں۔

    خیال رہے کراچی میں حالیہ کچھ عرصے میں اغوا کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے، 15 جنوری کو پورٹ سٹی کے گارڈن ایریا میں دو چھوٹے لڑکے لاپتہ ہو گئے۔

    لاپتہ ہونے والے بچوں میں 5 سالہ عالیان اور 6 سالہ علی شامل ہیں، لاپتہ بچوں کے اہل خانہ نے گارڈن تھانے میں اغوا یا اغوا کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی تاہم آج تک ان کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔

    رپورٹ: آصف خان

  • کراچی کے شہری کو مبینہ طور پر 50 لاکھ بھتے کی کال موصول

    کراچی کے شہری کو مبینہ طور پر 50 لاکھ بھتے کی کال موصول

    کراچی: گلشن اقبال بلاک 7 میں شہری کو مبینہ طور پر 50 لاکھ بھتے کی کال موصول ہوئی ہے، پولیس نے درخواست وصول کرنے سے انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاوہ گلشن اقبال بلاک 7 میں عمیر نامی شہری کو مبینہ طور پر  50لاکھ روپے بھتے کی کال موصول ہوئی ہے، متاثرہ شہری عمیر نے بتایا کہ کال کرنیوالے نے جان سے مارنے کی بھی دھمکی دی ہے۔

    متاثرہ شہری عمیر نے ویڈیو بیان میں کہا کہ ہفتے کی صبح بھتہ طلبی کی درخواست جمع کرانے گلشن تھانے گیا، تھانہ گلشن اقبال ایس ایچ او نے درخواست وصولی سے انکار کردیا۔

     شہری عمیر نے بتایا کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب پولیس اہلکار میرے گھر پر آگئے، پولیس موبائل اور 2 پرائیویٹ گاڑیوں میں اہلکار گھر پر آئے جس میں سے 3 سے 4 اہلکار وردی میں جبکہ دیگر افراد سادہ لباس میں تھے۔

    شہری عمیر سکندر نے کہا کہ اہلکاروں کے ساتھ ایک خاتون بھی تھی، پولیس اہلکاروں نے گھر کا دروازہ بجایا اور دیوار پر چڑھ گئے، پولیس اہلکار مجھے گالیاں بھی دیتے رہے اس واقعے کے دوران میں اپنے گھر میں بیوی اور 2 بیٹیوں کے ہمراہ موجود تھا۔

    عمیر سکندر نے کہا کہ اہلکاروں نے سی سی ٹی وی کیمروں کا رخ بھی موڑ دیا، میں اور اہلیہ گھر کی چھت سے اہلکاروں کی ویڈیو بناتے رہے، جب مددگار 15 پر کال کی اور 15 کی موبائل پہنچنی تو اہلکار وہاں سے چلے گئے۔

    عمیر سکندر نے کہا کہ 22 اکتوبر کو میرے گھر پر ڈکیتی کی واردات ہوئی، میرے گھر کا ملازم زبیر سونا اور نقد رقم لوٹ کر فرار ہوگیا تھا، اس واقعے کا مقدمہ بھی پولیس نے 2 روز کی تاخیر سے درج کیا۔

    عمیر سکندر نے کہا کہ ملازم زبیر فرار ہوتے وقت اپنا موبائل کمرے میں ہی چھوڑ گیا، اس موبائل میں میرے گھر کی تصاویر اور دیگر معلومات تھیں، ملازم زبیر یہ تمام معلومات کسی کو فراہم کررہا تھا۔

    عمیر سکندر نے کہا کہ شبہ ہے کہ ان تمام معاملات کے پیچھے میرے والد اور بھائی کا ہاتھ ہے، میرے ولد اور بھائی جعلی ادویات کی خرید و فروخت کا کام کرتے ہیں، میں نے والد اور بھائی سے لاتعلقی کی ہوئی ہے، مجھ سمیت فیملی کو جان کا خطرہ ہے۔

    عمیر سکندر نے مطالبہ کیا کہ مجھے اور میری فیملی کو تحفظ فراہم کیا جائے، دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ شام ذاتی نوعیت کے جھگڑے پر ایف آئی آر ہوئی تھی، انویسٹی گیشن کی ٹیم چھاپہ مارنے گئی تھی۔

    پولیس حکام نے اس حوالے سے مزید کہا کہ اس کارروائی کا ریکارڈ موجود ہے روز نامچہ میں انٹری بھی ہے اور یہ واقعہ بھتے کا شاخسانہ نہیں اس لیے مزید تفتیش کررہے ہیں۔

  • بجلی کی فراہمی سے متعلق ترجمان کے الیکٹرک کی وضاحت

    بجلی کی فراہمی سے متعلق ترجمان کے الیکٹرک کی وضاحت

    کراچی : شہر قائد کو بجلی فراہم کرنے کے ادارے ’کے الیکٹرک‘ نے واضح کیا ہے کہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال13 ڈی3 میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک نے میڈیا کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ علاقے میں بجلی چوری اور نقصانات کی شرح پر منحصر ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ علاقہ مکین وقت پر بجلی کے بلوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں، وقت پر کی گئی بلوں کی ادائیگیاں علاقے کی لوڈ شیڈنگ میں کمی یا خاتمے کا اہم جز ہیں۔

    کے الیکٹرک ترجمان کے مطابق لوڈ شیڈنگ یا مرمتی کام کی صورتحال کے پیش نظر میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے صارفین کو بجلی سے متعلق معلومات بہم پہنچائی جاتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بجلی سے متعلق معلومات اور شکایات کے لیے 118 ہیلپ لائن یا کے الیکٹرک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی میں کے الیکٹرک نے لیاری میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کریک ڈاؤن میں کروڑوں روپے کی بجلی چوری پکڑلی۔

    کے۔ الیکٹرک کی لیاری میں بجلی چوروں اور کنڈا مافیا کے خلاف قانون نافذ کرنے والوں کے ساتھ مشترکہ کارروائیاں جاری ہے۔

    گزشتہ 3 ماہ میں پاور یوٹیلیٹی نے لیاری میں 78 کنڈا ہٹاوٴ مہم چلائیں، کے ای کے ٹیم لیڈر کا کہنا تھا کہ 7400 غیرقانونی کنڈوں کنکشن ختم کردیے گئے ہیں۔

  • کراچی : گولڈ میڈلسٹ اتقا کا قاتل خضدار سے گرفتار

    کراچی : گولڈ میڈلسٹ اتقا کا قاتل خضدار سے گرفتار

    کراچی: ڈکیتی کے دوران قتل ہونے والے گولڈ میڈلسٹ اتقا کے قاتل کو خضدار سے دوبارہ گرفتار کرلیا گیا، واردات کے بعد ملزم خضددار بھاگ کر روپوش ہو گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دوران ڈکیتی قتل ہونے والے نوجوان اتقا کے فرار قاتل کو خضدار سے دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

    ایس ایس پی خضدار عبدالعزیز جکھرانی نے بتایا کہ نوجوان اتقاکو قتل کرنے کا واقعہ جون میں پیش آیاتھا، واردات کے بعد ملزم خضددار بھاگ کر روپوش ہو گیا تھا، جس کو پولیس نے گرفتار کر لیا، مقتول ارتقامکینکل انجینئرنگ میں گولڈ میڈلسٹ تھا۔

    یاد رہے نوجوان اتقا معین کے قتل کیس کے مرکزی ملزم کا عدالت پیشی کے موقع پر فرار ہونے کا انکشاف سامنے آیا تھا، ملزم ظاہر کو اتقا قتل کیس میں عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ ایس آئی یو پولیس نےملزم ظاہر کو بلوچستان سے گرفتار کیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم کو کیس میں جیل بھیجا گیا تھا اور اسے پیشی کے لیے عدالت لایا جارہا تھا کہ وہ فرار ہو گیا۔ ملزم ظاہر کا تعلق خضداری گروپ سے ہے۔

    مزید پڑھیں : اتقا قتل کیس کا ہائی پروفائل ملزم سٹی کورٹ سے کیسے فرار ہوا؟ کانسٹیبل اشتیاق گرفتار

    واضح رہے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں موٹر سائیکل  چھیننے کے دوران مزاحمت کرنے پر ملزمان نے نوجوان کو قتل کردیا تھا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا تھا کہ ایک ملزم سے اتقا کافی دیر سے مزاحمت کررہا تھا، موٹر سائیکل پر بیٹھے ملزم نے گولی چلائی جس کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا۔

  • گولڈ میڈلسٹ انجینئر کو قتل کرنے والے ملزمان کی تصاویر سامنے آگئیں

    گولڈ میڈلسٹ انجینئر کو قتل کرنے والے ملزمان کی تصاویر سامنے آگئیں

    کراچی : نوجوان گولڈ میڈلسٹ انجینئر اتقا معین کے قتل میں لوث ملزمان کی نئی سی سی ٹی وی اور تصاویر سامنے آگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں گولڈ میڈلسٹ انجینئرنوجوان اتقا معین کے قتل کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔

    کراچی پولیس حکام نے نوجوان اتقا معین کے قتل میں ملوث ملزمان کی نئی سی سی ٹی وی اورتصاویر حاصل کرلیں۔

    تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ سی سی ٹی وی میں ملزمان کو راشد منہاس روڈ سے گزرتے دیکھا جاسکتا ہے، ملزمان اتقا کو قتل اور موٹر سائیکل چھیننےکے بعد ملزمان علامہ شبیر عثمانی روڈپہنچے۔

    ذرایع نے کہا کہ سی سی ٹی وی میں ملزمان کو راشد منہاس روڈ سے نیپا پل کے قریب تک دیکھا گیا۔

    تفتیشی پولیس نے نیپا پل کے اطراف لگےوی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرنا شروع کردی، سی سی ٹی وی میں موٹر سائیکل سوار ایک ملزم نے ہیلمٹ پہنا ہوا ہے۔

    مزید پڑھیں : گلشن اقبال میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونیوالے ارتقا کے بھائی کا بیان آگیا

    تفتیشی ذرائع کے مطابق مقتول نوجوان کی چھینی گئی موٹر سائیکل پر سوار ملزم کا چہرہ واضح دیکھا جاسکتا ہے۔

    یاد رہے یکم جون کو اتقا کو گلشن اقبال بلاک7میں لوٹ مارکے دوران فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔

    ڈکیتی مزاحمت پر قتل شہری کے بھائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ارتقا بچوں کی چیز لینے کل شام بیکری تک گیا تھا، بیکری سے واپسی پر ڈاکو پیچھے لگے اور واردات کی۔

    بھائی عباد کا کہنا تھا کہ ارتقاء کو گولیاں مارنے کے بعد تلاشی لی، ملزمان موبائل فون، نقدی، موٹر سائیکل چھین کر لے گئے، ارتقا یونیورسٹی میں گولڈ میڈلسٹ، کیمیکل انجینئر تھا۔

    بھائی نے مطالبہ کیا تھا کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، شہر میں روز کوئی نوجوان ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہورہا ہے۔