Tag: گلشن اقبال

  • کراچی، گلشن اقبال  سے 3 ڈاکو گرفتار، چار فرار

    کراچی، گلشن اقبال سے 3 ڈاکو گرفتار، چار فرار

    کراچی: گلشن اقبال میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3 ڈاکو گرفتار کرلیے، ملزمان کے 4 ساتھی فرار ہوگئے، ایس پی کے مطابق پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3 ڈاکو گرفتار کرلیے جب کہ 4 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    ایس پی ایسٹ کے مطابق ملزمان سے 3 پسٹل، موبائل فون، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی، گرفتار ملزمان میں باسط و دیگر شامل جبکہ ملزمان کے چار ساتھی فیصل، ناصر، سجاد، وسیم فرار ہوگئے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ابو الحسن اصفہانی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ٹاؤن پولیس نے بھی چار اسٹریٹ کرمنلز گرفتار کرکے موبائل فون، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد کی تھی۔

    مزید پڑھیں: ابو الحسن اصفہانی روڈ اسٹریٹ کرمنلز کی محفوظ ترین آماجگاہ

  • گلشن اقبال میں کار پرفائرنگ ایک شخص جاں بحق

    گلشن اقبال میں کار پرفائرنگ ایک شخص جاں بحق

    کراچی : گلشن اقبال میں کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے گاڑی کا آدھا دروازہ کھول کر مقتول کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال گلشن چورنگی پر کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت راشد لود نظر کے نام سے ہوئی ہے۔

    مقتول کے شناختی کارڈ پر لیاری کا پتہ درج ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول قومی ائیر لائن کے افسر کا ڈرائیور ہے جسے نامعلوم ملزمان نے موقع پربلایا اور فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

    مقتول کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملزمان مقتول کو فائرنگ کا نشانہ بناکر باآسانی فرار ہوتے ہوئے گولی کے خول بھی ساتھ لے گئے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کے ساتھ ہی عینی شاہد کے بیان بھی قلمبند کررہی ہے۔

    نعش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے مقامی اسپتال منقتل کردیا گیا تھا تاہم واقعے کا مقدمہ رات گئے تک درج نہیں ہوسکا تھا۔

  • کراچی،سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے راہ گیر جاں بحق

    کراچی،سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے راہ گیر جاں بحق

    کراچی: کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے بلاک 13 ڈی میں میں واقع بلڈنگ کی محافظ کی فائرنگ سے ایک راہ گیر جا
    گلشن اقبال تیرہ ڈی میں فائرنگ سے ایک جاں بحق ہو‌گیا‌ہے۔

    اے آر وائی کے رپورٹر کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے بلاک تیرہ ڈی میں واقع بلڈنگ کی حفاظت پر متعین سیکیورٹی گارڈ نے اچانک فائرنگ کر دی،فائرنگ کی زد میں آ کر ایک شکص شدید زخمی ہو گیاجسے فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔


    ایک اور واقعہ: صدرمملکت کے سیکیورٹی گارڈز نے کتے کو گولی ماردی



    مزید جانیے: سیکیورٹی گارڈسے اتفاقیہ گولی چل گئی، خاتون کیشئرجاں بحق


     

    ہسپتال انتظامیہ کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والا رہگیر کا علاج جاری تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالقِ حقیقی سے جا ملا، مقتول کی لاش کو ابتدائی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا۔


    ایک اور واقعہ: نوکری جانے کا دکھ ، سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ، تین افراد ہلاک


    پولیس کی مطابق بلڈنگ کے محافظ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزم سے گلشن اقبال تھانے میں تفتیش جاری ہے،ابتدائی تفتیش میں گرفتار سیکیورٹی گارڈ کا کہنا نے انکشاف کیا کہ کچھ افراد نے بلڈنگ پر فائرنگ کی تھی،جس پر اس نے جوابی فائرنگ کی تھی جس کی زد میں راہ گیر آگیا تھا۔


    اسی سے متعلق: سیکیورٹی گارڈ نے ’ماسک‘ سے خوفزدہ ہوکربچے کوگولی ماردی


    واضح رہے اس قبل بھی ایک سیکیورٹی گارڈ نے بچے کے ڈارنے پر گھبرا کر فائرنگ کر کے بچے کو ہلاک کردیا تھا،جس کے بعد سے پرائیوٹ سیکیورٹی اداروں کے سیکیورٹی گارڈ کی اہلیت،تربیت اور معیار پر کئی سوال اُٹھائے گئے تھے۔

  • سندھ ہائی کورٹ نے گلشن اقبال میں سپراسٹورکوپورے دن کھولنے کا حکم دے دیا

    سندھ ہائی کورٹ نے گلشن اقبال میں سپراسٹورکوپورے دن کھولنے کا حکم دے دیا

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے موتی محل گلشن اقبال میں معروف سپرسٹور کو دوبارہ سے پورے دن کے لیے کھولنے کی اجازت دے دی ہے،سپر اسٹور کو 3 بجے دوپہر سے رات 10 بجے تک کے لیے بند کرا دیا جاتا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق موتی محل گلشن اقبال پر حال ہی میں کھلنے والے معروف سپر اسٹور کو ٹریفک جام کی شکایات پر شہری حکومت کی جانب سے دوپہر 3 بجے سے رات 10 تک بند رکھنے کی پابندی لگادی گئی تھی، جس کے خلاف سپر اسٹور کی انتظامیہ نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔

    درخواست گزار نے سندھ ہائیکورٹ کے روبرو موقف اپنایا کہ سپر سٹور بند رکھنے کی وجہ سے کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے اور شہری سستی و معیاری اشیاء خریدنے سے بھی محروم ہیں، لہٰذا انتظامیہ کو پابندی ہٹانے کا حکم دیا جائے۔

    sindh-high-court

    چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے شہری انتظامیہ سے سپر اسٹور پر پابندی لگانے کے حوالے سے استفسار ہر شہری حکومت کا کہنا تھا کہ پابندی ٹریفک پولیس کی درخواست پر لگائی گئی ہے کیوں کہ رمضان کے مہینے میں اس شاہراہ پر ٹریفک ویسے ہے بہت زیادہ ہوتا ہے، سپر اسٹور کھلنے کے بعد سے شاہراہ پر بدترین ٹریفک جام رہتا رہتا تھا۔

    imtiaz super store

    ایس ایس پی ٹریفک نے سپر اسٹور کھلنے سے ٹریفک کے مسائل میں بے پناہ اضافے سے عدالت کو آگاہ کیا اس موقع پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ایس ایس پی ٹریفک سے مکالمہ کیا اور کہا کہ لوگ پارکنگ کرتے ہیں تویہ آپ کی ناکامی ہے آپ ٹریفک کنٹرول کریں کاروبار کیوں بند کرایا؟

    عدالت نے ٹریفک پولیس کے موقف کو رد کرتے ہوئے اپنے حکم میں سپر سٹور کھولنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ لیاری ندی پر شہریوں کو پارکنگ کی اجازت نہ دے اور جو شہری پارکنگ کرے اس کی گاڑی اٹھائے یا بہ طور سزا ٹائر کی ہوا نکال دے۔

  • کراچی :گلشن اقبال میں درجنوں جھونپڑیوں میں آتشزدگی

    کراچی :گلشن اقبال میں درجنوں جھونپڑیوں میں آتشزدگی

    کراچی: گلشن اقبال میں درجنوں جھونپڑیوں میں آتشزدگی کے باعث دو افراد جھلس کر زخمی لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق نامعلوم وجوہات کی بناء کراچی کے علاقے گلشن اقبال بیت المکرم مسجد کے قریب واقع کچی بستی میں اچانک آگ لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے درجنوں جھوبپڑیوں کو جلا کر خاکستر کردیا۔

    اطلاع ملنے پر گھنٹے گزر جانے کے بعد ریسکیو آپریشن فائر بریگیڈ کی دس گاڑیاں آگ بجھانے پہنچی جبکہ امدادی کاموں میں پولیس اور رینجرز کی نفری نے بھی حصہ لیا۔

    واقعہ میں دو افراد جھلس کر زخمی بھی ہوئے، دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا، آتشزدگی کے واقعہ میں جھونپڑیوں میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سازو سامان اور کھانے پینے کی اشیاء جل کر خاکستر ہوگئیں۔

    فائر بریگیڈ کی گاڑیاں وی آئی پی موومنٹ کے باعث ٹریفک میں پھنسی رہی، بروقت ریسکیو آپریشن نہ ہونے کے باعث آگ نے غریبوں کی عمر بھر کی پونجی کے ساتھ ساتھ بچوں کو بھی جھلسہ دیا۔

  • کراچی: گلشن اقبال میں ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا

    کراچی: گلشن اقبال میں ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا

    کراچی: گلشن اقبال میں ڈکیتی کے لئے آنے والے ڈاکوؤں میں سے ایک کی شہریوں نے درگت بنادی۔

    کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈکیتی کی نیت سے آنے والا ڈکیٹ شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، گلشن اقبال بلاک گیارہ میں دو ڈاکو ڈکیتی کی نیت سے دکان میں داخل ہوئے اور دکان کے مالک کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنالیا، ڈاکوؤں نے مزاحمت پر دکاندار کو فائرنگ کرکے زخمی بھی کیا۔

    فائرنگ کی آوازسننی تھی کہ دکان کے باہر شہری جمع ہوگئے، دوڈاکوؤں میں سے ایک فرار ہوگیا جبکہ ایک کو شہریوں نے پکڑ کر وہ پٹائی لگائی کہ ڈاکو لہولہان ہوگیا۔

     درگت بنانے کے بعد شہریوں نے ڈاکو کو پولیس کے حوالے کردیا۔

    شہریوں کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کا یہ گروپ اس علاقے میں پہلے بھی وارداتیں کرکے فرار ہوجاتے تھے، گرفتار کئے گئے ڈاکو کی تحویل سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

  • کراچی :فائرنگ سے رینجرز اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق

    کراچی :فائرنگ سے رینجرز اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق

    کراچی : مختلف علاقوں میں فائرنگ سے رینجرز اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے رینجرز سے مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد بھی مارے گئے۔گذشتہ روز گلشن اقبال میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے اہلسنت و الجماعت کے تین کارکنان کو آہوں سسکیوں میں سپردخاک کردیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ہفتہ اتوار کی درمیانی شب فرنٹیئر کالونی میں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے رینجرز اہلکارسمیت تین افراد کو زخمی کردیا بعد میں رینجرز اہلکار نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ دیا۔فائرنگ کے واقعے کے بعد رات گئے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا،

    آپریشن کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دو دہشت گرد مارے گئے، ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک دہشتگرد گذشتہ روز سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے میں ملوث تھے، ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا اور ملزمان پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں بھی ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے آئی ای ڈی ، بارودی مواد اور دستی بم بھی ملے ہیں۔

    گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ پر شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکوہلاک ہوگیا، محمود آباد اور بلدیہ گلشن غازی میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے۔لسبیلہ پل کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ۔

    دوسری جانب گذشتہ روزگلشن اقبال کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے اہل سنت و الجماعت کے کارکنان مولانا ہارون،مولانا احتشام اور قاری حفیظ کی نماز جنازہ ابرار مسجد گلشن اقبال میں اداکردی گئی نماز جنازہ میں اہلسنت و الجماعت کے مرکزی قائدین اور کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر علاقے میں کشیدگی تھی جس کے باعث سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے

  • کراچی:مدرسے کے طلبا کا قتل،مشتعل افراد کا گلشن چورنگی پر احتجاج

    کراچی:مدرسے کے طلبا کا قتل،مشتعل افراد کا گلشن چورنگی پر احتجاج

    گلشن اقبال میں دو بھائیوں کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف مشتعل افراد نے گلشن چورنگی پر احتجاج کرتے ہوئے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیا، جاں بحق ہونے والے دونوں بھائی مدرسے کے طالب علم تھے۔

    کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دو بھائیوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مشتعل افراد سڑکوں پر نکل آئے، مدرسہ احسان العلوم کے طالب علم دو بھائیوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مشتعل افراد نے گلشن چورنگی پر ٹائر نذر آتش کئے اور روڈ بلاک کر دیا۔

    احتجاجی مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، مدرسے کے اساتذہ کی مداخلت کے بعد مشتعل افراد منتشر ہوگئے، مدرسے کے اساتذہ نے طالب علموں کو پر امن رہنے کی تاکید بھی کی۔

    اہلسنت الجماعت پاکستان کے ترجمان نے معصوم طلبہ کے قتل کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہر قائد میں طلبہ اور اساتذہ کی ٹارگٹ کلنگ تشویشناک ہے۔