Tag: گلشن جمال

  • کراچی : کار چوروں کی پھرتیاں ، 4  منٹ میں 5 لاکھ مالیت کا قیمتی سامان چرا کر فرار

    کراچی : کار چوروں کی پھرتیاں ، 4 منٹ میں 5 لاکھ مالیت کا قیمتی سامان چرا کر فرار

    کراچی : گلشن جمال میں کار چوروں نے چار منٹ میں پانچ لاکھ مالیت کا قیمتی سامان چرا کر فرار ہوگئے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن جمال میں کار پارٹس چوری کرنے والے ملزمان نے واردات کی، چار منٹ کےاندر5لاکھ مالیت کا قیمتی سامان چوری کرلیا، ملزمان نے گئیرلیور کی ناب اورپش اسٹارٹ بٹن تک نہ چھوڑا۔

    واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے ملزمان نے پہلے گلی کا جائزہ لیا پھر اپنے ہدف کے پاس جاکر ملزمان نے موٹرسائیکل روکی، موٹرسائیکل چلانے والا ملزم اترا اورکار کی طرف گیا۔

    کار کے پاس جاکر موٹرسائیکل روکی، ایک چور کار کا شیشہ توڑکر اندر داخل ہوا، دوسرا سفید بوری لے کر کھڑا ہوگیا، ملزم نے ڈسپلےمیٹر،کنٹرول پینل سمیت ساراسسٹم اور رلے ڈیش بورڈ نکال لیا، چوروں نے دروازوں کا کنٹرول پینل ،گئیرلیور ناب اورپش اسٹارٹ بٹن تک نہ چھوڑا۔

    دوسرا ملزمان ہاتھ میں بڑی سفید بوری لے کر کھڑا ہوگیا، کار کا شیشہ توڑا اور کھڑکی سے گاڑی کے اندر داخل ہوگیا ، ملزم 3 منٹ سے زیادہ تک گاڑی کا سامان نکالتا رہا۔

    شہری نے کہا کہ ڈسپلےمیٹر،کنٹرول پینل سمیت ساراسسٹم،رلےڈیش بورڈنکال لیا، دروازوں کے شیشے اتارنے چڑھانے کےبٹن بھی نکال لیے، ملزم نےگئیرلیور کی ناب اورپش اسٹارٹ بٹن تک نہ چھوڑا اور واردات کے بعد ملزمان جہاں سے آئے وہیں سے فرار ہوئے۔

  • کراچی : گلشن جمال میں پولیس مقابلہ، تین ڈاکو موقع پر ہلاک، اسلحہ برآمد

    کراچی : گلشن جمال میں پولیس مقابلہ، تین ڈاکو موقع پر ہلاک، اسلحہ برآمد

    کراچی : راشد منہاس روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے، ملزمان ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہورہے تھے کہ پولیس سے سامنا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن جمال میں مبینہ مقابلے کے دوران پولیس نے تین ڈاکو مار گرائے، پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں ڈاکو گھر میں ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ پولیس کے بروقت پہنچنے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    پولیس مقابلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نےحاصل کرلی، فوٹیج میں پولیس اہلکاروں کےساتھ سادہ لباس میں موجود اہلکاروں کو بھی ڈاکوؤں پرفائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ مقابلے کے دوران ایک شہری بھی آگیا۔

    اس حوالے سے ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر کا کہنا ہے کہ ملزمان گھر میں ڈکیتی کررہے تھے، پولیس کے پہنچے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ ملزمان کے فنگر پرنٹس بھی حاصل کرلئےہیں، اسلحہ فرانزک ٹیسٹ کیلئے بھجوا دیا ہے، پولیس مقابلے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔