Tag: گلشن معمار

  • کراچی : گلشن معمار میں ملزمان کی گھر کے باہر کھڑے شہری سمیت متعدد افراد سے لوٹ مار،  فوٹیج منظرعام پر آگئی

    کراچی : گلشن معمار میں ملزمان کی گھر کے باہر کھڑے شہری سمیت متعدد افراد سے لوٹ مار، فوٹیج منظرعام پر آگئی

    کراچی : گلشن معمار میں ملزمان نے گھر کے باہر کھڑے شہری سمیت متعدد افراد کو لوٹ لیا ، واردات کی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے واردات کی ، جس میں ملزمان نے گھر کے باہر کھڑے شہری سمیت متعدد افراد کو لوٹ لیا۔

    26 فروری کو ہونے والی واردات کی فوٹیج منظرعام پر آگئی ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹریٹ کرمنلز اپنے ہمراہ اسکول بیگ بھی لے کر آئے تھے۔

    فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ملزمان پہلے دکان میں داخل ہوئے اور لوٹ مار کی اور واردات کے بعد گھر کے باہر بیٹھے نوجوان سے موبائل فون چھین لیا۔

    متاثرہ نوجوان کے مطابق 7 سے 8 افراد سے موبائل فون چھینے گئے ، ایک ملزم نے شلوار قمیض دوسرے نے پینٹ شرٹ پہن رکھی تھی۔

  • کراچی : ڈاکوؤں نے  واٹر بورڈ کے ملازم کو قتل کر دیا

    کراچی : ڈاکوؤں نے واٹر بورڈ کے ملازم کو قتل کر دیا

    کراچی : ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے واٹر بورڈ کے ملازم کو قتل کر دیا، موٹرسائیکل چھیننے کے دوران قتل کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار جنجال گوٹھ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شہری کو قتل کردیا۔

    پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت رستم کے نام سے ہوئی ہے، مقتول واٹربورڈ کا ملازم ہے ، نامعلوم افراد نے رستم کے چہرے پر گولی ماریں۔

    حکام کا کہنا تھا کہ مقتول کے پاس موبائل فون اور رقم موجود تھی تاہم لاش کو ضابطے کی کاروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کے دوران پیش آیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

  • کراچی:  موبائل کی دکان پر ڈکیتی، ملزم ماڈل نمبر پسند کرکے موبائل فون اٹھاتا رہا

    کراچی: موبائل کی دکان پر ڈکیتی، ملزم ماڈل نمبر پسند کرکے موبائل فون اٹھاتا رہا

    کراچی : گلشن معمار سیکٹر زیڈ 2 میں مسلح ملزمان موبائل شاپ سے لاکھوں کے موبائل فونز اور کیش لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار سیکٹر زیڈ میں موبائل فون کی دکان پر ڈکیتی کی واردات ہوئی، کسٹمربن کر آنے والے ملزمان نے اچانک اسلحہ نکال لیا۔

    ملزمان بغیر کسی ڈر اور خوف کے آرام سے لوٹ مار کرتے رہے، ایک ملزم نے کیش لوٹا پھر نئے موبائل کے ڈبے اٹھانے لگا۔

    جس پر ساتھی ملزم نے کئی مرتبہ کہا بس کرو کتنے ڈبے اٹھاو گے، ملزم نے ماڈل نمبر پسند کرکے بھی کئی موبائل فون اٹھائے جبکہ کاونٹر کے باہر کھڑا ملزم دکاندار سے دوستانہ انداز میں بات کرتا رہا۔

    ملزم نے کہا علی بھائی موبائل رکھنے کے لیے شاپر تو دے دو، دکاندار نے ملزمان کو لوٹ کا مال رکھنے کے لیے شاپر بھی دیے۔

    دونوں ملزمان دیر تک دکان کے اندر واردات کرتے رہے، دکاندار اور ملزمان کے درمیان گفتگو بھی سنی جاسکتی ہے۔

    دکاندار کے مطابق مال اور کیش کتنا گیا تخمینہ لگا رہے ہیں گلشن معمار پولیس کو ڈکیتی کی اطلاع دے دی ہے۔

  • ایک اور شہری کی موت ، کراچی میں جان لیوا وائرس  نگلیریا  نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    ایک اور شہری کی موت ، کراچی میں جان لیوا وائرس نگلیریا نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    کراچی : شہر قائد میں نگلیریا وائرس کے باعث ایک اور شخص جان کی بازی ہار گیا، مریض کو9نومبر کو طبیعت خراب ہونےپرنجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں جان لیوا وائرس نگلیریا نے خطرے کی گھنٹی بجادی، کراچی میں اسکیم 33 گلشن معمار کا رہائشی 38 سالہ شخص نگلیریا کے باعث انتقال کرگیا۔

    گلشن معمار کے رہائشی کو 7 نومبر کو بخار، سر درداورالٹی کی شکایت تھی، نگلیریا سے انتقال کرنیوالا شخص 8 نومبر تک گھر میں رہا اور تجویزکردہ ادویات استعمال کیں۔

    مریض کو 9 نومبرکو طبیعت بگڑنے پر نجی اسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا تھا ، جہاں دل کی دھڑکن آہستہ ہونے کے باعث مریض کو وینٹی لیٹرپرڈالاگیا اور اسپتال انتظامیہ کی جانب سے طبی امداد کی فراہمی کےباوجود مریض گزشتہ رات انتقال کرگیا۔

    کراچی میں رواں سال نگلیریا سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے ، نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر خالد نیاز نے عوام سے نگلیریا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا تھا کہ وہ ناک میں پانی ڈالنے سے اجتناب کریں۔

  • کراچی: پڑوسن نے 25 لاکھ روپے کا سونا کیسے چوری کیا؟ (ویڈیو)

    کراچی: پڑوسن نے 25 لاکھ روپے کا سونا کیسے چوری کیا؟ (ویڈیو)

    کراچی: شہر قائد میں گھروں میں منظم ڈکیتیوں اور راستوں میں لوٹ مار کے ساتھ ساتھ گھروں میں چوریوں کی وارداتیں بھی کم نہ ہو سکی ہیں، گلشن معمار میں ہونے والی ایک ایسی ہی چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق دو دن قبل کراچی کے علاقے گلشن معمار بلاک زیڈ ٹو میں ایک گھر سے 25 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری کیے گئے، کمرے میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج سے معلوم ہوا کہ چوری کرنے والی خاتون پڑوسن ہے۔

    گھر کے مالک کی جانب سے گلشن معمار تھانے میں نور سحر نامی خاتون کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے، جس میں چرائے گئے زیورات کی تفصیل بھی درج کی گئی ہے۔

    ایف آئی آر کے مطابق پڑوسن نے ہیرے کی انگوٹھی، ہیرے کے بندے، ہیرے کا لاکٹ، سونے کے 10 عدد بندے، 5 سونے کی انگوٹھیاں، 3 سونے کے لاکٹ، سونے کا ایک بریسلٹ اور سونے کی 3 چین چرائیں۔

    معلوم ہوا کہ مسلسل چوریوں کی وارداتوں کے بعد گھر کی مالکن نے سی سی ٹی وی کیمرے لگوائے تھے، جن سے معلوم ہوا کہ واردات میں گھر آنے والی پڑوسن ملوث تھی، جو اکثر ملنے کے لیے گھر آتی رہتی تھی، اور اس سے پہلے بھی اسی گھر میں چوریاں کر چکی ہے۔

    مالکن کا کہنا تھا کہ وہ بچے کو لینے جیسے ہی بالائی منزل سے نیچے آئی، اسی دوران ملزمہ نے چوری کی واردات کر ڈالی، سی سی ٹی وی کیمروں میں نور سحر کی چوری کی واردات سامنے آنے کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے۔

    گرفتار ملزمہ کو انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

  • کراچی : مکان میں  ڈکیتی کا معاملہ پُراسرار،  ڈاکوؤں نے قیمتی سامان کے باوجود کچھ نہیں لوٹا

    کراچی : مکان میں ڈکیتی کا معاملہ پُراسرار، ڈاکوؤں نے قیمتی سامان کے باوجود کچھ نہیں لوٹا

    کراچی : گلشن معمار میں مکان میں ملزمان گھسنے کا معاملہ مشکوک ہوگیا ، ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا گھرمیں قیمتی سامان کے باوجود کچھ نہیں لوٹا گیا، مزیدتحقیقات کی جارہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار میں مکان میں ملزمان گھسنےکامعاملہ پُراسرارہوگیا، ایس ایس پی ویسٹ معاملے کاجائزہ لینےجائے وقوعہ پہنچ گئیں، ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہیں۔

    فوٹیج میں ملزمان کومہران کار ، موٹر سائیکل پر آتےدیکھاجاسکتاہے ، ملزمان مکان کے اندر کافی دیر تک موجود رہے، ملزمان اطمینان سے ہاتھ ہلاتے اور گھر کے باہر کا دروازہ بند کرکے نکلے۔

    ایس ایس پی ویسٹ سہائی عزیز کا کہنا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری بمعہ 20 کمانڈوز موقع پر روانہ کی جبکہ ریپڈ رسپانس فورس اور بکتر بند گاڑی بھی بھیجی گئی، 4 تھانوں کےایس ایچ اوز موقع پرفوری پہنچے، پورے گھر کو مکمل طور پر گھیرے میں لیا گیا تھا۔

    سہائی عزیز نے بتایا کہ مکین مسلسل گھر کے اندر سے فون کر کے پولیس کو بلاتے رہے، پولیس کو کہا گیا ملزمان نے سب کو کمرے میں بند کر دیاہے، دروازہ کھولاگیا تو اندر کوئی بھی موجود نہیں تھا ،گھرمیں قیمتی سامان کے باوجود کچھ نہیں لوٹا گیا۔

    ملزمان نے اہلخانہ کوکہا بے روزگار ہیں اس لیے آئے ہیں، فوٹیج میں 6ملزمان کودیکھاجاسکتاہے جبکہ متاثرہ خاندان 10سےزائدملزمان کابتاتےرہے، معاملہ مشکوک ہے، مزیدتحقیقات کی جارہی ہیں، گزشتہ روز دن دیہاڑے ملزمان ایک گھر میں گھسے تھے۔

  • کراچی: 400 سے زائد ڈکیتیوں میں ملوث ملزمان گرفتار

    کراچی: 400 سے زائد ڈکیتیوں میں ملوث ملزمان گرفتار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کے 4 کارندے گرفتار کرلیے گئے، ملزمان 400 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے گلشن معمار میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کی گئی، کارروائی میں انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کے 4 کارندے گرفتار کیے گئے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان 400 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان نے سنہ 2016 سے وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے، ملزمان دودھ کی رقم لے جانے والے ٹھیکیداروں کو لوٹتے تھے۔

    ملزمان نے نیو کراچی، گلشن معمار اور سپر ہائی وے پر وارداتیں کیں، ملزمان نت دیگر علاقوں میں ڈکیتیوں اور اسٹریٹ کرائمز کا بھی اعتراف کیا جبکہ انہوں نے ایک سیلز مین کی 50 سے زائد گاڑیاں بھی لوٹیں۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، عوام ایسے عناصر سے متعلق فوری اطلاع دیں، اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

  • کراچی: بااثر افراد لیڈی پولیو ورکر کو ہراساں کرنے لگے

    کراچی: بااثر افراد لیڈی پولیو ورکر کو ہراساں کرنے لگے

    کراچی: شہر قائد میں بااثر افراد کی جانب سے لیڈی پولیو ورکر کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے، خاتون داد رسی کے لئے اے آر وائی نیوز کے دفتر پہنچ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گلشن معمار سے تعلق رکھنے والی خاتون نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ بااثر افراد رات میں گھر میں زبردستی گھس کر غیراخلاقی حرکتیں کرتےہیں ، بااثر افراد دوستی کا کہتےہیں، انکار پر آئے روز گھر میں چوریاں کرائی جاتی ہیں۔

    متاثرہ خاتون نے بتایا کہ مجھے اور میرے کمسن بیٹےکو قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، میرے والد کا کچھ عرصہ قبل انتقال ہوچکا، بیٹے کے ساتھ اکیلے رہتی ہو، پہلےگھر میں کپڑے فروخت کرتی تھی لیکن تمام چیزیں چوری کرادی گئیں ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  باہمت لڑکی تعلیم اور گھر کی کفالت کے لیے پولیو ورکر بن گئی

    متاثرہ لیڈی پولیو ورکر کا کہنا تھا کہ شکایت لیکر گلشن معمار تھانےگئی، کوئی سنوائی نہیں ہوئی، آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی با اثرافراد کےخلاف کارروائی کریں۔

  • کراچی: گلشن معمار میں پولیس کی کارروائی، 3 ملزمان گرفتار

    کراچی: گلشن معمار میں پولیس کی کارروائی، 3 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن معمار میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار میں پولیس نے کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرمنل سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزمان موٹرسائیکل لفٹنگ،منشیات فروشی میں ملوث تھے، پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران کارروائی کی۔

    ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزمان سے اسلحہ، 500 گرام چرس، موبائل فونز، مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔

    ایس ایس پی ملیر کے مطابق گرفتار ملزمان نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا اعتراف کیا، ملزمان کے خلاف مقدمات درج، کرمنل ریکارڈ اکٹھا کیا جا رہا ہے۔

    کراچی، 111 افراد کا ٹارگٹ کلر گرفتار، مصباح کا مبینہ قاتل بھی پکڑا گیا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی پولیس نے میڈیکل کی طالبہ مصباح کے مبینہ قاتل کو حراست میں لیا تھا، 57 مقدمات میں پولیس کو مطلوب ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر بھی پکڑا گیا تھا۔

    ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا تھا کہ ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والی ہمدرد یونیورسٹی کی طالبہ مصباح کا قاتل چھ دن کے اندر پکڑا گیا، ملزم سے مصباح کا فون بھی برآمد ہوا۔

    ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ گرفتار ٹارگٹ کلر عبدالسلام عرفان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے، ملزم نے سیاسی جماعتوں کے کارکنوں، پاک فوج، پاک بحریہ اور پولیس کے اہلکاروں سمیت ایک سو گیارہ افراد کے قتل کا اعتراف کیا۔

  • کراچی، گلشن معمار میں 4 بچے گڑھے میں ڈوب گئے

    کراچی، گلشن معمار میں 4 بچے گڑھے میں ڈوب گئے

    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن معمار میں بارش کے جمع شدہ پانی میں کھیلنے والے 4 بچے گڑھے میں ڈوب گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار حسن گوٹھ میں 8 سال 10 سال کی عمر کے 4 بچے بارش کے جمع شدہ پانی میں کھیل رہے تھے کہ قریب گڑھے میں گر گئے جس کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق 2 بچوں کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ 2 بچوں کو تشویش ناک حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل جہاں ایک بچہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا۔

    ریسکیو عملے نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کی تاہم بچے جاں بحق ہوچکے تھے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق چاروں بچوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

    مزید پڑھیں: کراچی، نجی اسکول کے سوئمنگ پول میں طالب علم ڈوب کر جاں بحق

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے نجی اسکول کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر 11 سالہ طالب علم عثمان جاں بحق ہوگیا تھا۔

    پولیس نے نجی اسکول کے 2 سوئمنگ ٹرینرز کو حراست میں لے لیا تھا، زیر حراست ٹرینر کے مطابق عثمان سوئمنگ چیمپئن تھا۔

    زیر حراست ٹرینر کا کہنا ہے کہ عثمان نے ڈائیو ماری اور 5 سے 6 سیکنڈ تک اوپر نہیں آیا، سوئمنگ پول میں جاکر عثمان کو پانی سے اوپر لے کر آئے اور فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔