Tag: گلشن معمار

  • رینجرزکی گلشن معمار میں کارروائی، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

    رینجرزکی گلشن معمار میں کارروائی، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن معمار میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار میں گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق برآمد اسلحے میں 2 5 کلاشنکوف، مختلف ایم پی5، مختلف اقسام کے 9 ایم ایم، 11 دستی بم، ایس ایم جیز، میگزین ایم پی فائیو، واکی ٹاکی، موبائل فونز، یوایس بیزاورسی ڈیز سمیت گولیاں بھی بڑی تعداد میں شامل ہیں۔

    سندھ رینجرز کے ترجمان نے بتایا کہ اسلحہ لیاری گینگ وار کا ہے، کارروائی پہلے سے گرفتار 3 ملزمان کی نشاندہی پر کی گئی۔

    ترجمان رینجرز نے بتایا کہ خرم ممتاز، اقبال عرف جرمن اورنوید اقبال کوقتل کیس میں پکڑا گیا تھا، باپ بیٹا سمیت تینوں ملزمان نے 9 اپریل کو جوڑیا بازار میں تاجر کو قتل کیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں لیاری کے علاقے شاہ بیگ لین میں رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا تھا۔

    رینجرزکی کراچی میں کارروائی، ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سندھ رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر گلستانِ جوہر کے علاقے پرفیوم چوک میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان تابش ندیم، محمد یاسر علی اور فرقان رشید کو گرفتارکیا تھا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

  • کراچی: زمین کے تنازع پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

    کراچی: زمین کے تنازع پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

    کراچی: شہرقائد میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ دو افراد زخمی ہیں۔

    عباسی شہید اسپتال کے ایڈیشنل پولیس سرجن ڈاکٹر سلیم شیخ نے بتایا کہ اسپتال لائے گئے 5 زخمیوں میں سے 3 افراد راستے میں ہی دم توڑ چکے تھے جبکہ دیگر دو افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

    ایس ایچ او گلشن معمار کے مطابق تہرے قتل کا واقعہ فارم ہاؤس کی زمین کے تنازع پر پیش آیا، واقعے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

    ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہین جبکہ تفتیشی افسر گواہان کے بیانات ریکارڈ کررہے ہیں۔

    کراچی : سی ٹی ڈی نے ایم کیو ایم لندن کے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا

    یاد رہے کہ گزشت شب سی ٹی ڈی نے کراچی میں خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرکے دو ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیے۔ اس حوالے سے سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے۔

  • رینجرز کی کارروائی کے دوران دہشت گرد نے چھت سے چھلانگ لگادی

    رینجرز کی کارروائی کے دوران دہشت گرد نے چھت سے چھلانگ لگادی

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی کے دوران دہشت گرد نے چھت سے چھلانگ لگادی جو بعد ازاں اسپتال منتقل کرنے کے دوران ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز اور اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) نے کراچی کے علاقے گلشن معمار میں کارروائی کی۔

    کارروائی کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ دہشت گرد سیف اللہ نے 2 منزلہ عمارت میں پناہ لے رکھی تھی۔ فرار کی کوشش میں دہشت گرد نے عمارت کی چھت سے چھلانگ لگا دی تھی۔

    چھت سے چھلانگ لگانے کے دوران دہشت گرد زخمی ہو گیا تھا، اسپتال منتقل کرنے کے دوران دہشت گرد سیف اللہ ہلاک ہوگیا۔

    ترجمان کے مطابق دوران ہلاک دہشت گرد مشرف محسود عرف سیف اللہ متعدد مقدمات میں مطلوب تھا جس میں میجر (ر) نوخیز کا اغوا بھی شامل ہے۔

    کارروائی میں دہشت گرد کے 4 ساتھیوں کو بھی حراست میں لیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں میں احمد نواز، محمد عزیز، محمد زعفران اور محمد نور شامل ہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 3 کلو بارودی مواد، 2 ہینڈ گرینیڈ، پریما، 2 رول ڈیٹونیٹنگ تار جبکہ تلاشی کے دوران دہشت گرد سے ایک عدد پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں۔

    ملزمان قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیے گئے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لیاری میں سرچ آپریشن، متعدد گرفتار، گلشن معمار سے 4 مغوی بازیاب

    لیاری میں سرچ آپریشن، متعدد گرفتار، گلشن معمار سے 4 مغوی بازیاب

    کراچی : گینگ وارکے سرغنہ عذیربلوچ کی گرفتاری اورنوے روز کےلئے رینجرزکو حوالگی کے بعد لیاری میں سرچ آپریشن کےدوران سات افراد کوحراست میں لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لیاری میں گینگ وارکےسرکردہ ملزم عذیربلوچ کی رینجرز کی حوالگی کے بعد گزشتہ رات سے لیاری میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

    ذرائع کا کہناہے کہ سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری لیاری کے مختلف علاقوں میں پہنچی اور گھرگھرتلاشی کا عمل شروع کیا۔ سرچ آپریشن لیاری کےعلاقوں جہان آباد، شیرشاہ کباڑی مارکیٹ اور اطراف کے علاقوں میں کیاگیا۔

    ذرائع کا کہناہےکہ سرچ آپریشن جرائم پیشہ عناصر اور گینگ وار کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لیاگیا۔

    ادھرگلشن معمارجنجال گوٹھ سےاغوا ہونےوالےچاروں مغویوں کوانورمیمن گوٹھ میں پولیس نے آپریشن کرکےبازیاب کرایاجبکہ اغواکارفرارہوگئے۔

  • رینجرز کی گلشن معمار میں کامیاب کارروائی، دو ٹارگٹ کلرگرفتار

    رینجرز کی گلشن معمار میں کامیاب کارروائی، دو ٹارگٹ کلرگرفتار

    کراچی : رینجرز نے کراچی کے علاقے گلشن معمار میں ٹارگیٹڈ کارروائی کے دوران دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔ عدالت نے دونوں ملزمان کا نوے روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا ۔

    سیکیورٹی ایجنسی نے ٹارگٹ کلر رئیس ماما کی گرفتاری کیلئے ملزم کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی درخواست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کےگردگھیرا تنگ کردیا گیا،جرائم پیشہ افراد کیخلاف رینجرزکی کارروائیاں جاری ہیں۔

    کراچی کے علاقے گلشن معمار میں ٹارگیٹڈ کارروائی کے دوران دو ٹارگٹ کلرز گرفتار کرلئے گئے۔ ترجمان رینجرزکے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلرز اکبر حسین اور کونین حیدر رضوی کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔

    اکبر حسین عرف کالا نامی ملزم بارہ افراد کے قتل میں ملوث ہے۔ ملزم ا ایم پی اے رضاحیدر، ایم پی اے ساجد قریشی اور عام انتخابات کے دوران ایم کیو ایم کے انتخابی کیمپوں پر کریکر حملوں میں ملوث ہے۔

    ملزم نے انتخابی کیمپوں پر حملہ ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت کی ہدایت پر کیا تاکہ شہریوں کی ہمدردی حاصل ہو سکے، جبکہ سات افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی۔ ملزم بھتہ خوری اور ہڑتالوں کے دوران جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہے۔

    دوسری جانب سیکیورٹی ایجنسی نے ٹارگٹ کلر رئیس ماما کی گرفتاری کیلئے ملزم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی درخواست کی ہے۔

    ملزم ایک سیاسی جماعت کا سابق سیکٹرانچارج ہے۔ علاوہ ازیں مذکورہ ٹارگٹ کلرز کو رینجرز نے ریمانڈ کے کیلئے عدالت میں پیش کیا، عدالت نے دونوں ملزمان کا نوے روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے۔