Tag: گلف ممالک

  • گلف ممالک کا پاکستانی ورکرز کو ویزا دینے سے انکار، خطرے کی گھنٹی بج گئی

    گلف ممالک کا پاکستانی ورکرز کو ویزا دینے سے انکار، خطرے کی گھنٹی بج گئی

    کراچی : ایف پی سی سی آئی نے گلف ممالک میں پاکستانی ورکرز کو ویزوں میں مشکلات کے حوالے سے خبردار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق گلف ممالک میں پاکستانی ورکرز کو ویزے ملنے میں مشکلات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

    سینئر نائب صدرایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض نے کہا ہے کہ ورکرزکوویزوں میں مشکلات سے ترسیلات زرمیں کمی ہوگی، رواں برس ترسیلات زر میں 20 سے 25 فیصد کمی ہوگی۔

    ثاقب فیاض کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک میں پاکستانی ورکرز کو ویزہ ملنے کی صورتحال کافی سنگین ہوگئی ہے، خلیجی ممالک نے یقین دہانی کرائی تھی ایف پی سی سی آئی کے لیٹر پر ورکرز کو ویزے ملیں گے۔

    مائیکرو فنانس: ملازمت سے تنگ ہیں تو یہ جان لیں

    انھوں نے بتایا کہ صورتحال یہ ہےکہ ایف پی سی سی آئی کے لیٹر پر بھی 50 فیصد ویزے مسترد ہو رہے ہیں، 8 مہینوں میں ایکسپورٹ 22 ارب ڈالر، اور امپورٹ 37 ارب ڈالر رہی۔

    سینئرنائب صدرایف پی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ اتنا بڑا تجارتی خسارہ ترسیلات زر سے پورا ہو رہا ہے ، رواں برس لیبر ویزوں میں مسائل سے معیشت کیلئے مسائل بڑھ جائیں گے ، وزارت خارجہ امور سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مسئلے پر فوری قابو پائے۔

  • سعودی عرب کا خلیجی ممالک میں مقیم غیر ملکیوں کے لیے اہم اعلان

    سعودی عرب کا خلیجی ممالک میں مقیم غیر ملکیوں کے لیے اہم اعلان

    سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ خلیجی ممالک میں مقیم غیر ملکیوں کو بھی سیاحتی ویزے جاری کیے جائیں گے تاکہ سیاحت کے شعبے کو سنبھالا مل سکے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے کہا ہے کہ وزارت خلیجی تعاون کونسل، جی سی سی ممالک میں سکونت پذیر غیر ملکیوں کو بھی سیاحتی ویزے جاری کرے گی۔

    وزیر سیاحت کا کہنا تھا کہ قومی پروگرام کے مطابق سنہ 2030 تک مملکت کی مجموعی قومی پیداوار میں سیاحت کا حصہ 10 فیصد تک مقرر کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سیر و سیاحت کے شعبے کو چلانے کے سلسلے میں پرائیوٹ سیکٹر کی حیثیت انتہائی اہم ہے، گزشتہ سال سیاحت کا شعبہ 40 فیصد تک سمٹ گیا تھا۔ بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کی تعداد کرونا وبا کی وجہ سے 50 لاکھ رہ گئی تھی۔

    الخطیب کا کہنا تھا کہ جی سی سی ممالک میں مقیم غیر ملکیوں کو بھی سیاحتی ویزے جاری ہوں گے، اس سال الدرعیہ پروجیکٹ کے تحت البجیری زون کا افتتاح ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ مملکت نے سنہ 2019 میں سیاحتی ویزے جاری کرنا شروع کیے تھے جس کا اب تک سلسلہ جاری ہے، آنے والے سیاحوں پر کوئی خاص پابندی نہیں ہے۔