Tag: گلف نیوز

  • بیوی کا قتل: گلف نیوز کے سابق ایڈیٹر کی سزا میں 5 برس اضافہ

    بیوی کا قتل: گلف نیوز کے سابق ایڈیٹر کی سزا میں 5 برس اضافہ

    دبئی: بیوی کو قتل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی عدالت نے گلف نیوز کے سابق برطانوی ایڈیٹر کو 15 برس قید کی سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق گلف نیوز ایڈیٹر ’فرانسی میتھیو‘ نے اپنی بیوی 63 سالہ’جین میتھو‘ کو سنہ 2017 میں قتل کیا تھا، دونوں کے درمیان ہمیشہ سے تنازعات رہتے تھے، تاہم عدالت نے فرانسی میتھیو کو اتوار کے روز کیس کی سماعت کرتے ہوئے قتل کے جرم میں پندرہ برس قید کی سزا سنائی ہے۔

    دبئی عدالت کے جج عیسیٰ محمد الشریف کی سربراہی میں قتل سے متعلق فیصلے کی سماعت 6 ماہ بعد دوبارہ ہوئی، کمرہ عدالت میں ملزم کے وکیل علی الشمسی بھی موجود رہے تاہم وکیل نے جج کے فیصلے کو نا مانتے ہوئے فیصلے کے خلاف اپیل اور قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عدالت کے فہد الشمسی نے رواں برس مارچ میں برطانوی شخص (سابق ایڈیٹر گلف نیوز) کو جرم ثابت ہونے پر دس سال کی سزا سنائی تھی جس کے بعد وکیل صفائی نے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی تاہم 7 اکتوبر کو اپیل پر سماعت کرتے ہوئے 62 سالہ مجرم کو دوبارہ سزا سنا دی۔


    مزید پڑھیں : بیوی کا قتل: گلف نیوز کے سابق ایڈیٹر کو دس سال کی سزا


    عدالتی دستاویزات کے مطابق مجرم نے اپنی 63 سالہ بیوی سے پیسوں کے معاملے پر جھگڑا ہونے بعد سر ہتھوڑے مار مار قتل کیا تھا اور پولیس کو بیان دیا تھا کہ گھر میں ڈاکو گھس گئے تھے انہوں نے قتل کیا ہے۔

  • پاکستان میں آئن لائن شاپنگ کا حجم 1ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے، گلف نیوز

    پاکستان میں آئن لائن شاپنگ کا حجم 1ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے، گلف نیوز

    کراچی: پاکستان میں ای کامرس کا رجحان تیزی سے فروغ پارہا ہے، گھر بیٹھے لوگ خاص طور پر خواتین اس سے زیادہ مستفید ہورہی ہیں، آنے والے برسوں کے دوران مارکیٹ کے حجم میں کئی گنا اضافہ متوقع ہے۔

    گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس وقت  ای کامرس مارکیٹ کی مالیت 6 کروڑ ڈالر ہے جب کہ 2020ء تک مارکیٹ کا حجم ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری تک پہنچ جانے کی توقع ہے۔

    اخبار کے مطابق سال 2014 میں جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ یہ اس شعبہ میں سرمایہ کاری کا درست وقت ہے جس کے بعد شعبہ سےتعلق رکھنے والے تقریباً 12 ہزار 500 پاکستانی اپنے منصوبے شروع کرنے کے لیے وطن واپس آئے ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پاکستان ترقی کرے گا، صرف ترقی کی رفتار غیر یقینی ہے تاہم ایک شعبے کی تیز رفتار ترقی یقینی ہے اور یہ شعبہ ای کامرس ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک سے زیادہ عوامل کی وجہ سے پاکستان میں ای کامرس کے لیے درست ماحول پیدا ہورہا ہے۔

    ملک میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں سال بہ سال اضافہ ہورہا ہے اور سال 2015 میں شاندار 800 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری،ٹیکنالوجی ایکو نظام میں وسعت اور آسان آن لائن خریداری ہے۔

    رپورٹ کے مطابق گھریلو صنعت کار اور چھوٹے کاروبار اس سے خاص طور پر فائدہ اٹھا رہے ہیں۔