Tag: گلوبل ویمنز فورم

  • آصفہ بھٹو  کا دبئی میں گلوبل ویمنز فورم سے خطاب

    آصفہ بھٹو کا دبئی میں گلوبل ویمنز فورم سے خطاب

    دبئی: خاتونِ اول اور رکنِ پارلیمنٹ آصفہ بھٹو زرداری نے گلوبل ویمنز فورم میں کہا کہ خواتین خود پر یقین رکھیں اور اپنی اقدار پر ثابت قدم رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق خاتونِ اول اور رکنِ پارلیمنٹ آصفہ بھٹو زرداری نے دبئی میں گلوبل ویمنز فورم میں شرکت کی اور پاکستان میں خواتین کے مثبت کردار پر روشنی ڈالی۔

    بئی میں ہونے والے گلوبل ویمنز فورم سے خطاب میں آصفہ بھٹو نے اپنے پیغام میں کہا کہ نوجوان خواتین خود پر یقین رکھیں اور اپنی اقدار پر ثابت قدم رہیں اور اپنی آواز کی طاقت کو کبھی کم نہ سمجھیں۔

    رکنِ پارلیمنٹ نے دبئی کلچر اینڈ آرٹس اتھارٹی کی چیئرپرسن اور دبئی کونسل کی رکن، عزت مآب شیخہ لطیفہ بنت محمد بن راشد المکتوم کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کی۔

    گذشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی اور رکن قومی اسمبلی نے اماراتی وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم سے دبئی میں ملاقات کی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ ہی لکھا تھا کہ شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات اعزاز ہے۔

    انھوں نے بتایا تھا شیخ راشد المکتوم نے والدہ بینظیر بھٹو سے خوشگوار ملاقات کی احوال دہرایا اور بولے کہ انہیں وہ دن یاد ہیں جب میں اور میرے بہن بھائی چھوٹے تھے۔

  • طلاق کی افواہوں کے درمیان ایشوریا رائے نے اپنے نام سے ’بچن‘ ہٹادیا

    طلاق کی افواہوں کے درمیان ایشوریا رائے نے اپنے نام سے ’بچن‘ ہٹادیا

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے نے طلاق کی افواہوں کے درمیان اپنے نام سے ’ بچن‘ ہٹادیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے حال ہی میں دبئی میں منعقدہ ’گلوبل ویمنز فورم‘ ایونٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے جذباتی انداز میں خطاب کیا۔

    اس ایونٹ کی متعدد تصاویر اور ویڈویز سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں جس میں ایشوریا رائے کو اسٹیج پر تشریف لاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب ایشوریا رائے اسٹیج پر آئیں تو بیک گراؤنڈ میں لگی اسکرین پر انکا نام اور پیشہ لکھا نظر آنے لگا اور حیران کن طور پر اسکرین پر صرف ’ایشوریا رائے‘ لکھا تھا۔

    ایشوریا کے نام کیساتھ بچن غائب ہونے پر سوشل میڈیا پر وائرل طلاق کی پُرانی افواہوں نے پھر سے زور پکڑ لیا ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین کا تبصرہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    بعض سوشل میڈیا صارفین کا نام کے ساتھ بچن نہ لکھنے پر کہنا تھا کہ ایشوریا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انکا نام تاحال ’ایشوریا رائے بچن‘ ہی ہے اس لیے ان افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔