Tag: گلوبٹ

  • لاہور: گلو بٹ کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور

    لاہور: گلو بٹ کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور

    لاہور: لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے  سانحہ ماڈل ٹاون کے اہم  کردار گلو بٹ کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور کرلی گئی ہے۔

    ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے گلو بٹ کی جانب سے سزا کے خلاف اور درخواست ضمانت کی سماعت کی گلوبٹ نے موقف اختیار کیا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن سے اس کا کوئی تعلق نہیں معمولی نوعیت کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت نے گیارہ سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جو انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے لہذا عدالت سزا کو کالعدم قرار دے جبکہ اپیل کے فیصلے تک ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے اپیل سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے ہوئے پنجاب حکومت سمیت فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔

    گلو بٹ کی جانب سے درخواست ضمانت بھی دائر کی گئی تھی جسے عدالت نے قبل از وقت قرار دے دیا ہے بعد ازاں عدالت کے ریمارکس پر گلوبٹ کے وکلاء نے درخواست ضمانت واپس لے لی ہے۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ماڈل ٹاؤن میں گاڑیاں توڑنے کے مجرم گلو بٹ کو گیارہ سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

  • گلوبٹ کی درخواست ضمانت اور اپیل یکجا کرنے کا حکم

    گلوبٹ کی درخواست ضمانت اور اپیل یکجا کرنے کا حکم

    لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے گلوبٹ کی درخواست ضمانت کی سماعت ستائیس نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے سزا کیخلاف اپیل اور درخواست ضمانت یکجا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

    لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان اور جسٹس صداقت علی خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے آج کیس کی سماعت کی۔ گلوبٹ نے عدالت میں کہا کہ اس نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے سنائی گئی سزا کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کررکھی ہے جب تک اپیل کا فیصلہ نہیں ہوتا عدالت سزا معطل کرکے اسے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دے۔

    عدالت نے سماعت ستائیس نومبرتک ملتوی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ گلو بٹ کی اپیل اور درخواست ضمانت کو یکجا کرکے سماعت کیلئے پیش کیا جائے۔ گلو بٹ کوا نسداددہشت گردی کی عدالت نےگیارہ سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

  • وکالت نامےپردستخط نہیں، گلوبٹ کی سزاکیخلاف اپیل پراعتراض عائد

    وکالت نامےپردستخط نہیں، گلوبٹ کی سزاکیخلاف اپیل پراعتراض عائد

    لاہور: گلوبٹ نے اپنی سزا کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا۔لیکن وکالت نامے پر گلوکے دستخط نہ ہونے پر ہائی کورٹ آفس نےاپیل پر اعتراض لگا دیا۔

    گلو بٹ کے وکیل کا کہنا تھا کہ جیل حکام کو وکالت نامہ بھجوایا تھا جو واپس نہیں آیا، وکالت نامہ لےکرجلد اپیل کے ساتھ لگادیا جائے گا، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں گاڑیوں کو توڑ پھوڑ کر دہشت پھیلانے پرانسداد دہشت گردی عدالت نےگلوبٹ کو گیارہ سال قیداورایک لاکھ جرمانے کی سزادی تھی، گلو بٹ نے اپیل میں معصومانہ موقف اختیارکیاہے کہ اُسےدی گئی سزا جرم سےکہیں زیادہ ہے۔ صرف دو گاڑیوں کی شیشے توڑنے پر گیارہ سال کی سزاانصاف کے منافی ہے۔

  • گلوبٹ نے اپنی سزا کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

    گلوبٹ نے اپنی سزا کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

    لاہور: گلوبٹ نے اپنی سزا کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

    یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے گلوبٹ کو گیارہ سال قیدکی سزا سنائی تھی، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں گاڑیوں کو توڑ پھوڑ کر دہشت پھیلانے پر عدالت نےگلو بٹ کو ایک لاکھ جرمانے کی بھی سزا سنائی تھی۔

    گلو بٹ نے اپیل میں معصومانہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے دی گئی سزا جرم سے کہیں زیادہ ہے، محض دو گاڑیوں کی شیشے توڑنے پر گیارہ سال کی سزا دی گئی، جو انصاف کے منافی ہے۔

  • لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج، مظاہرین نے پولیس اہلکارکی پٹائی کردی

    لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج، مظاہرین نے پولیس اہلکارکی پٹائی کردی

    فیصل آباد : نشاط آباد کے مکینوں کا گیس لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج، مظاہرین نے روڈ بلاک کرکے گو نواز گو کے نعرے بھی لگائے پولیس کے گلوبٹ کو پکڑ کر خوب دھلائی کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق نشاط آباد اور اس سے ملحقہ علاقوں کے مکینوں کو گزشتہ دو سال سے گیس لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔ بندش کے خلاف مظاہرین نے احتجاجا ٹائروں کا آگ لگا کر روڈ بلاک کردی۔ برتن اٹھائے خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی احتجاج میں شریک تھی۔

    مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ اس موقع پر زبردستی سڑک کھولنے کی کوشش میں ناکامی کے بعد مبینہ پویس کانسٹیبل الیاس نے مظاہرین پر پستول تان لیا۔

    جس پر مظاہرین مشتعل ہوگئے اور انہوں نے پیستول چھین کر اس کی خوب دھلائی کی اور بعد میں اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔گیس بحال ہونے پرمظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا۔

  • لاہور:گلوبٹ ڈنڈا سمیت عدالت میں پیش

    لاہور:گلوبٹ ڈنڈا سمیت عدالت میں پیش

    لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی کردار گلو بٹ کے خلاف گواہان نے بیان قلمبند کرادیئے ہیں، گلو بٹ نے جس ڈنڈے سے توڑ پھوڑ کی تھی وہ بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کےمرکزی کردار گلو بٹ کو سخت سیکورٹی میں انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالتی حکم کے مطابق پیشی کے دوران گلو بٹ کا ہتھیار وہ ڈنڈا جس سے توڑ پھوڑ کی گئی تھی، عدالت میں پیش کیا گیا۔

    کانسٹیبل محمد بوٹا اور کانسٹیبل عمران نے گلو بٹ کے خلاف بیان قلمبند کرایا، جس کے بعدعدالت نے مزید سماعت سولہ اکتوبر تک ملتوی کردی۔

    سماعت کے بعد عدالت کے باہر گلوبٹ اور گواہان میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

    گلوبٹ کا کہنا تھا کہ اگر مجھےکچھ ہوا تو سب کی وردیاں اتریں گی اور میں بھی سچ بولوں گا، جس پر کانسٹیبل عمران نے کہا کہ جو کچھ کیا ہے، اب ڈر کیوں رہے ہیں۔

    پیشی کے موقع پر گلوبٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ پر بھروسہ ہے، میڈیا والے ساتھ دیں، گلو بٹ کا ڈرائیور بھی گلو بٹ سےکم نہ نکلا، ڈرائیور نے کوریج کےلئے آنے والے میڈیا نمائندوں پر گاڑی چڑھا دی، جس سےنجی ٹی وی چینل کا ایک کیمرہ مین زخمی ہوگیا۔

  • سانحہ لاہور: گاڑیاں توڑنے والےگلوبٹ کے ریمانڈ میں توسیع

    سانحہ لاہور: گاڑیاں توڑنے والےگلوبٹ کے ریمانڈ میں توسیع

    لاہور:  سانحہ ماڈل ٹاؤن کے کردار گلو بٹ نے کس کے کہنے پر گاڑیاں توڑیں، پولیس اب تک پتہ نہ چلا سکی۔عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید پانچ روز کی توسیع کردی۔

     سانحہ لاہورمیں گاڑیاں توڑنے والا گلو بٹ ریمانڈ پر پھر پولیس کے حوالے کر دیا گیا، انسداد دہشت گردی عدالت میں مقدمےکی سماعت شروع ہوئی تو فیصل ٹاؤن پولیس نے گلوبٹ کو چھ روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد دوبارہ عدالت میں پیش کیا ۔

    پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ گلوبٹ نے جس ڈنڈے سے گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی وہ تو برآمد کرلیا ہے لیکن ملزم نے جس پستول سے فائرنگ کی وہ ابھی برآمد کرنا ہے جبکہ یہ تفتیش بھی کرنی ہے کہ توڑ پھوڑ کس کےکہنے پر کی گئی اور اس کے پیھچے کونسے عناصر ہیں لہذا گلوبٹ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔

    عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے گلوبٹ کے ریمانڈ میں پانچ روز کی توسیع کردی اور پولیس سے آئندہ سماعت پر تفتیش سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ۔ہے۔