Tag: گلوز کا تحفہ

  • ویڈیوز: شاہد آفریدی کی بھارتی مداح کے ساتھ سیلفی، کامران اکمل نے دیا گلوز کا تحفہ

    ویڈیوز: شاہد آفریدی کی بھارتی مداح کے ساتھ سیلفی، کامران اکمل نے دیا گلوز کا تحفہ

    برطانیہ (31 جولائی 2025) شاہد آفریدی اور کامران اکمل نے بھارتی فینز سے خوش اخلاقی سے ملاقاتیں کر کے ان کے دل جیت لیے۔

    ایک جانب بھارت کے متعصب نام نہاد لیجنڈ کرکٹرز ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر کے جنٹلمین کھیل کا امیج خراب کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان کرکٹرز انڈین کھلاڑیوں کے برعکس بھارتی شائقین کے ساتھ پیار اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے خوش اخلاقی سے ملاقاتیں کر کے ان کے دل جیت رہے ہیں۔

    شاہد آفریدی جو ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کھیلنے کے لیے برطانیہ میں موجود ہیں۔ انہوں نے بھارتی فینز کی خواہش پر ان کے ساتھ سیلفی لی اور اس کی ویڈیو شیئر کی۔

    پاکستان کے سابق وکٹ کیپر جنہوں نے چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں حال ہی میں سنچری اسکور کی ہے۔ انہوں نے بھی گراؤنڈ میں فینز کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں اور ایک بھارتی پرستار کی خواہش پر اپنے کرکٹ گلوز اس کو تحفے میں دے دیے۔

    دوسری جانب بھارتی کھلاڑیوں کےمیدان سے جاتے ہوئےشاہد آفریدی کی بالکونی میں کھڑے وڈیو نےبھی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ بھارتی پرستار بھی لالہ، لالہ کی آوازیں لگا کر اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں بھارت نے پہلے راؤنڈ میچ میں اور گزشتہ روز سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔ جس پر دنیا بھر میں کرکٹ شائقین تنقید کر رہے ہیں۔

  • چھوٹے بچے نے بابر کے پاس آکر رونا شروع کردیا! کپتان حیران و پریشان

    چھوٹے بچے نے بابر کے پاس آکر رونا شروع کردیا! کپتان حیران و پریشان

    بھارت اور کینیڈا کے خلاف میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے پاس ایک چھوٹے سے لڑکے نے آکر رونا شروع کردیا تھا۔

    آئی سی سی کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں ایک بچے سے ملا تھا جس نے مجھے دیکھ کر رورہا تھا، قومی ترانہ ختم ہونے کے بعد وہ میرے پاس آیا اور رونا شروع کردیا۔

    بابر نے بتایا کہ میں ڈر گیا، میں نے بچے سے پوچھا کہ کسی نے تمہیں کچھ کہا ہے کیا؟ تو بچے کا کہنا تھا کہ نہیں میں آپ کا مداح ہوں۔

    قومی کپتان کا کہنا تھا کہ کینیڈا کے میچ کے دوران بھی اس چھوٹے بچے نے یہی کیا، میرے پاس آکر رونا شروع کردیا، وہ ایک لائن میں کھڑا تھا اور رورہا تھا، بعض دفعہ ہمیں اس طرح کے تجربے سے گزرنا پڑتا ہے۔

    بابر نے کہا کہ مجھے لگا کہ وہ میرا بہت بڑا مداح ہے تو مجھے بھی اس کے لیے کچھ کرنا چاہیے، اس لیے میں نے اسے اپنے گلوز تحفے میں دے دیے۔


    انھوں نے بتایا کہ گلوز لینے کے بعد وہ اور جذباتی ہوگیا اور مزید رونا شروع کردیا، میں نے اسے دلاسا دیا پھر بچے نے مجھ سے گلوز پر دستخط کرنے کی بھی درخواست کی۔

    واضح رہے کہ امریکا اور بھارت کے دو میچز ہارنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کینیڈا کے خلاف پہلی جیت کو گلے لگایا ہے۔