Tag: گلوکارہ

  • ویڈیو: سنیدھی چوہان پر لائیو کنسرٹ کے دوران حملہ، گلوکارہ نے کیا کیا؟

    ویڈیو: سنیدھی چوہان پر لائیو کنسرٹ کے دوران حملہ، گلوکارہ نے کیا کیا؟

    بھارت کی معروف گلوکارہ سنیدھی چوہان پر لائیو کنسرٹ کے دوران بوتل سے حملہ کیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کی معروف گلوکارہ سنیدھی چوہان بھارتی ریاست اترکھنڈ کے دارالحکومت دہرادون کی ایک یونیورسٹی میں پرفارم کر رہی تھیں جہاں مداحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    اس کنسرٹ کے دوران شرکا میں موجود کسی شخص نے گلوکارہ پر پانی کی بوتل سے حملہ کیا تاہم اداکارہ محفوظ رہیں، اچانک بوتل پھینکے جانے سے گلوکارہ حیرت میں مبتلا ہوئیں ساتھ ہی انہوں نے پُرسکون گانے کے انداز میں پوچھا ’اوئے ہوئے! یہ کیا ہورہا ہے‘؟۔’

    بوتل پھیکنے والے سے سنیدھی چوہان نے سوال کیا کہ ’بوتلیں پھینکنے سے کیا ہوگا؟ کیا آپ چاہتے ہیں یہ شو رُک جائے؟، کنسرٹ میں موجود تمام شرکا نے ہم آواز ہوکر جواب دیا ’نہیں‘ مداحوں کا جواب سُن کر گلوکارہ مُسکرا اٹھیں اور دوبارہ سے اپنی پرفارمنس کا آغاز کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sunidhi Chauhan (@sunidhichauhan5)

    واضح رہے کہ سنیدھی چوہان کے چند مقبول ترین گانوں میں شِیلا کی جوانی، کملی، کریزی کیا رے، آجا نچلے، بیڑی، دیسی گرل، دھوم مچالے اور دیگر ٹاپ گانے شامل ہیں۔

  • پرینیتی چوپڑا کی گلوکاری شروع کرنے کی وجہ سامنے آگئی

    پرینیتی چوپڑا کی گلوکاری شروع کرنے کی وجہ سامنے آگئی

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے بالی ووڈ میں اداکاری کے بعد گلوکاری شروع کرنے کی وجہ بتادی۔

    ایک انٹرویو کے دوران بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا ہے کہ ’’میں نے اداکاری کے بعد اب دوسرے پروفیشن کا آغاز بطور گلوکارہ کیا ہے اور اس پروفیشن میں میرے شوہر راگھو چڈھا نے بہت ساتھ دیا‘‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by @parineetichopra

    اپنے شوہر کا تذکرہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ راگھو گلوکاری کے حوالے سے میری روزانہ حوصلہ افزائی کرتے ہیں، ایک عوامی شخصیت ہونے کی وجہ سے انہیں میرے شوق کا اندازہ تھا اسی لیے انہوں نے کہا کہ مجھے یہ کرنا چاہیے، اس سے کافی حوصلہ ملا۔

    پرینیتی چوپڑا کا پہلا لائیو کنسرٹ، اداکارہ کا گانا سننے والوں نے کیا کہا؟

    پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ میرے شوہر میرے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں، وہ میری گلوکاری کے جذبے اور جنون سے بخوبی واقف ہیں، اس لیے اب میری کوشش ہے کہ پلے بیک سنگنگ کی جانب قدم بڑھاؤ۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by @parineetichopra

    واضح رہے کہ پرینیتی نے حال ہی میں اسٹیج پرفارمنس کے حوالے سے اپنے ڈیبیو کا آغاز ممبئی میوزک فیسٹول میں کیا۔

    یاد رہے کہ پرینیتی چوپڑا بچپن میں موسیقی کے مقابلوں میں شریک ہوا کرتی تھیں، جبکہ کم لوگوں کو یہ معلوم ہوگا کہ وہ لڑکپن میں ڈی ڈی چینل کے لائیو شوز میں گایا کرتی تھیں۔

  • عارفہ صدیقی کی سالوں بعد کسی ٹی وی شو میں آمد!

    عارفہ صدیقی کی سالوں بعد کسی ٹی وی شو میں آمد!

    ماضی کی معروف اداکارہ و گلوکارہ عارفہ صدیقی نے بتایا کہ وہ کس طرح اپنے دوسرے شوہر سے ملیں اور دونوں کے درمیان تعلق کس طرح شروع ہوا۔

    معروف گلوکارہ عارفہ صدیقی اور ان کے شوہر تعبیر علی نے اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کے دلچسپ سوالات کے جواب دیے۔

    ندا نے پوچھا کہ وہ دونوں کیسے ملے تھے اور ان کا تعلق کیسے شروع ہوا۔

    تعبیر نے بتایا کہ وہ ایک گلوکار دوست کے توسط سے عارفہ کے گھر گئے تھے اور پہلی ہی ملاقات میں ان دونوں کو کچھ مختلف محسوس ہوا۔

    عارفہ کا کہنا تھا کہ ہمارے کوئی باقاعدہ عہد و پیمان نہیں ہوئے لیکن ہمارا مزاج بے حد ملتا تھا اور کچھ کہے بغیر ہی بہت کچھ معلوم ہوتا تھا۔

    اس کے بعد عارفہ نے ایک روز اپنی والدہ سے کہا کہ وہ دونوں ہم مزاج ہیں، اور ایسا لگ رہا ہے کہ وہ دونوں ساتھ بہت خوش رہیں گے، لہٰذا ہمارا نکاح کروا دیجیئے۔

    عارفہ کا کہنا تھا کہ ان کے حالات اور محبت کی کہانی عام لوگوں سے بے حد مختلف ہے۔

  • الکا نے عالمی سطح پر سب سے زیادہ سُنی جانے والی گلوکارہ کا اعزاز حاصل کر لیا

    بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک 2022 میں یوٹیوب پر سب سے زیادہ سُنی جانے والی گلوکارہ ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

     رپورٹ کے مطابق انہوں نے دنیا کی مقبول ترین کورین بینڈ ،جس کے لیے نوجوان نسل دیوانی ہے، اسے مات دی۔

    ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ نے الکا یاگنک کو 2022 میں یوٹیوب پر عالمی سطح پر سب سے زیادہ سُنی جانے والی گلوکارہ قرار دیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس گلوکارہ کے گانوں کو 15.3 بلین بار سنا گیا جب کہ یومیہ اوسطاً  42 ملین اسٹریمز الکا یاگنک کے تھے۔

    بھارتی گلوکارہ نے معروف امریکی ریپر ‘بیڈ بنی’ کو پیچھے چھوڑا جن کے 14.7 ملین بار گانے سنے گئے۔

    یہی نہیں 2021 اور 2020 میں بھی الکا یاگنک کے  بالترتیب 17.7 بلین اور 16.6 بلین مرتبہ گانے سُنے گئے۔

    تاہم اب سر کا جال بکھرنے والی الکا نے بی ٹی ایس اور بلیک پنک جیسے بڑے میوزیکل بینڈز کو مات دیتے ہوئے سب سے زیادہ سُنے جانے والے گلوکاروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ ئیں۔

  • ’شدید ڈپریشن کا شکار ہو کر کئی بار خودکشی کا سوچا‘

    ’شدید ڈپریشن کا شکار ہو کر کئی بار خودکشی کا سوچا‘

    معروف گلوکارہ اور اداکارہ سلینا گومز کا کہنا ہے کہ وہ اس قدر شدید ڈپریشن کا شکار تھیں کہ کئی بار خودکشی کے بارے میں بھی سوچا، لیکن اس پر عمل کرنے کی ان کی ہمت نہیں ہوئی۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق امریکی گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ عرصہ قبل جب وہ ذہنی مسائل اور ڈپریشن کا شکار تھیں تب انہوں نے کئی بار خودکشی کرنے کا سوچا جبکہ انہیں یہ بھی ڈر ہوگیا تھا کہ اب وہ کبھی ماں نہیں بن پائیں گی۔

    سلینا گومز نے اکتوبر 2020 میں اعتراف کیا تھا کہ وہ کرونا کی وبا کے آغاز میں ہی ڈپریشن کا شکار ہوگئی تھیں، تاہم اب انہوں نے شوبز میگزین رولنگ اسٹون کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا ہے کہ 2018 میں بھی وہ ڈپریشن کا شکار ہوئی تھیں۔

    طویل انٹرویو میں گلوکارہ نے بتایا کہ ابتدائی طور پر 2018 میں ڈپریشن کا شکار ہوئی تھیں اور پہلے کافی عرصے تک وہ یہ ماننے کو تیار ہی نہیں ہوئیں کہ وہ بھی ذہنی مسائل کا شکار ہیں۔

    ان کے مطابق ان کا ڈپریشن اس قدر سنگین ہوگیا تھا کہ وہ بات کرتے کرتے الفاظ بھول جاتی تھیں، انہیں یہ یاد تک نہیں رہتا تھا کہ وہ کس مسئلے پر بات کر رہی تھیں اور وہ کہاں تھیں؟

    انہوں نے بتایا کہ ڈپریشن کے باعث ان کے رویوں میں تبدیلی آگئی تھی اور انہیں سمجھنے میں کافی وقت لگا کہ وہ ڈپریشن کا شکار ہوچکی ہیں۔

    گلوکارہ کے مطابق جب انہوں نے تسلیم کیا کہ وہ ڈپریشن کا شکار ہو چکی ہیں تو اپنا علاج شروع کروایا مگر علاج سے بھی انہیں کوئی فائدہ نہیں پہنچا بلکہ الٹا انہیں ایسا لگنے لگا کہ وہ مرجائیں گی اور اگر وہ مر بھی گئیں تو دنیا پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

    سلینا گومز کے مطابق کافی عرصے تک ڈپریشن کا علاج کروانے کے بعد ایک دن انہوں نے ایک مشہور اسپتال کا دورہ کیا، جہاں کے ماہر معالج نے ان کی تمام دوائیاں بند کر کے انہیں صرف دو دوائیاں دیں اور پھر آہستہ آہستہ وہ بہتر ہونے لگیں۔

    انہوں نے تسلیم کیا کہ بہتر معالج ہی مسائل کو بہتر انداز میں سمجھ سکتا ہے اور وہ بھی ان ہی کی دوائیوں سے بہتر ہوئیں۔

    ان کے مطابق جب وہ شدید ڈپریشن یا بائی پولر ڈس آرڈر کا شکار تھیں تب وہ اپنی ایک سہیلی سے ملنے گئیں جو کافی عرصے سے حاملہ ہونے کی کوشش کر رہی تھیں مگر ذہنی مسائل کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہو پا رہا تھا، اس وقت انہیں بھی یہ خیال آیا کہ اب وہ بھی کبھی ماں نہیں بن سکیں گی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Selena Gomez (@selenagomez)

    سلینا گومز کے مطابق اسی دوران انہوں نے یہ بھی خیال آیا کہ اگر وہ خود جسمانی طور پر ماں نہیں پائیں گی تو ان کے پاس ماں بننے کے اور کئی راستے موجود ہیں۔

    انہوں نے طویل انٹرویو میں یہ بات بھی تسلیم کی کہ ڈپریشن کے کم ہونے کے بجائے بڑھنے کی وجہ سے وہ کافی عرصے تک بار بار خودکشی کرنے کا سوچتی رہیں مگر انہیں ایسا کرنے کی کبھی ہمت نہیں ہوئی۔

    علاوہ ازیں انہوں نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی اپنی زندگی پر بنائی گئی دستاویزی فلم سلینا گومز: مائے مائنڈ اینڈ می میں بھی ڈپریشن پر کھل کر بات کی اور ساتھ ہی سنہ 2018 میں سابق بوائے فرینڈ جسٹن بیبر سے علیحدگی کو اپنی زندگی کی سب سے بہترین چیز بھی قرار دی۔

    ان کی زندگی پر بنائی گئی دستاویزی فلم کو اسٹریمنگ ویب سائٹ ایپل پلس ٹی وی پر ریلیز کیا گیا، جس میں انہوں نے جسٹن بیبر سے معاشقے، ان سے تعلقات ختم ہونے سمیت ڈپریشن اور اپنی شہرت یافتہ زندگی پر کھل کر باتیں کیں۔

  • بلبل پاکستان نیّرہ نور انتقال کر گئیں

    بلبل پاکستان نیّرہ نور انتقال کر گئیں

    لاہور: موسیقی کا ایک عہد تمام ہوا، بلبل پاکستان نیّرہ نور انتقال کر گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی عظیم گلوکارہ نیّرہ نور انتقال کر گئیں، ان کی عمر 72 برس تھی، اور وہ کافی عرصے سے علیل تھیں۔

    خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحومہ کی نماز جنازہ آج سہ پہر کراچی میں ادا کی جائے گی۔

    نیّرہ نور کو فنی خدمات کے اعتراف میں ان کے فنی سفر کے دوران پرائڈ آف پرفارمنس، نگار اور دیگر متعدد اعزازات سے نوازا گیا۔ 2005 میں انھیں حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی سے نوازا۔

    ملی نغموں میں بھی نیّرہ نور نے سامعین کے دلوں کو گرمایا اور پلے بیک سنگنگ میں بھی اپنی گائیکی کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

    نیّرہ نور نے برسوں پہلے گلوکاری چھوڑ دی تھی لیکن ان کے گائے گیت اور غزلیں ہر دور میں مقبول و معروف رہیں، انھوں ںے اپنا فنی سفر 70 کی دہائی سے شروع کیا تھا، اور فلموں اور ڈراموں کے لیے بھی پلے بیک سنگنگ کی۔

    نیّرہ کے معروف گانوں، ملی نغموں اور غزلوں میں: تیرا سایہ جہاں بھی ہو سجنا، روٹھے ہو تم تم کو کیسے مناؤں پیا، آج بازار میں پا بجولاں چلو، کہاں ہو تم چلے آؤ، اے عشق ہمیں برباد نہ کر اور وطن کی مٹی گواہ رہنا سمیت دیگر بہت سے شامل ہیں۔

    نیّرہ نور کے ایک انٹرویو کے مطابق انھوں نے اپنا بچپن آسام میں گزارا، تقسیم کے بعد ان کا گھرانہ پاکستان منتقل ہوا۔

  • شے گل کی نصرت فتح علی خان کا گانا گانے کی ویڈیو وائرل

    شے گل کی نصرت فتح علی خان کا گانا گانے کی ویڈیو وائرل

    معروف پاکستانی گلوکارہ شے گل نے عالمی شہرت یافتہ گلوکار نصرت فتح علی خان کا گانا گا کر سب کے دل جیت لیے، ان کے گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے گانے پسوڑی سے شہرت حاصل کرنے والی گلوکارہ شے گل نے عالمی شہرت یافتہ گلوکار نصرت فتح علی خان کا گانا گا کر سر بکھیر دیے۔

    سوشل میڈیا پر شے گل کا یہ کلپ تیزی سے مقبول اور شئیر کیا جا رہا ہے جس میں دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ گلوکارہ اپنی منفرد آواز میں شہنشاہ قوال استاد نصرت فتح علی خان کا مقبول ترین گانا تیرے بن نہیں لگتا دل میرا ڈھولنا گا رہی ہیں۔

    خیال رہے کہ شے گل نے رواں سال 7 فروری کو اپنا کوک اسٹوڈیو کا پہلا گانا پسوڑی ریلیز ہونے پر بتایا تھا کہ انہوں نے مذاق مذاق میں دوستوں کے ہمراہ ہاسٹل میں گلوکاری کا آغاز کیا تھا مگر اب وہ پروفیشنل گلوکارہ بن چکی ہیں۔

    شے گل کا تعلق پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے ہے اور ان کی عمر 23 برس ہے۔

    انہوں نے اپنا حقیقی نام ابھی تک نہیں بتایا اور اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ جیسے ہی انہوں نے گلوکاری کا آغاز کیا تو دوستوں نے انہیں شے گل کہنا شروع کردیا اور پھر انہوں نے یہی نام استعمال کیا۔

  • پاکستانی گلوکارہ نے گریمی ایوارڈ جیت لیا

    پاکستانی گلوکارہ نے گریمی ایوارڈ جیت لیا

    پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب نے 2022 کے گریمی ایوارڈز میں اپنے گانے محبت کے لیے بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کا ایوارڈ جیت لیا، یہ ان کی کے کیریئر کا پہلا گریمی ایوارڈ ہے۔

    عروج آفتاب، جو گریمی کے لیے نامزد ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں، وہ بہترین نئے آرٹسٹ کی کیٹیگری کے لیے بھی نامزد ہیں۔

    عروج آفتاب نے 64 ویں گریمی ایوارڈز کے موقع پر اسٹیج پر کہا، میں نے یہ ریکارڈ ہر اس چیز کے بارے میں بنایا جس نے مجھے توڑا اور مجھے دوبارہ اکٹھا کیا۔ اسے سننے اور اسے اپنا بنانے کے لیے آپ کا شکریہ۔

    انجلیک کڈجو اور برنا بوائے، فیمی کوٹی، اینجلیک کڈجو کے ساتھ یو یو ما، اور وِزکیڈ فٹ ٹیمز اس کیٹیگری کے لیے نامزد امیدوار تھے۔

    گریمی کے لیے دی ریکارڈنگ اکیڈمی نے عروج کا نام 2 ایوارڈز کے لیے نامزد کیا تھا، بیسٹ نیو آرٹسٹ (بہترین نئے گلوکار) کے علاوہ ان کا گانا محبت بیسٹ گلوبل میوزک پرفارمنس (عالمی سطح پر بہترین کارکردگی) کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

    عروج اس سے پہلے بھی عالمی سطح پر سب کی نظروں میں آچکی ہیں، سابق امریکی صدر باراک اوباما نے ان کا گانا محبت اپنے آفیشل سمر 2021 پلے لسٹ میں شامل کیا تھا۔

    حفیظ ہوشیار پوری کی ایک غزل پر مبنی یہ گانا عروج کے ہٹ گانوں میں سے ہے جسے ان سے پہلے مہدی حسن گا چکے ہیں، سنہ 2020 میں عروج کو اسٹوڈنگ اکیڈمی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

  • لتا منگیشکر جیسی آواز رکھنے والی پاکستانی طالبہ

    لتا منگیشکر جیسی آواز رکھنے والی پاکستانی طالبہ

    برصغیر کی معروف گلوکارہ لتا منگیشکر رواں ماہ چل بسیں، تاہم ان کی گائیکی کا انداز جگہ جگہ نئے گلوکاروں میں دکھائی دیتا ہے جن میں سے ایک کراچی کی علیشبہ بھی ہیں۔

    کراچی کی نویں جماعت کی طالبہ علیشبہ عامر لتا منگیشکر جیسی آواز رکھتی ہیں۔

    علیشبہ بتاتی ہیں کہ انہیں بچپن سے گانے کا شوق تھا اور جب وہ گھریلو محفلوں میں گایا کرتی تھیں تو ان کے عزیز و اقارب ان کی آواز کو لتا جیسی آواز کہتے۔

    ان کے والد عامر ریاض نے ہمیشہ ان کے شوق کی حوصلہ افزائی کی، اب وہ باقاعدہ ریاض بھی کرتی ہیں۔

    علیشبہ تعلیم کے ساتھ اپنا شوق بھی جاری رکھے ہوئے ہیں، ان کے والد نے انہیں درکار تمام ضروری ساز و سامان بھی گھر میں مہیا کر رکھا ہے۔

    علیشبہ کہتی ہیں کہ لتا جی اب اس دنیا میں نہیں لیکن وہ ان جیسے نوآموز گلوکاروں کے لیے قیمتی اثاثہ چھوڑ گئی ہیں۔