Tag: گلوکارہ عروج آفتاب

  • پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب گریمی ایوارڈز کیلئے دوبارہ نامزد

    پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب دنیائے موسیقی کے اعلیٰ ترین گریمی ایوارڈز کے لیے مسلسل دوسری بار نامزد ہوئی ہیں۔

    پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب کا گانا ‘ادھیڑو نہ’ گریمی ایوارڈ کے لیے نامزد ہوا ہے، اس سے قبل انہوں نے گانے ’محبت‘ سے گریمی ایوارڈز 2022 میں بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کا ایوارڈ جیتا تھا۔

    عروج آفتاب گریمی ایوارڈز جیتنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ تھیں اور اب وہ تقریب میں پرفارم بھی کریں گی اور اس طرح وہ گریمی میں پرفارم کرنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ بھی بن جائیں گی۔

    واضح رہے کہ گریمی ایوارڈز کی تاریخ میں پہلی بار اردو گانا پیش کیا جائےگا۔

    گلوکارہ شہرہ آفاق کلاسیکل موسیقار روی شنکر کی بیٹی انوشکا شنکر کے ہمراہ پرفارم کریں گی، ایوارڈز کی تقریب فروری میں لاس اینجیلس میں ہوگی۔

  • دنیائے موسیقی کے اعلیٰ ترین گریمی ایوارڈ کے لیے پاکستانی گلوکارہ نامزد

    دنیائے موسیقی کے اعلیٰ ترین گریمی ایوارڈ کے لیے پاکستانی گلوکارہ نامزد

    پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب کو دنیائے موسیقی کے اعلیٰ ترین گریمی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب کسی پاکستانی گلوکارہ کو 2 کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا، عروج آفتاب کو بیسٹ گلوبل میوزک پرفارمنس اور بیسٹ نیو آرٹسٹ کی کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا ہے۔

    حیران کن طور پر اس بار لیڈی گاگا اور ٹیلر سوئفٹ جیسی گلوکارائیں زیادہ نامزدگیاں حاصل نہیں کر سکیں، عروج آفتاب کی غزل کو سابق امریکی صدر بارک اوباما نے بھی اپنی پسندیدہ گانوں میں شمار کیا تھا۔

    بیسٹ نیو آرٹسٹ (بہترین نئے گلوکار) کے علاوہ ان کا گانا ’محبت‘ بیسٹ گلوبل میوزک پرفارمنس (عالمی سطح پر بہترین کارکردگی) کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

    عروج آفتاب 37 سالہ پاکستانی خاتون سنگر ہیں، جن کی پیدائش سعودی عرب میں ہوئی لیکن والدین کے ساتھ وطن آ کر لاہور سے اپنی موسیقی کا آغاز کیا، اور امریکا کے برکلے کالج آف میوزک سے تعلیم حاصل کی اور اب تک ان کی تین سولو البم آ چکی ہیں۔

    عروج کو بچپن سے کلاسیکی موسیقی، غزل اور قوالی سے لگاؤ رہا ہے، وہ گلوکاری کے علاوہ موسیقار اور پروڈیوسر بھی ہیں۔

    وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے عروج آفتاب کی نامزدگی پر ایک بیان میں کہا ہے کہ گریمی ایوارڈ کے لیے پاکستانی گلوکارہ کی نامزدگی پر انھیں فخر ہے، یہ بڑی کامیابی ہے، عروج آفتاب کی آواز لاکھوں لوگوں کے کانوں تک پہنچے گی۔