Tag: گلوکارہ میشا شفیع

  • میشا شفیع کے وکیل نے علی ظفرکے گواہوں پر جرح مکمل کرلی

    میشا شفیع کے وکیل نے علی ظفرکے گواہوں پر جرح مکمل کرلی

    لاہور: سیشن عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف اداکار علی ظفر کے ہتک عزت کےدعوی کی سماعت 30 مئی تک ملتوی کردی، عدالت نےمیشا شفیع کے وکلا کو گواہوں پر جرح کے لیے طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے میشا شفیع کے خلاف دائر دعوی کی سماعت کی،وکلاء ہڑتال کے باوجود علی ظفر کے وکلاء اور آٹھ گواہ عدالت پیش ہوئے،میشاشفیع کے وکیل نے کہا کہ وکلاء کی ہڑتال کے باعث آج جرح نہیں کرسکتے،علی ظفر کے گواہوں پرسماعت کےلئے اگلی تاریخ دے دی جائے۔

    علی ظفر کے وکیل نے کہا کہ ان کےچار گواہ کراچی سے آئے ہیں ان پر آج ہی جرح مکمل کی جائے، ہڑتال کی وجہ سے ان گواہوں کو نہ لٹکایا جائے،عدالتی حکم پر میشا شفیع کے وکلاء نےعلی ظفرکے 5 گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل کر لی،عدالت میں دو خواتین سمیت تین مرد گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل کی گئی۔عدالت نےعلی ظفر کےمزید گواہوں کو30 مئی کو بحث کے لیے طلب کرلیا ہے۔

    یاد رہے کہ گلوکارہ میشا شفیع کچھ عرصہ قبل نے گلوکار علی ظفر پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے، علی ظفر نے میشا شفیع کے ہراساں کرنے کے الزام کے خلاف سو کروڑ کا ہتک عزت کا دعوی دائر کررکھا ہے۔

    گزشتہ سماعت پر علی ظفر کی جانب سے گلوکارہ میشا شفیع کو بھیجے جانے والے ہتکِ عزت دعوے کی سماعت لاہور سیشن کورٹ میں ہوئی  تھی جس میں مزید گلوکار کے مزید گواہان پیش ہوئے۔

    عدالت میں علی ظفرکےحق میں 7گواہان نے بیان حلفی جمع کرایا جس میں بتایا گیا ہے کہ جیمنگ سیشن میں ہراسگی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، تمام وقت میشا اور علی ظفر ہماری نظروں کےسامنے ہی تھے۔

    سیشن کورٹ نےآئندہ سماعت پرمیشا شفیع کےوکلا کو گواہان کے بیانِ حلفی پر جرح کے لیے طلب کرلیا۔ اس سے قبل 11 مئی کو علی ظفر کی پہلی گواہ ماڈل کنزہ منیز نے مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہوکر بیان قلم بند کرایا تھا۔

    ماڈل کنزہ کا کہنا تھا کہ میشا نے جس مقام پر علی ظفر کی جانب سے ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا میں بھی اُس وقت اسٹوڈیو میں موجود تھی۔ انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اسٹوڈیو میں کنسرٹ کی ریہرسل جاری تھی وہاں، میرے ، علی ظفر اور میشا سمیت 10 سے گیارہ لوگ موجود تھے۔

    کنزہ نے عدالت کو بتایا کہ جب میشا اسٹوڈیو پہنچیں تو وہ علی ظفر سے گرمجوشی کے ساتھ ملیں اور ریہرسل مکمل ہونے کے بعد انہوں نے مسکراتے ہوئے علی ظفر کو الوداع کیا، ریہرسل کے دوران ویڈیو بھی بن رہی تھی اور دونوں ایک دوسرے سے چار پانچ فٹ فاصلے پر کھڑے ہوئے تھے۔

  • علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا

    علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا

    کراچی: معروف پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر نے میشا شفیع پر ایک ارب روپے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق گلوکار علی ظفر کے وکیل نے میشا شفیع کے خلاف لاہور سیشن کوٹ میں ایک ارب روپے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ میرے مؤکل پر ہراسگی کا جھوٹا اور بے بنیاد الزام لگایا گیا‘۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ میشا شفیع نے سستی شہرت کے لیے علی ظفر پر ہراساں کرنے کے الزامات لگائے اور لیگل نوٹس کے باوجود معافی نہیں مانگی لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ وہ خاتون گلوکارہ کو 1 ارب ہرجانہ ادا کرنے کا حکم جاری کرے۔

    مزید پڑھیں: گلوکارہ میشا شفیع اورعلی ظفر تنازع میں‌ نیا موڑ‌ سامنے آگیا

    واضح رہے کہ رواں برس اپریل میں گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ علی ظفر نے انہیں ایک زائد بار جنسی طور پر ہراساں کیا ہے۔

    علی ظفر نے ان الزامات پر میشا شفیع کو قانونی نوٹس بھیجا تھا جس کے مطابق میشا شفیع ان پر لگائے گئے الزامات واپس لیں ورنہ وہ ان پر 100 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیں گے۔

    میشا شفیع کے وکیل بیرسٹرمحمد احمد پنسوٹا نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نوٹس موصول ہوگیا ہے ہم جائزہ لے رہے ہیں، میشا کی جانب سے علی ظفر پر لگائے گئے تمام الزامات سچ پر مبنی ہے۔

    اسے بھی پڑھیں: علی ظفر کا میشا شفیع کو لیگل نوٹس، معافی مانگنے کا مطالبہ

    گلوکارہ نے ہراسانی کے معاملے پر بیرسٹرمحمد احمد پنسوٹا اور خواتین کے حقوق کی وکیل نگہت داد کےذریعے قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔