Tag: گلوکاری

  • راشا تھاڈانی کی دلکش گلوکاری کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

    راشا تھاڈانی کی دلکش گلوکاری کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

    روینہ ٹنڈن کی بیٹی اور بالی ووڈ میں نوآموز راشا تھاڈانی کی گلوکاری کی عمدہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر صارفین کی بھرپور توجہ حاصل کرلی۔

    بالی ووڈ میں راشا تھاڈانی اور اجے دیوگن کے بھتیجے امان دیوگن، جلد آزاد نامی فلم کے ساتھ اپنا ڈیبیو کریں گے، تاہم اس وقت راشا کی ایک ماضی کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہےجس میں راشا نے اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ وہ ایک بہت باصلاحیت گلوکارہ بھی ہیں۔

    یہ ویڈیو راشا تھاڈانی نے 2023 میں ورلڈ میوزک ڈے کے موقع پر اپنے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈل پر شیئر کی تھی تاہم ان کی نئی فلم کے ٹریلر کے بعد اب یہ ویڈیو دوبارہ سامنے آئی ہے۔

    انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی اس کلپ نے شائقین کو خوش اور راشا کے گانے کی صلاحیت کا مداح بنا دیا ہے، راشا ایمی وائن ہاؤس کا مشہور گانا ویلری پرفارم کر رہی ہیں۔

    وہ کافی عمدگی سے یہ گانا گارہی اور ساتھ ہی پرفارم بھی کرتی دکھائی دےرہی ہیں، چہرے کے تاثر سے لگ رہا ہے کہ صرف اسٹار کڈ ہی نہیں بلکہ کافی صلاحیتوں کی مالک بھی ہے۔

    راشا اس ویڈیو میں سیاہ لباس میں ہمیشہ کی طرح خوبصورت لگ رہی ہے، جبکہ ان کے ساتھ اسٹیج پر ایک اور لڑکی بھی موجود ہے اور کراؤڈ شور کرکے ان کو سراہ رہا ہے۔

  • اداکاری سے زیادہ گلوکاری اور لائیو کنسرٹس میں مزہ آتا ہے: حرا مانی

    اداکاری سے زیادہ گلوکاری اور لائیو کنسرٹس میں مزہ آتا ہے: حرا مانی

    پاکستانی معروف اداکارہ، ماڈل و گلوکارہ حرامانی نے انکشاف کیا ہے کہ اداکاری سے زیادہ گلوکاری اور لائیو کنسرٹس میں مزہ آتا ہے۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ حرا مانی نے حال ہی میں ایک ڈیجیٹل میگزین سے گفتگو کی جس میں انہوں نے ڈرامہ سے بریک اور اپنی گلوکاری کے بارے میں بتایا۔

    حرا مانی نے اپنی مصروفیت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کل میں کچھ ڈراموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوں اور جلد ہی ایک سے دو گانے بھی ریلیز ہونے والے ہیں۔

    اداکارہ حرا مانی نے کہا کہ میں نے آنے والے دنوں میں کنسرٹس بھی کر رکھے ہیں، مجھے اداکاری سے زیادہ گلوکاری اور لائیو کنسرٹس میں مزہ آتا ہے، میں نے کبھی تھیٹر ڈرامی نہیں کیا مگر مجھے لائیو کنسرٹس کے دوران تھیٹر ڈرامے جیسا محسوس ہوتا ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ اس وقت میرا کوئی بھی ڈرامہ آن ایئر نہیں ہے کیوں کہ میں نے ڈراموں سے ایک سال کے لیے وقفہ لیا تھا، ڈراموں میں اداکاری کرنا بہت مشکل کام ہوتا ہے، اب میرا ارادہ ہے کہ میں کنسرٹس کے ساتھ ساتھ اپنے سنگل گانے بھی ریلیز کروں۔

    انہوں نے اپنے بچوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ میرے بچے بھی مجھے بہت سپورٹ کرتے ہیں، جب بچے چھوٹے ہوتے ہیں تو اتنی پریشانی نہیں ہوتی لیکن میرے بچے آج بھی جہاں جاتے ہیں مجھ سے میسج پر پوچھ لیتے ہیں‘۔

  • گلوکاری کے شوقین نوجوانوں کیلئے بڑی خبر

    گلوکاری کے شوقین نوجوانوں کیلئے بڑی خبر

    ٹک ٹاک نے ایک نیا فیچر متعارف کروانے کی تیاری کرلی، جس کے بعد صارفین کو اپنی آواز میں سونگز ویڈیوز بنانے کی سہولت میسر ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق مختصر دورانیے کی ویڈیو شیئرنگ موبائل ایپلی کیشن ٹک ٹاک میں ایک دلچسپ فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جس سے بیشتر افراد خود گانے تیار کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔

    جی ہاں! غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اب آرٹی فیشل انٹیلی جنس ( اے آئی) ٹیکنالوجی کی مدد سے صارفین اپنی ٹک ٹاک پوسٹس کے لیے خود گانے تیار کرسکیں گے۔

    TikTok

    اے آئی سانگ نامی اس فیچر میں صارف کو تحریری ہدایات دینا ہوں گی۔ لارج لینگویج ماڈل بلوم کے ذریعے صارفین کسی پوسٹ کو تیار کرتے ہوئے گانے کے بول یا شاعری تحریری شکل میں لکھ دیں گے۔

    اس کے بعد ٹک ٹاک کی جانب سے اے آئی سانگ کو پوسٹ میں ساؤنڈز ایڈ کرنے کا مشورہ دیا جائے گا۔ ٹک ٹاک کی جانب سے اس نئے فیچر کی آزمائش کی تصدیق کی گئی ہے۔

    کمپنی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بنیادی طور پر یہ اے آئی سانگ جنریٹر نہیں اور ممکنہ طور پر اس نام کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

    Songs

    ترجمان کے مطابق اس فیچر کی ابھی آزمائش کی جا رہی ہے اور اس سہولت کے ذریعے کیٹلاگ میں موجود کسی بھی میوزک کو استعمال کرکے گانا تیار کرنا ممکن ہوگا۔

    یہ فیچر ابھی محدود صارفین کو دستیاب ہے تو اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کیے جانے والے گانوں کے معیار کے بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے۔

    اے آئی کی مدد سے گانوں کو تیار کرنے کا رجحان نیا نہیں بلکہ گزشتہ مہینوں میں ایسے کئی گانے وائرل ہو چکے ہیں، ٹک ٹاک پہلا پلیٹ فارم نہیں جو اس طرح کے اے آئی فیچرز صارفین کے لیے متعارف کرا رہا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل یوٹیوب کی جانب سے بھی اے آئی کی مدد سے گانے تیار کرنے کے فیچرز کی آزمائش شروع کی گئی تھی۔

     

  • علی ظفر کے ساتھ لیلیٰ او لیلیٰ گانے والی عروج نے گلوکاری کیسے شروع کی؟

    علی ظفر کے ساتھ لیلیٰ او لیلیٰ گانے والی عروج نے گلوکاری کیسے شروع کی؟

    کراچی: بلوچستان سے تعلق رکھنے والی ابھرتی ہوئی کم عمر گلوکارہ عروج فاطمہ کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی فیملی کی بھرپور سپورٹ حاصل ہے لہٰذا انہیں امید ہے کہ وہ اس شعبے میں بے حد نام پیدا کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں عروج فاطمہ نے شرکت کی اور اپنے سفر کے آغاز کے بارے میں بتایا۔

    عروج کا کہنا تھا کہ انہوں نے 8 سال کی عمر میں پہلی بار اسکول میں پرفارم کیا تھا اور 12 سال کی عمر سے گانا شروع کردیا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ ان کا خاندان انہیں بہت سپورٹ کر رہا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی گلوکاری جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    عروج کا کہنا تھا کہ وہ پڑھائی میں بھی بہت اچھی ہیں اور پوزیشن ہولڈر بھی رہی ہیں شاید اسی لیے انہیں گانے کی اجازت آسانی سے مل گئی۔

    علی ظفر سے ملاقات کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف نے ایک مہم کے لیے 300 میں سے 15 بچے منتخب کیے اور وہ بھی ان میں ایک تھیں، بعد ازاں وہ کراچی آئیں اور اسی پروگرام کے توسط سے علی ظفر سے ملیں۔

    علی ظفر سے ملاقات کے دوران انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ وہ ان کے ساتھ گانا چاہتی ہیں جس پر علی ظفر نے فوراً ہامی بھرلی۔

    انہوں نے بتایا کہ علی ظفر نئے ٹیلنٹ کو بہت سپورٹ کرتے ہیں۔

    اپنے مستقبل کے ارادوں کے بارے میں عروج نے بتایا کہ وہ اپنے خاندان کی سپورٹ کے ساتھ مزید اس شعبے میں آگے جائیں گی اور گلوکاری جاری رکھیں گی۔

    خیال رہے کہ عروج نے علی ظفر کے ساتھ اپنا پہلا گانا لیلیٰ او لیلیٰ بلوچ زبان میں گایا تھا،جبکہ حال ہی میں علی ظفر کے ساتھ ان کا سندھی زبان میں بھی ایک گانا الے ریلیز ہوا ہے۔

  • ہانیہ کی خوبصورت آواز ماہرہ خان کو بھا گئی

    ہانیہ کی خوبصورت آواز ماہرہ خان کو بھا گئی

    معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ہانیہ عامر کی گلوکاری کی تعریف کردی اور ان کی آواز کو خوبصورت قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہانیہ عامر نے گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی گلوکاری کی ویڈیوز شیئر کرنی شروع کی ہیں جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

    اپنی نئی ویڈیو میں بھی وہ گانا گاتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ہانیہ کے ساتھ مومن ثاقب اور معروف پروڈیوسر وجاہت روؤف کے بیٹے کو دیکھا جا سکتا ہے۔

    ویڈیو میں ہانیہ بلال سعید اور مومنہ مستحسن کا مقبول ترین گانا باری گنگناتی نظر آرہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    . . . . . . . . Baari- Bilal saeed & momina mustehsan

    A post shared by Hania Aamir (@haniaheheofficial) on

    ہانیہ کا گانا جہاں ایک طرف تو ان کے مداحوں کو بے حد پسند آیا تو وہیں ماہرہ خان بھی ان کی مداح ہوگئیں۔ ماہرہ نے ہانیہ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ تمہاری آواز بہت خوبصورت ہے۔

    ماہرہ کی تعریف پر ہانیہ خوش ہوگئیں اور ہارٹ ایموجی کے ساتھ ان کا شکریہ ادا کیا۔

    اس سے قبل ہانیہ نے اپنی آواز میں انگریزی گانا گا کر مداحوں کو حیران کر دیا تھا، مداحوں نے انہیں مشہور گلوکار جسٹن بیبر کا فی میل ورژن قرار دیا تھا۔

  • موسیقی کے لیے سعودی عرب چھوڑ کر پاکستان آنے والی گلوکارہ

    موسیقی کے لیے سعودی عرب چھوڑ کر پاکستان آنے والی گلوکارہ

    دنیا بھر میں شاید پاکستان کو ایک ایسے ملک کی حیثیت سے دیکھا جاتا ہو جہاں خواتین پر ظلم و ستم ہوتا ہو، یا جہاں دہشت گردی پنپتی ہو، لیکن ایک سعودی خاتون کے لیے پاکستان، ان کے خوابوں کو پورا کرنے میں مدد گار ثابت ہوا۔

    یعقوب نامی یہ خاتون 6 سال قبل سعودی عرب سے پاکستان آئیں۔ سعودی عرب کے سخت قوانین کو چھوڑ کر، جو خواتین پر زیادہ شدت سے لاگو ہوتے ہیں، جب وہ پاکستان آئیں تو انہیں حقیقی معنوں میں آزادی کا احساس ہوا۔

    بقول یعقوب کے انہیں زندگی میں پہلی بار علم ہوا کہ آزادی کیا ہوتی ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ اسے یہاں اپنے دیرینہ خواب کی تکمیل کا موقع بھی ملا، جو گلوکاری کرنا تھا۔

    یعقوب نے اس یونیورسٹی سے اپنی گلوکاری کا آغاز کیا جہاں اس نے داخلہ لیا۔ وہ وہاں کمپیوٹر سائنسز میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہی تھی۔

    بہت جلد یعقوب کا رابطہ پاکستانی موسیقی کے شعبہ میں سرگرم اور نمایاں افراد سے ہوگیا اور اسے ٹی وی کی مشہور میوزک سیریز نیسکیفے بیسمنٹ میں پس پردہ گلوکار کی حیثیت سے کام کرنے کا موقع ملا۔

    اس کے بعد یعقوب نے اپنے طور پر گلوکاری شروع کردی۔

    موسیقی لوگوں کے درمیان فاصلے مٹانے میں معاون *

    یعقوب بتاتی ہے، ’میں جانتی تھی کہ میری آواز اچھی ہے اور میں گا سکتی ہوں۔ لیکن میں نے اسے بطور کیریئر اپنانے کا کبھی نہیں سوچا۔ میں جس معاشرے کا حصہ تھی وہاں شوبز میں ہونا نہایت ہی معیوب بات تھی‘۔

    انہوں نے ایک معروف برطانوی میوزک بینڈ کولڈ پلے کے ایک گانے کو دوبارہ گایا اور اسے بے پناہ پذیرائی ملی۔

    یعقوب کا کہنا ہے کہ اب وہ کور سونگز (پہلے سے گائے ہوئے گانوں کو نئے انداز سے گانے) کا سلسلہ ختم کر چکی ہے۔ اب وہ اپنی موسیقی ترتیب دے رہی ہے۔

    یعقوب کی تعلیم مکمل ہونے کے بعد اس کے خاندان نے اس پر زور دینا شروع کردیا کہ وہ واپس سعودی عرب لوٹ آئے تاہم وہ انہیں اس بات پر منانے میں کامیاب رہی کہ وہ مزید کچھ عرصہ یہیں رہنا چاہتی ہے۔

    اس نے بتایا کہ اس کے خاندان اور خاص طور پر والد نے اس کی بھرپور حمایت کی اور کبھی اسے اپنے خواب کی تکمیل سے نہیں روکا۔ ’میں نے اپنے والد سے ہزاروں دفعہ پوچھا، کیا آپ چاہتے ہیں کہ میں گانا چھوڑ دوں؟ اگر آپ ایسا چاہتے ہیں تو میں ایسا ہی کروں گی لیکن ان کا جواب ہر بار نفی میں ہوتا ہے‘۔

    یعقوب فی الحال پاکستان میں ہی ہے اور موسیقی کی دنیا میں اس کا سفر جاری ہے۔