Tag: گلوکار اور بالی ووڈ اسٹار

  • مشہوراداکارعلی ظفر نے پاکستان کی خاطر بھارت کو ٹھکرادیا

    مشہوراداکارعلی ظفر نے پاکستان کی خاطر بھارت کو ٹھکرادیا

    پاکستان کے معروف اداکار علی ظفر نے لالی ووڈ کی فلم کے خاطر ایک نہیں دو نہیں بلکہ تین بالی ووڈ کی فلموں کو ٹھکرادیا۔

    اطلاعات کے مطابق بھارت کے فلم سازوں نے علی ظفر سے مرکزی کرداروں کیلئے رابطہ کیاتھا لیکن اُنہوں نے پاکستان میں اپنی پہلی فلم کی مصروفیات کی وجہ سے تین بڑی فلموں کی آفر کو ٹھکرا دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق علی طفر پاکستانی فلم شوٹنگ میں مصروف ہیں جسے پڑوڈیوس بھی وہ خود ہی کررہے ہیں اس پراجیکٹ میں اداکار فیصل قریشی اور ڈائریکٹر احسن رحیم بھی شامل ہیں۔اطلاعات کے مطابق علی ظفر کی آنے والی فلم مزاحیہ ترین فلم ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق علی ظفر اس سال پاکستان میں کام کرینگے اوراپنی فلم بنائیں گے، اس کے لیے انہوں نے بہت سے نوجوان رائٹرز سے اسکرپٹ بھی حاصل کیے تھے اوراب انہوں نے اپنا فوکس اس وقت پاکستان میں اپنی فلم پرمرکوز کر رکھا ہے۔

  • ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے گلوکارعلی ظفر کو غیر رجسٹرڈ گاڑی چلانے پرروک لیا

    ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے گلوکارعلی ظفر کو غیر رجسٹرڈ گاڑی چلانے پرروک لیا

    لاہور: ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے نان رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران گلوکار علی ظفر کی گاڑی کی رجسٹریشن کاغذات قبضے میں لے لئے۔

    معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر ڈیفنس میں اپنی فیملی کے ہمراہ جا رہے تھے کہ لالک چوک پر محکمہ ایکسائز نے غیر رجسٹرڈ گاڑی چلانے پر انھیں روک لیا۔

    محکمہ ایکسائز نے علی ظفر کی گاڑی کو روکا اور گاڑی کے کاغذات چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ گاڑی کی رجسٹریشن نہیں ہوئی جس پر ایکسائز اہلکاروں اور علی ظفر کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی مگر ایکسائز اہلکاروں گاڑی جلد رجسٹرڈ کروانے کی یقین دہانی پر چھوڑ دی۔

  • علی ظفر کا میرا کے ساتھ کام کرنے سے انکار

    علی ظفر کا میرا کے ساتھ کام کرنے سے انکار

    لاہور: گلوکار اور بالی ووڈ اسٹارعلی ظفر نے اداکارہ میرا کی فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

    معلوم ہوا ہے کہ اداکارہ نے انہیں اپنی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی لیکن علی ظفر نے انہیں صاف جواب دے دیا، جس کے ردِعمل میں اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ جو فنکار پاکستانی فلموں کو اہمیت نہ دے اور بالی ووڈ کو ہی اپنا سب کچھ سمجھتا ہو اس کا بائیکاٹ کر دینا چاہیے۔

    میرا نے کہا کہ علی ظفرکے تکبر کا یہ عالم ہے کہ وہ شان کے ساتھ بھی کام کرنے کو تیار نہیں، انکا کہنا تھا کہ علی ظفر بالی ووڈ کی بی اور سی کلاس فلموں میں کام کرتے ہیں جبکہ ہم نے انہیں پاکستان میں بھرپورعزت دینے کی کوشش کی لیکن گلوکارکے روئیے پر بے حد افسوس ہوا۔

    واضح رہے کہ علی ظفر ان دنوں بھارت میں اپنی آنے والی فلم کل ِدل کی پروموشن میں مصروف ہیں اور انہوں نے ممبئی میں ہونے والے پروموشن شومیں فلم کے پوسٹرکی پینٹنگ بھی کی۔