Tag: گلوکار جواد احمد

  • جواد احمد پر بجلی چوری کے الزام میں لاکھوں روپے کا جرمانہ عائد

    جواد احمد پر بجلی چوری کے الزام میں لاکھوں روپے کا جرمانہ عائد

    لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے پاکستانی گلوکار جواد احمد پر بجلی چوری کے الزام میں 13 لاکھ روپے کا جرمانہ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چند روز قبل جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر میں بجلی چوری پکڑی گئی تھی، لیسکو حکام کے چھاپے کی اطلاع پر جواد احمد فوراً پہنچے اور ان کی لیسکو حکام سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔

    جواد احمد نے لیسکو حکام سے میٹر چھین لیا تھا، لیسکو حکام کے مطابق گلوکار جواد احمد کے خلاف نواب ٹاؤن تھانے میں ایف آئی آر درج ہو گئی ہے، لیکن مقدمے میں تمام دفعات شامل نہ کرکے پولیس نے زیادتی کی ہے۔

    لسیکو حکام کا کہنا ہے کہ جواد احمد کو 27 ماہ کی بجائے صرف چھ ماہ کا ڈٹیکشن بل دیا گیا ہے، میٹر اب تک غائب ہے، میٹر ملنے پر بل زیادہ ڈالیں گے، بل کی مجموعی رقم 13 لاکھ روپے بنی ہے۔

    لسیکو حکام نے کہا کہ صارف کسی بھی فورم پر چلا جائے، ہم نے کوئی زیادتی نہیں کی، ساری کارروائی کی تفصیل اعلیٰ حکام کو بھجوا دی گئی ہے۔

  • میں پاکستان کے حالات بدلنے کیلئے آخری چانس ہوں! گلوکار جواد احمد

    میں پاکستان کے حالات بدلنے کیلئے آخری چانس ہوں! گلوکار جواد احمد

    معروف گلوکار اور سیاسی پارٹی کے سربراہ جواد احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کے حالات بدلنے کے لیے وہ آخری چانس ہیں۔

    حالیہ انٹرویو میں ان کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا ہے، گلوکار اور سیاسی رہنما جواد احمد نے انکشاف کیا کہ وہ اکیلے ایسے سیلبرٹی ہیں جنھوں نے سیاسی جماعت بنائی ہے، جو بھی سیاست میں آتا ہے اسے اپنی عزت کو بازار میں لانا پڑتا ہے۔

    انھوں نے زور دیتے ہوئے کہا ہ اکستان کے حالات کو اگر بدلنا ہے تو وہ واحد اور آخری موقع ہیں، مجھ جیسا بندہ شاید اب دوبارہ نہ آئے۔

    جواد احمد نے کہا کہ سیاسی پارٹی بنانے کے لیے پیسہ لگانا پڑتا ہے اور لوگوں کی تنقید بھی برداشت کرنی پڑتی ہے، سیاسی پارٹی بنانا بالکل بھی آسان نہیں۔

    گلوکار نے کہا کہ اس ملک کی اشرافیہ اسے لوٹ کر کھا رہی ہے، پاکستان کے حالات خراب ہونے پر یہی اشرافیہ جائیدادیں بیچ کر ملک سے راہ فرار اختیار کریں گے۔

    عمررسیدہ گلوکار نے اپنی اہمیت باور کراتے ہوئے کہا کہ ان کے جیسا بندہ دوبارہ نہیں آئے گا، اس وقت جو بحران درپیش ہیں اس سے ملک ٹوٹ بھی سکتا ہے۔

  • گلوکار جواد احمد کے والد انتقال کرگئے

    گلوکار جواد احمد کے والد انتقال کرگئے

    لاہور: پاکستان کے معروف گلوکار جواد احمد کے والد پروفیسر توقیر احمد شیخ انتقال کرگئے۔

    گورنمنٹ کالج لاہور کے سابق استاد اور معروف گلوکار جواد احمد کے والد پروفیسر توقیر احمد شیخ انتقال کر گئے، گلوکار جواد نے والد کے انتقال کی اطلاع دی ہے۔

    جواد احمد نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں بتایا کہ اُن کے والد لاہور میں انتقال کرگئے ہیں، جس کی کی نماز جنازہ آج اُن کی رہائش گاہ جوہر ٹاؤن میں بعد نمازِ ظہر ادا کی جائے گی۔

    جواد احمد نے اپنی پوسٹ میں والد کے انتقال سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔

    دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین اور شوبز شخصیات کی جانب سے جواد احمد کے والد کے انتقال کی خبر دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔