Tag: گلوکار دلجیت دوسانجھ

  • ویڈیو: دلجیت دو سانجھ کے کنسرٹ میں دیپکا پڈوکون کی انٹری

    ویڈیو: دلجیت دو سانجھ کے کنسرٹ میں دیپکا پڈوکون کی انٹری

    بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ دیپکا پڈوکون بیٹی کی پیدائش کے بعد گلوکار دلجیت دو سانجھ کے کنسرٹ میں پہنچ گئیں۔

    گلوکار دلجیت دوسانجھ نے اپنے حالیہ کنسرٹ کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں حال ہی میں ماں بننے والی دیپیکا پڈوکون نے شرکت کی جسے دیکھا کر مداح خوشی سے جھوم اٹھے۔

    بیٹی کی پیدائش کے بعد بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون منظر نامے سے غائب تھیں تاہم اداکارہ نے اپنے آبائی شہر بنگلورو مین دلجیت کے کنسرٹ میں سپرائز انٹری دیکر مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by DILJIT DOSANJH (@diljitdosanjh)

    دنیا بھر میں بلاک بسٹر کانسرٹ کرنے والے گلوبل سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ نے  بنگلورو میں اپنے کنسرٹ کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

    دلجیت دوسانجھ کی جانب سے شیئر کی جانے والی ایک ویڈیو کو اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو چند لوگوں کے ساتھ کنسرٹ انجوائے کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    جبکہ دوسری ویڈیو میں دپیکا کو اسٹیج پر بلانے سے قبل دلجیت اداکارہ سے متعلق مداحوں سے پوچھتے ہیں، ویڈیو میں اس دوران دلجیت کے ہاتھ میں ایک صابن کا پیکٹ دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Gouri (@gouri_diljit_di_fann)

    دلجیت دوسانجھ نے کنسرٹ میں شریک مداحوں سے پوچھا’ آپ کو معلوم ہے یہ کس کا برانڈ ہے؟ دپیکا پڈوکون جی کا، میری خوبصورتی کا راز یہی ہے کہ میں اسی سے نہاتا ہوں، اسی سے منہ دھوتا ہوں، یہ ہر ماہ میرے گھر آجاتے ہیں تو جب بھی میں بھارت آتا ہوں تو میں اسی سے نہاتا ہوں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by TEAM DOSANJH (@teamdiljitglobal)

    اداکار و گلوکار نے کہا کہ یہ کوئی ایڈورٹائزمنٹ نہیں ہورہی، مجھے کسی نے پیسے نہیں دیے، سچ میں، جنہوں نے یہ بنایا ہے وہ آپ کے شہر کی شان، آج یہاں موجود ہیں، اندازہ لگائیں کون ہوسکتا ہے؟ جس کے بعد ویڈیو میں دپیکا پڈوکون کو دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by TEAM DOSANJH (@teamdiljitglobal)

    دلجیت نے ہجوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ لوگ یقین کر سکتے ہیں؟ ہم نے انہیں ہمیشہ بڑے پردے پر دیکھا ہے، اتنی پیاری ہیں، انہوں نے اپنے دم پر بالی ووڈ میں جگہ بنائی ہے، اتنا اچھا اور پیارا کام کیا ہے، آپ کو ان پر فخر ہونا چاہیے، ہم سب کو ان پر فخر ہے، بہت بہت پیار آپ کے لیے۔

  • دلجیت دوسانجھ کا دہلی میں ریکارڈ ساز کنسرٹ، کتنے مداحوں نے شرکت کی؟

    دلجیت دوسانجھ کا دہلی میں ریکارڈ ساز کنسرٹ، کتنے مداحوں نے شرکت کی؟

    بالی وڈ کے سپر اسٹار گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ نے ہفتے کے روز ’دل-لومناٹی ٹور ‘ کے دوران دہلی میں ریکارڈ ساز کنسرٹ کیا جس میں ہزاروں مداحوں نے شرکت کی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق معروف پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے ایک لمبے عرصے بعد بھارت میں لائیو پرفارم کیا ہے، گلوکار نے ہفتے کے روز دہلی میں پرفارم کیا، جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں ہونے والے اس کنسرٹ میں 35 ہزار سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔

    دلجیت دوسانجھ کے اس کنسرٹ کو بھارت کی تاریخ کے بڑے کنسرٹس میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے دوسری جانب کچھ مداحوں کی جانب سے اسے دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے کنسرٹ کے طور پر بھی پیش کیا جا رہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by DILJIT DOSANJH (@diljitdosanjh)

    لیکن رپورٹ کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا کنسرٹ دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ سے 100 گنا بڑا تھا، دسمبر 1994 میں برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو کے ’کوپاکا بانا بیچ‘ پر نئے سال کی آمد کی خوشی میں شاندار جشن منایا گیا۔

    ان کنسرٹس میں عوام کی بڑی تعداد شرکت کرتی تھی کیونکہ ان کنسرٹس میں ایک تو داخلہ مفت ہوتا تھا اور دوسرا یہاں کھانے اور شراب پر کوئی پابندی نہیں ہوتی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by DILJIT DOSANJH (@diljitdosanjh)

    واضح رہے کہ دلجیت دوسانجھ کے دل-لومناٹی ٹور کا آغاز 26 اکتوبر کو دہلی کے مشہور جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم سے شروع ہوا۔ اس کے بعد کنسرٹ کا انعقاد حیدرآباد، احمد آباد، لکھنؤ، پونے، کولکتہ، بنگلور، اندور، چندی گڑھ اور گوہاٹی جیسے شہروں میں کیا جائے گا۔

    دلجیت دوسانجھ نے اس ٹور کے بارے میں اپنے جوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت میں پرفارم کرنا ان کے لیے خواب کی تعبیر ہے، دنیا بھر میں کامیاب شوز کے بعد، اپنے وطن میں پرفارم کرنا ان کے لیے بہت خاص ہے۔