Tag: گلوکار سلمان احمد

  • گلوکار سلمان احمد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

    گلوکار سلمان احمد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

    لاہور: گلوکار سلمان احمد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس کی مدعیت میں مقدمے کا اندراج عمل میں آیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں اور ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنے پر گلوکار سلمان احمد کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے، پولیس نے بتایا کہ مقدمہ پولیس کی مدعیت میں ڈیفنس اے میں درج کیا گیا ہے۔

    مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ سلمان احمد نے قومی اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا، ملزم نے نفرت انگیز پوسٹ وائرل کی۔

    گلوکار سلمان احمد کے لاپتا بہنوئی بازیاب

    پولیس کی جانب سے درج کیے گئے مقدمے کے متن میں مزید بتایا گیا کہ سلمان احمد کی پوسٹ ڈیوٹی پر تعینات پولیس آفیسر نے بذات خود دیکھی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سال پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی کے خاندان پر تنقید پر گلوکار سلمان احمد کی پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کردی تھی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے گلوکار سلمان احمد کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا تھا، نوٹس میں کہا گیا تھا کہ سلمان احمد سوشل میڈیا بیانات سے پارٹی قیادت اور ورکرز میں نفاق پیدا کرتے رہے۔

    https://urdu.arynews.tv/pti-terminates-singer-salman-ahmeds-party-membership/

  • پی ٹی آئی نے گلوکار سلمان احمد کی پارٹی رکنیت ختم کردی

    پی ٹی آئی نے گلوکار سلمان احمد کی پارٹی رکنیت ختم کردی

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی کے خاندان پر تنقید پر گلوکار سلمان احمد کی پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کردی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے گلوکار سلمان احمد کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

    نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سلمان احمد سوشل میڈیا بیانات سے پارٹی قیادت اور ورکرز میں نفاق پیدا کرتے رہے۔

    نوٹس میں لکھا گیا کہ سلمان احمد نے عمران خان اور ان کے اہلخانہ کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹیں کیں، پارٹٓی ایسے بیانات سے اظہار لاتعلقی کرتی ہے اور ان کی پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کی جاتی ہے۔

    بیرسٹر گوہر کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ گلوکار سلمان احمد مستقبل میں پی ٹی آئی کا نام استعمال نہیں کرسکیں گے۔

    واضح رہے کہ سلمان احمد عرصہ دراز سے پی ٹی آئی کے حامی تھے اور 2022 میں انہیں ثقافت کے حوالے سے عمران خان کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا تھا۔

    گلوکار کو 2016 میں اسلام آباد پولیس کی جانب سے عمران خان کی بنی گالہ میں رہائش گاہ کے باہر مختصر وقت کے لیے اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب وہ ان سے ملاقات کرنے جارہے تھے۔

  • گلوکار سلمان احمد کے لاپتا بہنوئی بازیاب

    گلوکار سلمان احمد کے لاپتا بہنوئی بازیاب

    کراچی : معروف گٹارسٹ اور پی ٹی آئی ایکٹوسٹ سلمان احمد کا لاپتا بہنوئی بازیاب ہوکر عدالت پہنچ گئے اور بتایا کہ میری آنکھوں پر پٹی باندھی تھی معلوم نہیں کہاں لے گئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں معروف گٹارسٹ اور پی ٹی آئی ایکٹوسٹ سلمان احمد کا لاپتا بہنوئی بازیاب ہوگیا، سلمان احمد کے بہنوئی بازیاب ہوکر عدالت پہنچے۔

    جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے شاہد ستار سے استفسار کیا کہ کہاں لے گئے تھے آپکو؟ شاہد ستار نے بتایا کہ نامعلوم جگہ لے گئے۔

    عدالت نے شاہد ستار استفسار کیا کہ کیا آپ کی آنکھوں پر پٹی باندھی گئی تھی؟ شاہد ستار نے جواب میں کہا کہ جی میری آنکھوں پر پٹی باندھی گئی تھی معلوم نہیں کہاں لے گئے۔

    جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ کتنے دن رکھا گیا ہے آپکو؟ شاہد ستار نے بتایا کہ تین چار دن رکھا گیا ہے، عدالت نے شہری کی بحفاظت گھر واپسی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شاہد ستار کی گمشدگی کی درخواست نمٹادی۔

    بیرسٹر صلاح الدین احمد نے کہا کہ سلمان خان پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ہیں، پولیس کی جانب سے سلمان احمد کی بہن کے گھر پر چھاپے مارے جارہے ہیں اور ان کی بہن ثانیہ اور ان کے گھر والوں کو حراساں کیا جارہا ہے۔

    دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ سلمان احمد کے بہنوں کو پولیس 25 مئی کو پولیس اور سادہ لباس اہلکار ساتھ لے گئے ہیں، بازیاب کرایا جائے۔

  • گلوکار سلمان احمد کی بہن کے گھر پر پولیس کا چھاپہ، بہنوئی گرفتار

    گلوکار سلمان احمد کی بہن کے گھر پر پولیس کا چھاپہ، بہنوئی گرفتار

    کراچی: پولیس نے گلوکار اور سابق  پی ٹی آئی رہنما سلمان احمد کی بہن کے گھر پر چھاپہ مار کر ان کے بہنوئی کو گرفتار کرلیا۔

    سابق پی ٹی آئی رہنما سلمان احمد کی بہن نے شوہر کو حراست میں لئے جانے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

    درخواست گزار کا کہنا ہے کہ سلمان احمدپی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ہیں، پولیس کی جانب سے سلمان احمد کی بہن کے گھر پر چھاپے مارے جارہے ہیں، ان کی بہن ثانیہ اور انکےگھر والوں کو ہراساں کیاجارہا ہے۔

    درخواست گزار نے عدالت کو مزید بتایا کہ سلمان احمد کے بہنوئی کو 25 مئی کو پولیس اہلکار ساتھ لے گئے، انہیں بازیاب کرایا جائے۔

    سندھ ہائی کورٹ نے گلوکار، موسیقار اور پی ٹی آئی رہنما سلمان احمد کے بہنوئی کی حراست کے خلاف درخواست پر محکمۂ داخلہ سندھ سے جواب طلب کر لیا۔

    سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ اور دیگر سے بھی اس ضمن میں جواب طلب کیا ہے،  سندھ ہائی کورٹ نے فریقین سے 31 مئی کو رپورٹ طلب کی ہے۔

    عدالت نے سلمان احمد کے بہنوئی شاہد کی بازیابی کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

  • میڈیا پر حکومتی پابندیاں اور سیاسی مخالفین پر تشدد: گلوکار سلمان احمد کا چیف جسٹس  کو خط

    میڈیا پر حکومتی پابندیاں اور سیاسی مخالفین پر تشدد: گلوکار سلمان احمد کا چیف جسٹس کو خط

    اسلام آباد : گلوکار سلمان احمد نے ملک میں سیاسی مخالفین پر تشدد اور اظہار رائے پر حکومتی پابندیوں کے خلاف چیف جسٹس کو خط لکھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق گلوکار سلمان احمد نے چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطا بندیال کو خط لکھ دیا۔

    خط میں سلمان احمد نے کہا کہ میڈیا پر پابندیوں اور سیاسی مخالفین پر تشدد کے حوالے سے تشویش ہے، شہباز گل کی گرفتاری اور ان پر تشدد اس کی واضح مثال ہے۔

    سلمان احمد کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس آزادی اظہار اور بنیادی حقوق کے تحفظ یقینی بنانے کا حکم دیں۔

    خیال رہے عدالتی حکم کے باوجود اے آر وائی نیوز کی نشریات بحال نہیں کی جا سکیں۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم نے سوشل میڈیا پر ملکی اداروں کے خلاف پوسٹ لگانے پر معروف گلوکار سلمان احمد کو نوٹس بھیجا تھا۔