Tag: گلوکار عاصم اظہر

  • ’موسم سرما کا سورج‘ میرب علی نے نئی تصاویر شیئر کردیں

    ’موسم سرما کا سورج‘ میرب علی نے نئی تصاویر شیئر کردیں

    معروف گلوکار عاصم اظہر کی منگیتر و اداکارہ میرب علی کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر میرب علی نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں پرفضا مقام پر خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    میرب نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’موسم سرما کا سورج میرا پسندیدہ سورج ہے۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Merub Ali (@meruub)

    اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور اس پر کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔

    ایک سوشل میڈیا صارف نے ’انہیں’دلوں کی ملکہ‘ قرار دیا۔‘ جبکہ دوسرے صارف  نے لکھا کہ ’تصویر میں سورج کہیں نظر نہیں آرہا ہے۔‘

    واضح رہے کہ میرب سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    اداکارہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے میگا کاسٹ ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں یمنیٰ زیدی (شائستہ خانزادہ) کی بہن کا مختصر کردار نبھایا تھا۔

    اس سے قبل ایک انٹرویو میں میرب علی کا کہنا تھا کہ ’ان کی زیادہ تر زندگی بیرون ملک گزری ہے لیکن  کیریئر کا آغاز ملک سے ہی کیا، یقین ہے کہ عمر کے حساب سے بہترین کردار مل جائیں گے۔‘

  • یہ کس عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار کے بچپن کی تصویر ہے؟

    یہ کس عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار کے بچپن کی تصویر ہے؟

    یہ ایک عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار کے بچپن کی تصویر ہے، لیکن کیا آپ اسے غور سے دیکھ کر وہ شخصیت پہچان سکتے ہیں؟

    تو غور سے یہ تصویر دیکھ کر بتائیں کہ اس میں موجود یہ بچہ آج کی کون سی مشہور شخصیت ہے؟ اتنا بتاتے چلیں کہ یہ پاکستانی گلوکار ہیں جنھوں نے بہت جلد عالمی شہرت حاصل کر لی ہے۔

    خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر اکثر شوبز شخصیات اپنے بچپن کی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں، جنھیں مداحوں کے لیے پہچاننا کافی مشکل ہو جاتا ہے۔

    اگر آپ اب تک نہیں پہچان پائے ہیں تو ہم بتائیں کہ تصویر میں موجود یہ بچہ کوئی اور نہیں بلکہ عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار اور اداکار عاصم اظہر ہیں۔

    گلوکار عاصم اظہر اپنی والدہ گل رعنا کے ساتھ

    عاصم اظہر پاکستان کی مشہور شخصیات میں سے ہیں، جنھوں نے نہ صرف اپنی خوب صورت آواز بلکہ اداکاری سے بھی پاکستان اور ملک سے باہر پہچان بنائی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Asim Azhar (@asimazhar)

    عاصم اظہر پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ گلِ رعنا کے صاحب زادے ہیں۔ اداکارہ اور سیاست دان گل رعنا کئی دہائیوں سے ٹیلی ویژن انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Asim Azhar (@asimazhar)

    عاصم اظہر پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوب صورت اور مشہور اداکارہ میرب علی کے منگیتر ہیں۔