Tag: گلوکار علی ظفر

  • گلوکار علی ظفر کی پہلی ’اے آئی‘ میوزک ویڈیو چھاگئی

    گلوکار علی ظفر کی پہلی ’اے آئی‘ میوزک ویڈیو چھاگئی

    عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی ظفر نے اپنی پہلی اے آئی میوزک ویڈیو میں تھر کی گلوکارہ ’نرملا‘ کو متعارف کرا دیا۔

    گلوکار علی ظفر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جسکے ساتھ لکھے طویل کیپشن میں انہوں نے اے آئی سے تیار کردہ میوزک ویڈیو کے بارے میں بتایا ہے۔

    گلوکار علی ظفر نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ کچھ سال پہلے، مجھے یوسف صلاح الدین کی طرف سے واٹس ایپ پر ایک گانے کا ڈیمو موصول ہوا، جس میں گلوکارہ نرملا سے میرا تعارف کرایا گیا تھا، میں فوری طور پر نرملا کی آواز اور کمپوزیشن کی مہارت سے متاثر ہوگیا تھا ‘۔

    علی ظفر نے لکھا کہ مجھے  یہ جان کر مزید تحریک ملی کہ یہ باصلاحیت نوجوان لڑکی جو سندھ کے دور دراز صحرا میں رہتی ہے جہاں زندگی کی بنیادی سہولتیں، خصوصاً پانی کی کمی ہے اور جہاں موسیقی خاص طور پر لڑکیوں کے لیے ایک ممنوعہ سمجھا جاتا ہے، اپنے بھائی کے مکمل تعاون کے ساتھ، موسیقی کے شوق کو پورا کر رہی ہے۔

    گلوکار نے مزید لکھا کہ نرملا کے شوق اور عزم کو دیکھ کرمیں نے  ان سے وعدہ کیا کہ میں ان کے گانے کی ریکارڈنگ، پروڈکشن کرونگا اور ساتھ ہی ایک میوزک ویڈیو بھی بناؤنگا، جب گانے کی پروڈکشن مکمل ہو گئی تو میں نے سوچ لیا تھا کہ ہمیں اس گانے کی ویڈیو کے لیے واقعی کچھ خاص بنانا ہے۔

    علی ظفر نے نرملا کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ نرملا، اپنے خوابوں کی پیروی کرتی رہو اور کبھی بھی ہمت نہیں ہارنا۔

    دوسری جانب گانے کی ریلیز پر گلوکارہ نرملا نے بھی اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں بیان نہیں کر سکتی کہ میں کتنی خوش ہوں، میں تمام تعاون کے لیے علی بھائی کی بہت مشکور ہوں۔

  • ’’مزہ آیا‘‘ علی ظفر نے ورلڈ کپ کے لیے اپنا گانا ریلیز کردیا

    ’’مزہ آیا‘‘ علی ظفر نے ورلڈ کپ کے لیے اپنا گانا ریلیز کردیا

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے گلوکار و اداکار علی ظفر نے مداحوں کے لیے ورلڈ کپ کے سلسلے میں بنایا گیا ترانہ ’مزہ آیا‘ ریلیز کردیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے گلوکار علی ظفر نے اپنے مداحوں کو گانے کی ریلیز سے متعلق آگاہ کیا۔

    انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ کاش میرے پاس مزید وقت ہوتا لیکن کرکٹ اور اپنے مداحوں کی محبت کی خاطر ایک بار پھر بھائی حاضر ہے، پریزنٹنگ ’مزہ آیا‘ سے لطف اندوز ہوں۔

    خیال رہے کہ علی ظفر نے گزشتہ روز اندرون لاہور میں اس ترانے کی ویڈیو عکس بند کی تھی، آئی سی سی نے بھی ٹویٹ میں علی ظفر کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    علی ظفر کا اس بارے میں کہنا ہے کہ اس گانے کا مزہ نہ آئے تو پیسے واپس، ان کا ورلڈ کپ کے لئے تیار کیا گیا ترانہ ریلیز کے چند لمحوں کے بعد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

  • ‘میشا شفیع عدالت نہیں آتیں تو مفرور قرار دی جائیں گی’

    ‘میشا شفیع عدالت نہیں آتیں تو مفرور قرار دی جائیں گی’

    لاہور : معروف اداکار اور گلوکار علی ظفر کی وکیل بیرسٹرعنبرین کا کہنا ہے کہ ہمارا کیس مضبوط ہے، میشا شفیع کہ نہ آنے سے فرق نہیں پڑے گا، میشا شفیع عدالت نہیں آتیں تو مفرور قرار دی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکار اور گلوکار علی ظفر کی وکیل بیرسٹرعنبرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا کیس مضبوط ہے، میشاشفیع کہ نہ آنے سے فرق نہیں پڑےگا، میشا نےعلی کوٹوئٹ سے پہلے ہی کہا تھا می ٹومہم چلاؤں گی، کیس کا آغاز میشا شفیع کے ٹوئٹ سے نہیں ہوتا۔

    وکیل علی ظفر کا کہنا تھا کہ میشاشفیع آکرگانوں کی ریکارڈ کرارہی ہیں،عدالت نہیں آرہیں، وہ پیش نہ ہوکرعدالت کی توہین کررہی ہیں، میشاشفیع عدالت نہیں آتیں تو مفرور قرار دی جائیں گی۔

    بیرسٹرعنبرین نے کہا کہ علی ظفرپرالزام لگانے والے پیش نہیں ہورہے،عدالت بلارہی ہے، جولوگ عدالت نہیں آرہے اس کے ساتھ وہی ہوگا، جو کرمنلز کیساتھ ہوتا ہے، میشا ریکارڈنگز کیلئے آرہی ہیں پرعدالت نہیں،ججز بھی یہ دیکھ رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس کیس میں ایف آئی اے رپورٹ اہم ہے، عدالت کے احکامات کو نظراندازکریں گے تو جج آرڈر دے سکتے ہیں، علی ظفرکو دھمکیاں دی گئیں اس کا جواب تو دینا ہوگا۔

    بیرسٹرعنبرین نے مزید کہا کہ میشاجس دن کاواقعہ بیان کرتی ہیں وہاں پرلوگ موجودتھے، ہمارےپاس ان کےغلط الزام سےمتعلق گواہ،ویڈیوزموجودہیں، موقع پرموجودلوگ ایسےکسی بھی واقعےسےمتعلق انکارکرتےہیں۔

  • کورونا وائرس پر حکومتی اقدامات مذاق نہیں، زندگی اورموت کامسئلہ ہے،گلوکار علی ظفر

    کورونا وائرس پر حکومتی اقدامات مذاق نہیں، زندگی اورموت کامسئلہ ہے،گلوکار علی ظفر

    کراچی :گلوکار علی ظفر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں سےباہرنہ نکلیں ، باہر نکلنے والے شہریوں کو کورونا وائرس ہوسکتا ہے ، حکومتی اقدامات مذاق نہیں زندگی اورموت کامسئلہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوروناوائرس پراےآروائی نیوزکی آگاہی مہم جاری ہے ، فنکار بھی حالات کی سنگینی دیکھ کر عوام سے گھر میں رہنے کی اپیل کررہے ہیں۔

    گلوکار علی ظفر نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں سےاپیل کروں گاکہ وہ گھروں سےباہرنہ نکلیں، باہر نکلنے والے شہریوں کو کورونا وائرس ہوسکتا ہے اور ایک شہری سے کورونا دیگر لوگوں کو بھی ہوسکتا ہے۔

    علی ظفر کا کہنا تھا سندھ ، پنجاب اوردیگرصوبوں کوسخت اقدامات کرنے چاہییں، حکومتی اقدامات مذاق نہیں زندگی اورموت کامسئلہ ہے،یہ مسئلہ صرف دوسروں کا نہیں اپنا بھی ہے، کسی کوبھی کوروناہوسکتاہے۔

    مزید پڑھیں : کرونا وائرس کے خلاف جنگ، شوبز ستارے میدان میں‌ آگئے

    اس سے قبل اداکارہ ریما خان، احسن خان، حمیرا ارشد، ماہرہ خان، عائزہ خان، مایا علی ظفر، عاصم اظہر اور علی سمیت دیگر شخصیات نے عوام سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کی تھی۔

    گلوکار و اداکار علی ظفر اور فخر عالم نے حکومت سے فوری طور پر لاک ڈاؤن کرنے کی اپیل کی تھی۔

    خیال رہے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور دیگر حکومتی شخصیات بھی عوام سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ خود کو گھروں تک محدود کرلیں تاکہ وائرس سے محفوظ رہیں اور وبا کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔

  • میشا شفیع جنسی ہراسانی کیس، گلوکار علی ظفر آبدیدہ ہوگئے

    میشا شفیع جنسی ہراسانی کیس، گلوکار علی ظفر آبدیدہ ہوگئے

    لاہور: معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر نے میشا کو مصالحت کی پیش کش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میشا اور میں ایک دوسرے کو جانتے ہیں، یہ جو ہورہا وہ معاشرے کے لیے اچھا نہیں، اس معاملے کو ختم کرو، علی ظفر آبددیدہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میشا شفیع کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے کیس کا فیصلہ جلد کرنے کے خواہش مند علی ظفر میشا شفیع کیس پر نجی ٹی وی کے پروگرام میں رو پڑے۔

    علی ظفر نے کہا کہ میشا آپ ایک قدم بڑھاؤ میں 10 قدم بڑھانے کو تیار ہوں، مجھے ہتک عزت کیس کے پیسے نہیں چاہئیں، ہتک عزت کیس کے پیسے مل بھی گئے تو خواتین کی فلاح پر خرچ کروں گا۔

    انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سے لے کر دیگر بڑی کمپنیوں کو جو مجھے کام دیتے ہیں، انہیں سوشل میڈیا پر ٹیگ کیا جارہا ہے تاکہ میرا کیریئر ختم ہوجائے۔

    مزید پڑھیں: علی نے میشا کو معاف کر بھی دیا تو میں اسے ہر گز معاف نہیں کروں گی، اہلیہ عائشہ 

    علی ظفر کا کہنا تھا کہ جس مقام پر ہراساں کیے جانے کا الزام لگایا گیا وہاں دو عورتیں اور بھی موجود تھیں، میشا نے اس مقام سے جانے کے بعد مجھے پیغام بھیجا جس کو میں نے عدالت میں بطور ثبوت پیش کیا۔

    علی ظفر نے کہا کہ میں بے قصور تھا، بے قصور ہوں، عدالت میشا کا الزام مسترد کرچکی ہے، اپنے حق کے لیے جو مناسب لگا وہ کروں گا، لوگ میرے ساتھ تصویریں کھنچواتے ہیں اور کئی مرتبہ مجھے ہراساں کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ کچھ دیر قبل علی ظفر کی اہلیہ عائشہ علی کا کہنا تھا کہ ’علی نے اگر میشا شفیع کو معاف کربھی دیا تو میں اسے ہر گز معاف نہیں کروں گی۔‘

  • ہرجانہ کیس  ،عدالتی حکم کے باوجود میشا شفیع نے جواب داخل نہیں کروایا، دوبارہ نوٹس جاری

    ہرجانہ کیس ،عدالتی حکم کے باوجود میشا شفیع نے جواب داخل نہیں کروایا، دوبارہ نوٹس جاری

    لاہور: ہرجانہ کیس کی سماعت میں عدالتی حکم کے باوجود میشا شیفع نے جواب داخل نہیں کروایا، جس کے بعد عدالت نے 13 اگست کیلئے دوبارہ نوٹس جاری کر دیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج شہزاد احمد نے گلوکار علی ظفر کی درخواست پر سماعت کی، عدالتی حکم کے باوجود میشا شفیع نے جواب داخل نہیں کروایا۔

    عدالت نے میشا شفیع کو 13 اگست کیلئے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔

    گزشتہ سماعت میں یشن عدالت نے میشا شفیع کو اداکار علی ظفر کیخلاف بیان بازی سے روک دیا تھا اور 5جولائی کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا تھا۔

    یاد رہے کہ علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف سو کروڑ ہرجانے کا دعوٰی دائر کر رکھا ہے، جس میں اُن کا کہنا تھا کہ مجھ پر ہراسگی کا جھوٹا اور بے بنیاد الزام لگایا گیا‘۔


    مزید پڑھیں : عدالت نے میشا شفیع کو اداکار علی ظفر کیخلاف بیان بازی سے روک دیا


    دائر دعویٰ میں کہا گیا تھا کہ میشا شفیع نے سستی شہرت کے لیے علی ظفر پر ہراساں کرنے کے الزامات لگائے اور لیگل نوٹس کے باوجود معافی نہیں مانگی لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ وہ خاتون گلوکارہ کو 1 ارب ہرجانہ ادا کرنے کا حکم جاری کرے۔

    واضح رہے کہ رواں برس اپریل میں گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ علی ظفر نے انہیں ایک زائد بار جنسی طور پر ہراساں کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر میشا شفیع نے لکھا تھا کہ ‘میں اپنے ساتھ جنسی ہراساں کرنے کے واقعے پر اس لیے خاموشی توڑ رہی ہوں، کیونکہ مجھے لگتا ہے اس اقدام کے ذریعے اُس روایت کو ختم کرسکتی ہوں جو ہمارے معاشرے کا حصہ ہے‘۔

    الزامات کا جواب دیتے ہوئے نامور پاکستانی گلوکار علی ظفر نے ساتھی گلوکارہ کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں سوشل میڈیا پر الزام تراشی کے بجائے میں میشا کو عدالت لے کر جاؤں گا۔

    علی ظفر نے ان الزامات پر میشا شفیع کو قانونی نوٹس بھیجا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ میشا شفیع ان پر لگائے گئے الزامات واپس لیں ورنہ وہ ان پر 100 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیں گے۔

    میشا شفیع کے وکیل بیرسٹرمحمد احمد پنسوٹا نے تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں نوٹس موصول ہوگیا ہے ہم جائزہ لے رہے ہیں، میشا کی جانب سے علی ظفر  پر  لگائے گئے تمام الزامات سچ پر مبنی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا

    علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا

    کراچی: معروف پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر نے میشا شفیع پر ایک ارب روپے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق گلوکار علی ظفر کے وکیل نے میشا شفیع کے خلاف لاہور سیشن کوٹ میں ایک ارب روپے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ میرے مؤکل پر ہراسگی کا جھوٹا اور بے بنیاد الزام لگایا گیا‘۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ میشا شفیع نے سستی شہرت کے لیے علی ظفر پر ہراساں کرنے کے الزامات لگائے اور لیگل نوٹس کے باوجود معافی نہیں مانگی لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ وہ خاتون گلوکارہ کو 1 ارب ہرجانہ ادا کرنے کا حکم جاری کرے۔

    مزید پڑھیں: گلوکارہ میشا شفیع اورعلی ظفر تنازع میں‌ نیا موڑ‌ سامنے آگیا

    واضح رہے کہ رواں برس اپریل میں گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ علی ظفر نے انہیں ایک زائد بار جنسی طور پر ہراساں کیا ہے۔

    علی ظفر نے ان الزامات پر میشا شفیع کو قانونی نوٹس بھیجا تھا جس کے مطابق میشا شفیع ان پر لگائے گئے الزامات واپس لیں ورنہ وہ ان پر 100 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیں گے۔

    میشا شفیع کے وکیل بیرسٹرمحمد احمد پنسوٹا نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نوٹس موصول ہوگیا ہے ہم جائزہ لے رہے ہیں، میشا کی جانب سے علی ظفر پر لگائے گئے تمام الزامات سچ پر مبنی ہے۔

    اسے بھی پڑھیں: علی ظفر کا میشا شفیع کو لیگل نوٹس، معافی مانگنے کا مطالبہ

    گلوکارہ نے ہراسانی کے معاملے پر بیرسٹرمحمد احمد پنسوٹا اور خواتین کے حقوق کی وکیل نگہت داد کےذریعے قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔