Tag: گلوکار لکی علی

  • ’دین پر عمل کرو تو۔۔۔۔‘ بھارتی گلوکار لکی علی نے کیا کہا؟

    ’دین پر عمل کرو تو۔۔۔۔‘ بھارتی گلوکار لکی علی نے کیا کہا؟

    بھارت کے معروف گلوکار لکی علی نے کہا ہے کہ اگر آج کے دور میں دین پرعمل کرو تو دوست چھوڑ دیتے ہیں اور دنیا دہشت گرد کا لیبل لگا دیتی ہے۔

    ماضی میں بالی ووڈ فلموں کو سُپر ہٹ گانے دینے والے گلوکار لکی علی نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں مسلمان ہونا ایک تنہا چیز ہے کیونکہ آپ کے دین کی طرف رجحان کی وجہ سے ہر کوئی آپ کو اکیلا چھوڑ دیتا ہے۔

    گلوکار لکی علی نے کہا کہ اگر موجودہ دور میں آپ سنت نبویﷺ پر عمل کرتے ہیں تو آپ کے اپنے دوست ہی آپ کو اکیلا چھوڑ دیں گے اور پوری دُنیا آپ کو دہشت گرد کہہ کر پکارے گی۔

    واضح رہے کہ لکی علی کا اصل نام مقصود محمود علی ہے، وہ مرحوم بھارتی اداکار محمود علی کے صاحبزادے ہیں، لکی علی کے مقبول گانوں میں ہریتھک روشن اور امیشا پٹیل کی فلم ‘کہو نا پیار ہے’ کا گانا ‘نہ تم جانو نہ ہم’ بھی شامل ہے۔

  • بھارت: گلوکار لکی علی زمین پر کس نے قبضہ جمایا؟

    بھارت: گلوکار لکی علی زمین پر کس نے قبضہ جمایا؟

    کرناٹک: بھارت کے مشہور گلوکار لکی علی کی کرناٹک میں موجود زمین پر قبضہ کر لیا گیا ہے، انھوں نے ایک خاتون آئی اے ایس افسر کے شوہر پر الزام عائد کر دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار لکی علی نے اتوار کے روز کرناٹک پولیس کو لکھے گئے خط کا متن فیس بک پر شیئر کیا، جس میں لکھا گیا ہے کہ بنگلورو میں مقیم لینڈ مافیا کرناٹک میں ان کے فارم پر قبضہ کر رہا ہے اور وہ ’زبردستی اور غیر قانونی طور پر‘ ان کی جائیداد میں داخل ہو رہے ہیں۔

    انھوں نے شکایتی خط میں لکھا کہ ’’میرا فارم جو کہ کینچنہ ہلی یلہانکا میں واقع ایک ٹرسٹ پراپرٹی ہے، پر بنگلور لینڈ مافیا کے سدھیر ریڈی (اور مدھو ریڈی) نے غیر قانونی طور پر قبضہ کر لیا ہے، قبضے میں ان کو آئی اے ایس آفیسر بیوی روہنی سندھوری کی مدد بھی حاصل ہے۔‘‘

    اپنی شکایت میں موسیقار نے کہا کہ لینڈ مافیا زبردستی اور غیر قانونی طور پر ان کے فارم میں داخل ہو رہا ہے اور متعلقہ دستاویزات دکھانے سے انکار کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ زمین پچاس سال سے ان کے خاندان کی ملکیت میں ہے، اور اب دوسرے لوگ اس پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    لکی علی نے سدھیر ریڈی کو زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والے اہم فرد کے طور پر نامزد کیا، اور کہا کہ سدھیر کی مدد ان کی اہلیہ روہنی سندھوری کر رہی ہیں، جو ایک آئی اے ایس (انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس) افسر ہیں۔

    انھوں نے یہ بھی کہا کہ انھیں مقامی پولیس سے کوئی مدد نہیں مل رہی ہے، پولیس قبضہ مافیا کرنے والوں کی حمایت کر رہی ہے۔ موسیقار نے اپنے خاندان اور چھوٹے بچوں کے بارے میں بھی اپنی تشویش کا اظہار کیا جو فارم پر تنہا ہیں۔

    واضح رہے کہ لکی علی کا اصل نام مقصود محمود علی ہے، وہ مرحوم اداکار کامیڈین محمود علی کے صاحب زادے ہیں، ان دونوں وہ دبئی میں کام کے سلسلے میں مقیم ہیں۔