Tag: گلوکار

  • امریکی گلوکارکرس کورنل نے خودکشی کرلی

    امریکی گلوکارکرس کورنل نے خودکشی کرلی

    نیویارک: امریکی معروف گلوکاروموسیقار کرس کورنل نےپھندے سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق امریکہ کےمعروف بینڈ آڈیو سلیو اور ساؤنڈ گارڈن کے52سالہ گلوکار کرس کورنل نے امریکی ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں ہوٹل کے کمرے میں خودکشی کرلی۔

    امریکی گلوکار اپنے میوزک کنسرٹ کے حوالے سے مشی گن کے شہرڈیٹرائٹ کے ایک ہوٹل میں قیام پذیر تھے۔انہوں نے کمرے میں پھندے سے لٹک کر خودکشی کی۔

    وین کاؤنٹی کے میڈیکل آڈیٹر کے دفترکا کہنا ہے کہ ان کی خود کو پھانسی دینے سے ہوئی لیکن مکمل پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے جس کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گی۔


    امریکی اداکارہ لیزا لین نے خودکشی کرلی


    یاد رہےکہ گزشتہ سال نومبر میں امریکی ڈراموں کی معروف اداکارہ لیزا لین نے ڈپریشن کے باعث خودکشی کرلی تھی۔

    پولیس حکام کا کہناتھا کہ 52 سالہ اداکارہ لیزا لین ماڈلنگ کی تقریب میں شرکت کے لیے جنوبی امریکہ کے ملک پیرو میں موجود تھیں جہاں انہوں نے مقامی ہوٹل میں اپنی قمیض کو پھندہ بناکرزندگی کا خاتمہ کیا۔


    واشنگٹن:امریکی شہراورلینڈو میں فائرنگ، گلوکارہ کرسٹینا گریمی ہلاک


    واضح رہےکہ گزشتہ سال جون میں امریکی شہر اورلینڈو میں فائرنگ سے گلوکارہ کرسٹینا گریمی جان کی بازی ہار گئی تھیں۔

  • سبی کے ریپرعابد بروہی نے اپنے گانے سے دھوم مچادی

    سبی کے ریپرعابد بروہی نے اپنے گانے سے دھوم مچادی

    کراچی : سبی کے ریپرعابد بروہی نے اپنے گانے سے دھوم مچا دی، ریپر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے گرم ترین شہر سبی کے نوجوان عابد بروہی نے اپنے ریپ اسٹائل میں گانے گا کر سوشل میڈیا پر دھوم مچادی، سبی کا یہ نوجوان لکھنا پڑھنا تو نہیں جانتا لیکن گانا خوب گاتا ہے۔

    گاؤں کی گلیوں میں بلوچ اور سندھی گانوں کو انگریزی انداز میں ریپنگ کرتا عابد راتوں رات سوشل میڈیا کا ہیرو بن گیا، انوکھے انداز کو دنیا کے سامنے لانے کا موقع درکار تھا۔ پاکستان کا آڈیو اسٹریمنگ گروپ اس چھپے رستم کو سامنے لے آیا۔


    Rapper Abid Brohi appears in News@9 by arynews

    سبی کے راک اسٹار نے منچلوں کو اپنا دیوانہ بنادیا۔ عابد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ اے آر وائی نیوز کے ۔دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے عابد بروہی کا کہنا تھا کہ مجھے بچپن سے شوق تھا، شادیوں میں گاتا اور رقص کرتا تھا۔

    اسی دوران سبی میلے میں پرفارمنس کے دوران آڈیو اسٹریمنگ گروپ نے میرے گانے کو پسند کیا اور پھر مجھے اپنے ساتھ لاہور لے گئے، انہوں نے کہا کہ لوگ اس طرح کے گانوں کو بہت پسند کرتے ہیں یہی وجہ میری مشہوری کا باعث بنی۔

    ایک سوال کے جواب میں عابد بروہی نے بتایا کہ اس طرح کے گانے دوسری زبانوں میں ہیں لیکن سندھی میں نہیں تو میں نے سندھی زبان میں گایا۔

    انہوں نے بتایا کہ میں نے کسی سے نہیں سیکھا بس گھر میں شوقیہ طور پر ایک تھال لے کر اس کو بجایا کرتا تھا اور اسی پر پریکٹس کرتا تھا۔

  • سجاد علی کا ’ تماشہ‘ اور بوہیمیا کا جادو

    سجاد علی کا ’ تماشہ‘ اور بوہیمیا کا جادو

    معروف گلوکار سجاد علی نے اپنا نیا گانا ’ تماشہ‘ جاری کردیا جس میں ان کے ساتھ معروف پاکستانی نژاد گلوکار بوہیمیا بھی اپنی آواز کا مخصوص جادو جگا رہے ہیں۔

    سجاد علی کا گانا جاری ہوتے ہی پاکستانی یوٹیوب پر پہلے نمبر پر آگیا۔

    ان کے ساتھ گانے میں موجود بوہیمیا اس سے قبل بھی اردو و پنجابی گانے گا چکے ہیں۔

    اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سجاد علی نے لکھا کہ وہ بوہیمیا جیسے عاجز انسان کے ساتھ کام کر کے بہت خوش ہیں۔ انہوں نے ’تماشہ‘ میں اپنے رنگوں کا اضافہ کیا۔

    دوسری جانب بوہیمیا نے بھی سجاد علی کے ساتھ کام کرنے کو اپنے کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی قرار دیا۔

    سجاد علی معروف اداکار اور کرکٹر شفقت حسین ساجن کے بیٹے ہیں۔ وہ پاکستانی موسیقی کے افق پر 80 کی دہائی میں ابھر کر سامنے آئے اور 90 کی دہائی میں دنیا ان کے مشہور گانوں ’بے بیا‘ اور ’چیف صاحب‘ پر جھومتی رہی۔

    سجاد علی خود بھی شاعر، اداکار اور ہدایتکار ہیں اور وہ اپنے گانوں کی شاعری عموماً خود ہی لکھتے ہیں۔

  • منافق نہیں ہوں، مجھے بھارت جانے کی کوئی ضرورت نہیں: سلمان احمد

    منافق نہیں ہوں، مجھے بھارت جانے کی کوئی ضرورت نہیں: سلمان احمد

    معروف گلوکار سلمان احمد نے لائن آف کنٹرول پر ہونے والی بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجاً بھارت میں اپنا کنسرٹ منسوخ کردیا۔

    اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سلمان احمد کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھارت کے شہر گوا میں ہونے والی ایک ثقافتی تقریب میں اپنی شرکت منسوخ کردی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انہوں نے یہ قدم لائن آف کنٹرل پر بھارتی جارحیت اور اس کے باعث ہونے والی شہادتوں کے خلاف احتجاجاً اٹھایا ہے۔

    ذرائع کے مطابق 15 دسمبر سے بھارت کے مختلف شہروں میں کنسرٹس منعقد ہونے تھے جن میں سلمان احمد کا کنسرٹ بھی شامل تھا۔

    بعد ازاں اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سلمان احمد کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ ایک طرف تو بھارت معصوم پاکستانیوں کو اپنے جنگی جنون کا نشانہ بنائے اور دوسری طرف وہ وہاں جا کر گانے گائیں۔ ’میں اس منافقت میں حصہ نہیں لے سکتا‘۔

    انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ بھارت میں امن کا پیغام لے کر گیا ہوں، مجھ سمیت بہت سے فنکاروں کا بھارت جانے کا یہی مقصد ہوتا ہے لیکن ہمارے اس مقصد کو غلط سمجھا جاتا ہے۔ ’بھارتیوں کو لگتا ہے کہ ہم پیسہ کمانے وہاں آرہے ہیں‘۔

    مزید پڑھیں: عمران خان کی حکومت آئی تو پاکستان آؤں گا، انیل کپور

    سلمان احمد کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی شہرت کے محتاج نہیں، الٹا انہیں وہاں بلانے والے ایونٹ کے منتظمین ان کے نام سے پیسہ کمانا چاہتے ہیں اسی لیے وہ انہیں اور دیگر پاکستانی فنکاروں کو بلاتے ہیں۔

    انہوں نے دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ جب تک بھارت میں مودی کی حکومت ہے وہ بھارت نہیں جائیں گے۔

    سلمان احمد نے بتایا کہ جنون گروپ کی 25 ویں سالگرہ بھرپور انداز میں پاکستان ہی میں منائی جائے گی۔ ’اس کے لیے ہمیں بھارت جانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے‘۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے لائن آف کنٹرول کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے وادی نیلم میں مسافر بس کو نشانہ بنایا تھا جس میں 9 افراد شہید ہوگئے تھے جبکہ بھارتی فائرنگ کا جواں مردی سے جواب دیتے ہوئے فوج کے 3 جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا تھا۔

    دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 7 بھارتی فوجی بھی مارے گئے تھے۔

  • اے آر وائی نیوز کے پلیٹ فارم پر پاکستانی موسیقاروں کے لیے بہترین موقع

    اے آر وائی نیوز کے پلیٹ فارم پر پاکستانی موسیقاروں کے لیے بہترین موقع

    اے آر وائی نیوز ’میڈ ان پاکستان‘ کے پلیٹ فارم کے تحت پاکستانی موسیقاروں اور گلوکاروں کے لیے بہترین موقع لا رہا ہے۔ اگر آپ اچھی آواز اور موسیقاری کی صلاحیت کے حامل ہیں تو یہ موقع یقیناً آپ کے لیے ہے۔

    اے آر وائی میڈ ان پاکستان کا پلیٹ فارم ان باصلاحیت پاکستانی فنکاروں کو موقع دے رہا ہے جو اپنے گانے کی ویڈیو بنانا چاہتے ہیں۔ آپ اپنا کوئی بھی گانا، صوفیانہ کلام، نعت یا قوالی اے آر وائی کو بھیج سکتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز منتخب کام کی ویڈیو بنوانے میں آپ کی مدد کرے گا اور اسے اے آر وائی کے تمام پروگرامز اور سوشل میڈیا سائٹس پر بھی پروموٹ کیا جائے گا۔

    اے آر وائی نیوز نے یہ قدم پاکستان میں معیاری اور حقیقی تخلیق کو فروغ دینے کے لیے اٹھایا ہے۔

    مزید تفصیلات کے لیے ویڈیو دیکھیں۔


    Enormous opportunity for musicians by ARY Made… by arynews

  • گلوکار نعمان جاوید اوراداکارہ جاناں ملک نے شادی کرلی

    گلوکار نعمان جاوید اوراداکارہ جاناں ملک نے شادی کرلی

    لاہور: مشہورگلوکار نعمان جاوید اور اداکارہ جاناں ملک رشتہ ازواج میں منسلک ہوگئے.شادی کی تقریب لاہور میں ہوئی جس میں قریبی رستے داروں نےاور دوستوں نے شرکت کی.

    تفصیلات کےمطابق گلوکار نعمان جاوید اور اداکارہ جاناں ملک کی شادی کی تقریب لاہور میں ہوئی جس میں دونوں شخصیات کے قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی جب کہ اس موقع پر اداکارہ نے سنہری رنگ کی میکسی زیب تن کیے دلکش نظر آرہی تھیں.

    noman-1-mian

    نعمان جاوید نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ میری جاناں ملک سے شادی کامیاب ہوگی تاہم تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ اب وہ مجھ سے فریحہ پرویز سے متعلق بات نہ کریں.

    اس سے قبل نعمان جاوید کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود کشی کی کوشش کے بعد پوری کوشش کی وہ فریحہ پرویز کا دل جیت سکیں لیکن فریحہ کسی صورت ان کی بات ماننے کے لیے تیارنہیں تھیں.

    ان کا کہنا تھا کہ میں اب نہ مزید انتظار کرسکتا ہوں اور نہ ہی ایک ایسی لڑکی کے لیے اپنی زندگی برباد کرسکتا ہوں جس کو میرا خیال ہی نہ ہو.

    یاد رہے کہ گلوکار نعمان جاوید مشہور گلوکارہ فریحہ پرویز کے شوہر ہیں شادی کے کچھ عرصے کے بعد ہی تعلقات میں تلخیاں بڑھنے کے باعث ایک دوسرے سے دوری اختیار کرلی تھی.

  • گلوکار شہزاد رائے نے رٹا لگانے کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز کردیا

    گلوکار شہزاد رائے نے رٹا لگانے کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز کردیا

    کراچی: معروف گلوکار شہزاد رائے نے رٹا لگا کر امتحان دینے کے بجائے سوال سے سوال کرنے اور رٹا لگانے کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز کردیا، اس حوالے انہوں نے گانا بھی ریلیز کردیا ہے۔

    پاکستانی مشہور گلوکار شہزاد رائے نے رٹا لگانے کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز کردیا، شہزاد رائے نے اپنے پیغام میں میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کے طریقہ کار میں اصلاح کی ضرورت پر زور دیا ۔

    اس حوالے سے انہوں نے گانا بھی ریلیز کردیا جس میں بتایا گیا ہے کہ بات کا جواب بات سے دیا جائے، ضروری نہیں ہے کہ بات کا جواب گولی یا تھپڑ سے دیا جائے کیونکہ ڈرا کر نہیں ہرا کر جیتو تو مانیں۔

    شہزاد رائے نے اپنے اس گانے میں یہ پیغام دیا ہے رٹا لگانے کی روش کر ختم کیا جائے ، بات سے بات کا جواب دیا جائے، اختلاف رائے کی آزادی دی جائے۔

    شہزاد رائے اے آر وائی نیوز کے اسٹویو میں بھی تشریف لائے اور اپنی مہم سے عوام کو آگا کیا، اسٹوڈیو میں شہزاد رائے اپنا گانا بھی گنگیایا۔


    Shehzad Roy speaks up about reform matric board by arynews

    اس مہم کے حوالے سے میٹرک بورڈ کے چیئرمین انوار احمد زئی نے کہا ہے کہ شہزاد رائے کی مہم سے اتفاق کرتا ہوں، بچوں کو رٹے کے بجائے تعلیم سمجھا کر دی جائے ، وہ اچھا کام کررہے ہیں، نظام تعلیم میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد اصلاحات صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہیں، میٹرک بورڈ میں اصلاحات کی شدید ضرورت ہے، ہم تبدیلی لانے کے لیے کوشاں ہیں، مختلف مضامین پر غور جاری ہے۔

     

  • بھارتی گلوکار ابھجیت نے پاکستانی گلوکار غلام علی کو ’’ڈینگی فنکار‘‘ قرار دے دیا

    بھارتی گلوکار ابھجیت نے پاکستانی گلوکار غلام علی کو ’’ڈینگی فنکار‘‘ قرار دے دیا

    بھارتی گلوکار ابھجیت بھٹ نے گزشتہ دنوں پاکستانی گلوکار غلام علی شدید تنقید کی ۔

    پاکستانی گلوکار غلام علی کو گزشتہ دنوں بالی ووڈ کے فنکاروں کے جانب سے شدید کا نشانہ بنایا گیا ہے ، ہندوستانی انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی جانب سے پاکستانی غزل گائک غلام محمد علی کو بھارت کے شہر ممبئی اور پونا میں کانسرٹ کرنے سے روک دیا گیا تھا۔

    جبکہ شیو سینا نے احتجاج کرنے کی دھمکی بھی دی تھی جس کے بعد کانسرٹ کے منتظمین نے کسی بھی نا خوشگوار واقع کے رونما ہونے کے ڈر سے پروگرام منسوخ کردیا تھا۔

    تاہم بالی ووڈ کے سپر اسٹار شبانہ عظمی ، ہدایتکار مہیش بھٹ اور کئی فنکاروں نے شیو سینا کے اس اقدام اور رویے پر مزمت کی لیکن بھارتی گلوکار ابھجیت بھٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر گلوکار غلام علی کے خلاف خوب زہر اگلاتھا۔

    ابھجیت کا غلام علی کے بارے کہنا تھا کہ پاکستانی گلوکار بے شرم ہیں ان کی کوئی ذاتی عزت نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ نام نہاد ہندو انتہا پسند تنظیم صرف سیاسی فائدے حاصل کرنے کے لئے شور مچاتی ہیں لیکن دہشت گرد ملک کے فنکاروں کے خلاف کاروائی نہیں کرتیں۔