Tag: گلو بٹ

  • بٹ برادری کاعمران خان سےکردار کشی کرنے پر معافی مانگنے کا مطالبہ

    بٹ برادری کاعمران خان سےکردار کشی کرنے پر معافی مانگنے کا مطالبہ

    لاہور: اسلام آباد میں جاری حکومت مخالف دھرنوں میں بٹوں کے خلاف تقاریر پر ملک کی بٹ برادری میں شدید غم وغصہ پایا جارہا ہے۔

    تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں میں گلوبٹ، پومی بٹ اور بلو بٹ کے کرداروں کا ذکر روزمرہ کا معمول بنا چکا ہے مگر ان تقاریر سے ملک کی بٹ برادری میں شدید غصے کی فضاءپائی جارہی ہے

    مال روڈ پر بٹ برادری کی کثیر تعداد نے اسلام آباد دھرنوں میں ان کے خلاف ہونیوالی نازیبا گفتگوکی مذمت کرتے ہوئے مظاہرہ کیا اورحکومت کو الٹی میٹم دینے والے عمران خان کو چوبیس گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا ہے کہ وہ بٹ برادری سے معافی مانگیں

    لاہورکی بٹ برادری کا کہناتھا کہ وہ پرامن قوم ہیں اوراگران کےخلاف پراپیگنڈہ بند نہ کیا گیا تو کراچی سے پشاور تک بٹ مارچ کریں گے۔

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اہم کردار گلو بٹ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اہم کردار گلو بٹ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

    لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اہم کردار گلو بٹ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

    جسٹس سید افتخار حسین شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست کی سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ گلو بٹ کیخلاف درج مقدمے میں شامل تمام دفعات قابل ضمانت ہیں۔

    پولیس نے بدنیتی سے دہشتگردی اور اقدام قتل کی دفعات بعد میں عائد کی ہیں۔ گلوبٹ دہشتگردی کے واقعہ میں ملوث ہے نہ اس کے خلاف اقدام قتل کا کوئی ثبوت یا گواہ موجود ہے، گلوبٹ ذہنی طور پر درست نہیں، اسے علاج معالجے کی ضرورت ہے، لہذا عدالت ضمانت منظور کرے۔

    سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ گلوبٹ کے عمل سے معاشرے میں دہشت پھیلی، اسی لئے دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئیں، عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر گلوبٹ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ایک ایک لاکھ روپے کے دو مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہائی کا حکم دے دیا۔

  • گلو بٹ نے ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی

    گلو بٹ نے ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی

    لاہور: سانحہ ماڈل ٹاون کے کردار گلو بٹ نے ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

    گلو بٹ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ منہاج القرآن کے باہر گاڑیوں کی توڑ پھوڑ پر اس کے خلاف درج مقدمے میں تمام دفعات قابل ضمانت تھیں تاہم پولیس نے بدنیتی سے اس میں دہشت گردی اور اقدام قتل کی دفعات شامل کیں جس کا پولیس کے پاس نہ تو ثبوت موجود ہے اور نہ ہی گواہ، گلو بٹ کے مطابق اس نے گاڑیوں کی توڑ پھوڑ منہاج القرآن کے کارکنوں کے تشدد کی وجہ سے طیش میں آکر کی جس پر دہشت گردی کی دفعات لاگو نہیں ہو سکتیں انسداد دہشت گردی عدالت نے حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے درخواست ضمانت مسترد کر دی جبکہ اس کی ذہنی حالت بھی درست نہیں اس لیے ہائی کورٹ ضمانت منظور کرے۔

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن:گلو بٹ کی درخواست ضمانت مسترد

    سانحہ ماڈل ٹاؤن:گلو بٹ کی درخواست ضمانت مسترد

    لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی کردار گلو بٹ کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی، عدالت نے شریف برادران پر سانحے کا مقدمہ چلانے کی درخواست پر جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    سانحہ ماڈل ٹاؤن میں گاڑیاں توڑنے والےگلو بٹ کو ضمانت نہ مل سکی، لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کر دی، گلو بٹ کے وکیل کا موقف تھا کہ دہشت گردی اور اقدام قتل کی دفعات بدنیتی پر مبنی ہیں، ایسا کوئی عمل نہیں کیا، جس سے خو ف وہراس پھیلا ہو، ضمانت دی جائے۔

    جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ گلو بٹ کی ضمانت سے عوام میں خوف کی لہر دوڑ جائے گی، فریقین کو سننے کے بعدعدالت نے فیصلہ سنا دیا۔

    دوسری جانب سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ شریف برادران سمیت اکیس افراد کے خلاف درج کرانے کی درخواست کی سماعت لاہورکی عدالت میں ہوئی، منہاج القرآن کی جانب سے بتایا گیا جو رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی، وہ پولیس کی ہے، اصل تفتیش جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کررہی ہے، جس پرعدالت نے چھبیس جولائی کوجوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن:گلو بٹ 14روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل

    سانحہ ماڈل ٹاؤن:گلو بٹ 14روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل

    لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن کےمرکزی کردار گلو بٹ چودہ روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر مکمل تفتیشی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی کردار گلو بٹ کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔

    پولیس نے گیارہ روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر گلو بٹ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا، پولیس نے عدالت کو بتایا کہ وہ گلوبٹ سے تفتیش مکمل کرچکے ہیں، جس کے بعد انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج خالد محمود رانجھا نے گلو بٹ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔

    ایس پی سیکیورٹی علی سلمان کی عبوری ضمانت میں چھبیس جولائی تک توسیع کردی، پولیس نے موقف اختیارکیا کہ ایس پی سیکیورٹی علی سلمان اور محافظ عابد سے تفتیش جاری ہے، عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں گرفتار پانچ پولیس اہلکاروں ایس ایچ او عامر سلیم، اے ایس آئی حافظ اظہر، کانسٹیبل کاشف، نوید اور خرم کے جسمانی ریمانڈ میں چھبیس جولائی تک توسیع کر دی۔عدالت نے آئندہ سماعت پرمکمل تفتیشی رپورٹ کی جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔