Tag: گلگت سیلاب

  • گلگت سیلاب : چرواہے نے سیکڑوں افراد کی جان کیسے بچائی؟

    گلگت سیلاب : چرواہے نے سیکڑوں افراد کی جان کیسے بچائی؟

    گلگت بلتستان میں گلیشیئر پھٹنے کے فوری بعد ایک چرواہے نے بر وقت اطلاع دے کر گاؤں کے سیکڑوں افراد کو مرنے سے بچا لیا۔

    گلگت بلتستان کے زیریں علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بتایا ہے کہ فوری کارروائی کرتے ہوئے کم از کم 200 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

    سیلاب تلی داس اور روشان دیہات کے زیریں علاقوں میں موجود گھروں کو تہس نہس کردیا۔ ایک چرواہے نے دریائے غذر بند میں گلیشیئر پھٹنے کی بروقت اطلاع دیکر سیکڑوں افراد کی جانیں بچائیں۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چرواہے وصیت خان کی اطلاع پر 100 مکانات پر مشتمل پورے گاؤں تالی داس کو فوری طور پر خالی کروا دیا گیا تھا۔

    گاؤں تالی داس کے 200 مکین سیلاب سے بچنے کے لیے بلند پہاڑی مقام پر چڑھ گئے تھے، چرواہے نے سیلابی خطرے کی اطلاع گاؤں والوں کو موبائل فون سے کال کرکے دی تھی۔

     سیلاب ریلیف آپریشن

    سیلابی ریلے سے گاؤں کے گھروں کو بڑے پیمانے پر نقصان ہوا لیکن اس کے مکین محفوظ رہے، چرواہا سیلاب کے وقت اپنے اہلخانہ کے ساتھ نالے میں موجود تھا، ریسکیو اداروں نے تالی داس گاؤں کے 200 متاثرہ لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔

    واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں گلیشیئر پھٹنے کے باعث آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی، لینڈ سلائیڈنگ سے گلگت شندور روڈ مکمل طور پر بند ہو گیا۔

    تالی داس نالہ میں لینڈ سلائیڈنگ دو اطراف سے ہوئی، لینڈ سلائیڈنگ سے راؤشن گاؤں کی آبادی محصور ہوگئی جنہیں ریلیف آپریشن کرکے محفوظ مقام تک پہنچا دیا گیا ہے۔