Tag: گلہری

  • معذور گلہری کے لیے مصنوعی پنجے

    معذور گلہری کے لیے مصنوعی پنجے

    ترکی میں ایک معذور گلہری کو مصنوعی پنجے لگا دیے گئے۔ مصنوعی جسمانی اعضا حاصل کرنے والی یہ دنیا کی پہلی گلہری ہے۔

    یہ کام ترکی کی استنبول عدن یونیورسٹی کے ایک انجینیئر نے سرانجام دیا۔ گلہری جانوروں کے شکار کے لیے لگائے جانے والے ایک پھندے میں پھنس کر اپنے اگلے پنجے گنوا بیٹھی تھی۔

    مذکورہ انجینیئر کو اتفاقاً ملنے کے بعد اس نے گلہری کو مصنوعی ٹانگیں لگانے کا فیصلہ کیا۔ بعد ازاں ایک سرجری کے ذریعے اس گلہری کو مصنوعی پنجے لگا دیے گئے۔

    ان پنجوں میں پہیے بھی نصب ہیں جس کی وجہ سے گلہری کا چلنا پھرنا آسان ہوگیا ہے۔ مصنوعی جسمانی اعضا پانے والی یہ دنیا کی پہلی گلہری ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ننھی گلہریوں کا ویلنٹائنز ڈے

    ننھی گلہریوں کا ویلنٹائنز ڈے

    کیا آپ نے کبھی کسی گلہری کو ویلنٹائنز ڈے مناتے ہوئے دیکھا ہے؟

    یہ کام انسانوں سے مشابہہ اور کچھ عقل رکھنے والے بندر یا گوریلا کے بارے میں تو سوچی جا سکتی ہے، یہاں تک کہ کتے اور بلی کے بارے میں بھی جو تھوڑی بہت عقل رکھتے ہیں۔ لیکن دو ننھی منی گلہریاں کیسے ویلنٹائنز ڈے منا سکتی ہیں؟

    اگر اب بھی آپ کو یقین نہ آیا تو یہ تصاویر دیکھ کر ضرور آجائے گا۔

    14

    3

    5

    6

    4

    16

    2

    7

    گلہریوں کی یہ نایاب تصاویر گرٹ ویگن نامی فوٹوگرافر نے کھینچی ہیں جو اپنی تصاویر پر کئی بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں۔

    اور حیران مت ہوں، یہ تصاویر دراصل فوٹو شاپ کا کمال ہیں۔

    13

    8

    9

    11

    15

    گرٹ ویگن مختلف تصاویر کھینچ کر فوٹو شاپ کے ذریعہ انہیں نہایت انوکھے انداز سے بدل دینے میں مہارت رکھتے ہیں۔

    ایک عام فوٹو گرافر کی طرح انہیں بھی اپنا مطلوبہ منظر حاصل کرنے کے لیے بہت محنت، انتظار اور مشقت کرنی پڑتی ہے تب کہیں جا کر وہ اپنی خواہش کا منظر حاصل کر پاتے ہیں۔

    گلہریوں کی یہ ویلنٹائنز فوٹو سیریز کے لیے بھی انہیں خاصی محنت کرنی پڑی۔ انہوں نے پہلے تمام تصاویر کا ایک خاکہ ترتیب دیا، اس کے بعد ان خاکوں کے مطابق گلہریوں کی تصاویر کھینچیں اور گلہریوں کے اس مخصوص انداز کا انتظار کرنا اور پھر اسے عکس بند کرنا کوئی آسان کام نہیں۔

    گریٹ کا کہنا ہے کہ یہ تصاویر لگ بھگ اپنی اصل حالت میں ہی ہیں۔ تصاویر میں موجود گلہریوں کو اسی انداز میں عکس بند کیا گیا۔ بس انہوں نے مختلف چیزوں کو ان تصاویر میں جمع کردیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • واٹر اسکینگ کرتی ننھی سی گلہری

    واٹر اسکینگ کرتی ننھی سی گلہری

    آپ نے اب تک گلہریوں کو درختوں پر چڑھتے اور اخروٹ کھاتے تو دیکھا ہوگا لیکن ایک گلہری نے واٹر اسکینگ کا شاندار مظاہرہ کرکے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔

    کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں بین الاقوامی بوٹ شو منعقد ہوا جہاں ٹویگی نامی گلہری نے واٹر اسکینگ کا شاندار مظاہرہ کر کے میلہ لوٹ لیا۔

    کھلونا موٹر بوٹ کے پیچھے بندھے اسکینگ بورڈ پر کھڑی ٹویگی نے ڈرے بغیر بڑی بہادری سے پانی کی اونچی نیچی لہروں پر اسکینگ کرکے دکھائی۔

    امریکی جوڑے کی یہ پالتو گلہری گزشتہ کئی سالوں سے واٹر اسکینگ کا مظاہرہ کرتی آرہی ہے۔ اس حیرت انگیز گلہری کی عمر 10 برس ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔