Tag: گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی

  • نیب کی گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا آغاز

    ایبٹ آباد: نیب نے گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے جی ڈی اے سے تمام معاہدوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

    نیب کا کہنا ہے کہ جی ڈی اے نے پارکنگ پلازہ اراضی کی کم قیمت پر الاٹمنٹ کی، ایوبیہ چیئر لفٹ کو غیر قانونی طور پر مورال کمپنی کو دیا گیا، اور نتھیاگلی میں زپ لائن کا ٹھیکہ غیر قانونی طور پر دیا گیا اور اس کی مدت بھی بڑھائی گئی۔

    نیب کے مطابق چھانگلہ گلی میں 11 کنال اراضی کے حوالے سے 25 ملین رشوت لی گئی، ٹھنڈیانی میں 300 کنال اراضی کو 99 سال کے لیے اصل قیمت کے بغیر الاٹ کی گئی۔

    نیب تحقیقات کے مطابق گلیات کے ماسٹر پلان کے لیے 20 سال کا معاہدہ 25 ملین روپے میں کیا گیا، یہ معاہدہ غیر قانونی طور پر دوبارہ دیا گیا، اور جی ڈی اے ملازم نے بطور مڈل مین 16 کنال اراضی فروخت کر کے کروڑوں روپے کمائے۔

  • ڈونگا گلی میں شہباز شریف کا بڑا گھر سیل

    ڈونگا گلی میں شہباز شریف کا بڑا گھر سیل

    ایبٹ آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کا ڈونگا گلی میں 9 کنال، ایک مرلے کا گھر سیل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ڈونگا گلی، ایبٹ آباد میں تعمیر شدہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا بڑا گھر سیل کر دیا ہے۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے نو کنال ایک مرلے گھر پر مشتمل جائیداد جی ڈی اے نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کے حکم پر سیل کی ہے۔

    یاد رہے کہ 11 دسمبر کو احتساب عدالت نے شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا، تحریری فیصلے میں کہا گیا تھا کہ شریف فیملی بیرون ملک سے منتقل ہونے والی رقوم پر مطمئن نہیں کر سکی ہے، عدالت قانونی تقاضے مکمل کرتے ہوئے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیتی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  شہباز شریف کے اثاثہ جات منجمد کرنے کے احکامات جاری

    نیب کی جانب سے عدالت میں شہباز شریف فیملی کے 15 اثاثوں کا ریکارڈ پیش کیا گیا تھا، جن میں ماڈل ٹاؤن میں 96 اور87 ایچ کی 10 کنال کی رہایش گاہیں، چنیوٹ میں 180 اور 209 کنال زمین، ایبٹ آباد، ڈونگا گلی میں 9 کنال 1 مرلے کے نشاط لاجز، ڈی ایچ اے کے فیز 5 میں 10،10 مرلے کے 2 گھروں کی جائیداد، پیر سوہاوہ میں 3 جائیدادیں، جوہر ٹاؤن اور جوڈیشل کالونی میں پلاٹس جب کہ نو کمپنیوں میں شئیرز شامل ہیں۔

    یاد رہے نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف فیملی 15 اثاثے منجمد کرنے کی درخواستیں دائر کررکھی تھیں، درخواست میں کہا گیا تھا کہ شہباز شریف، ان کی اہلیہ اور بیٹوں کے تمام اثاثے منجمد کیے جائیں کیوں کہ وہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بنائی گئی ہیں اور اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔

    تحریری فیصلے کے مطابق شریف فیملی اس فیصلے اور اعتراضات پر 14 دن تک عدالت میں درخواست دائر کر سکتی ہے۔

  • گلیات: گندگی پھیلانے والے سیاحوں کے خلاف کارروائی جاری

    گلیات: گندگی پھیلانے والے سیاحوں کے خلاف کارروائی جاری

    رپورٹ: ظفر اقبال

    گلیات: خیبر پختون خوا حکومت کی طرف سے گندگی نہ پھیلانے کے حوالے سے بھرپور آگاہی مہم جاری ہے، دوسری طرف گندگی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خوا حکومت سیاحت کے فروغ کے لیے کوشاں ہے، سیاحتی مقامات کو گندگی سے پاک رکھنے کے لیے آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ گندگی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گندگی پھیلانے والوں کے خلاف بھاری جرمانوں سمیت صفائی مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے۔

    جی ڈی اے کے ترجمان نے بتایا کہ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے پہلی مرتبہ سیاحوں پر جرمانے لگائے جا رہے ہیں، سیاحوں کو گندگی پھیلانے پر جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں:  پشاور: 69 نان بائیوں کو جیل کی ہوا کھانی پڑ گئی

    ان کا کہنا تھا کہ گندگی پھیلانے کی مد میں 1 لاکھ 35 ہزار روپے جرمانے کیے گئے ہیں، ترجمان نے بتایا کہ سینٹری کیمپ بھی قائم کیا جا چکا ہے اور مختلف مقامات پر کوڑے دان بھی لگا دیے گئے ہیں۔

    ادھر گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ سیاحوں کو گندگی پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

    خیال رہے کہ کے پی دار الحکومت پشاور میں ان دنوں کم وزن روٹی فروخت کرنے والے نان بائیوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن جاری ہے، گزشتہ روز اس سلسلے میں 69 نان بائی گرفتار کر کے 15 دن کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

  • کراچی: صدر میں پتھارے ہٹانے کیلئے آپریشن ، کئی افراد گرفتار

    کراچی: صدر میں پتھارے ہٹانے کیلئے آپریشن ، کئی افراد گرفتار

    کراچی : ایمپریس مارکیٹ صدر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران پولیس پتھاریداروں پر ٹوٹ پڑی اور کئی افراد کو حراست میں لے لیا ۔

    کراچی ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات کیخلاف پولیس کا آپریشن ہوا، تجاوزات کے خاتمے کیلئےپولیس کی بھاری نفری نے کارروائی کی اور پتھارے داروں کی لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے تواضع بھی کی ۔

     پولیس نے کارروائی کے دوران مزاحمت کرنے والے پتھارے داروں کی خوب درگت بنائی، اس دوران ایمپریس مارکیٹ کے باہر درجنوں پتھاروں اور ٹھیلوں کا خاتمہ کردیاگیا،پولیس نے کئی پتھارے داروں کو حراست میں لے کر ان کا سارا سامان بھی تحویل میں کرلیا، آپریشن کے دوران ہوائی فائرنگ سے علاقہ گونج اٹھا۔

  • خیبر پختونخواہ: سیاحتی مقامات پر تجاوزات کیخلاف آپریشن  شروع

    خیبر پختونخواہ: سیاحتی مقامات پر تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع

    ایبٹ آباد: ایبٹ آباد کے سیاحتی مقامات گلیات کی خوبصورتی واپس لوٹ آئی ہے، خیبرپختونخواہ حکومت کے احکامات پرگلیات نتھیا گلی ایوبیہ ، ڈونگا گلی سمیت دیگر علاقوں میں ناجائز تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔

    ان مقامات پر سڑکوں کے دونوں اطراف کے ہو ٹلز، ریسٹو رنز مسمار کر دئیے گے، تجاوزات کیخلاف آپریشن پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں اسسٹنٹ کمشنر میر رضا اوزگن کی نگرانی میں کیا گیا ہے، آپریشن کے بعد شاہراہ مری کشادگی کا منظر پیش کرنے لگی ہے۔

    ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ اور گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق ناجائز تجاوزات کیخلاف مشترکہ آپریشن جاری ہے، آپریشن کے ذریعہ نتھیا گلی ، ڈونگا گلی اور ایوبیہ میں بڑے پیمانے پر بنائے گے ہوٹلز، ریسٹو رنٹس، گیسٹ ہاؤسز بھی گرا دئیے گے ہیں۔

    ضلع انتظامیہ کے مطابق ایبٹ آباد اور مری کو ملانے والی شاہراہ مری کو دونوں اطراف سے تجاوزات سے پاک کیا جائے گا جبکہ غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی ہوگی، ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن کو سیاحوں نے بھی سراہا ہے۔