Tag: گلین فلپس

  • گلین فلپس کے ایک اور ناقابل یقین کیچ نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو دیکھیں

    گلین فلپس کے ایک اور ناقابل یقین کیچ نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو دیکھیں

    چیمپئنزٹرافی فائنل کے دوران اڑنے والے کیوی فیلڈر گلین فلپس کے ایک اور شاندار کیچ نے شائقین سمیت کمنٹیٹرز کو بھی حیران کردیا۔

    بھارت نے چیمپئنزٹرافی کے فائنل میں کامیابی حاصل کی مگر یہ ٹورنامنٹ شاید گلین فلپس کے شاندار اور ناقابل یقین کیچز کی وجہ سے یاد رکھا جائے گا، اڑنے والے کیوی گلین فلپس نے چیمپئنزٹرافی فائنل میں ایک بار پھر سب کو حیران کیا، انھوں نے شبمن گل کا ناممکن کیچ لیا تو شائقین اور بیٹر کو یقین ہی نہ آیا۔

    میچ کے19 ویں اوور کی چوتھی گیند پر گلین فلپس ہوا میں اڑتے ہوئے گیند پر ایسے جھپٹے کہ شبمن گل حیران رہ گئے اور ان کی طرف دیکھتے رہے۔

    https://youtube.com/shorts/t9OAV0Ng3XI?si=QV6255A0_KDJQ0qh

    کیوی اسپنر مچل سینٹنر کی گیند پر شبمن گل نے گیند کو کور کی طرف کھیلا، یہ ایک اچھا شاٹ تھا اور انھوں نے فلپس کے سرکے اوپر سے بال کو گزارنا چاہا تھا، تاہم فلپس شائقین کو حیران کرنے پر تلے ہوئے تھے اور انھوں نے لمحوں میں گیند کو تھام کر ایک اور شاندار کیچ لیا۔

    ان کے اس بہترین کیچ کی وجہ سے بھارتی اوپننگ شراکت کا اختتام ہوا، شبمن گل 50 بالز پر 31 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

    خیال رہے کہ چیمپئنزٹرافی کے دبئی میں ہونے والے فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-rizwan-in-deep-shock-as-phillips-catch/

  • گلین فلپس جیسا فیلڈر بننے کیلئے کیا کرنا چاہیے؟ شاداب خان نے بتادیا

    گلین فلپس جیسا فیلڈر بننے کیلئے کیا کرنا چاہیے؟ شاداب خان نے بتادیا

    دنیا کے بہترین فیلڈرز میں سے ایک گلین فلپس جیسا تیز طرار بننے کے لیے کیا کرنا چاہیے، اس حوالے سے آل رائونڈر شاداب خان نے بتادیا۔

    اسپورٹس چینل پر اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان کے بہترین فیلڈرز میں سے ایک شاداب خان نے کہا کہ میں فیلڈنگ کو بہتر بنانے کے لیے بچپن سے ایک ڈرل کرتا تھا میں اب بھی وہی ڈرل کرتا ہوں جب بھی مجھے لگتا ہے کہ میرے ریفلیکسز سلو ہورہے ہیں تو میں وہ ڈرل کرتا ہوں۔

    شاداب خان نے بتایا کہ میں ایک بیٹر کو لے کر پریکٹس کرتا ہوں اسے کہتا ہوں کہ تم اپنے شارٹس کو پکا کرو اور میں اپنی فیلڈنگ پکی کرتا ہوں، وہ ایک ڈرل ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ہر انسان کی مختلف ڈرل ہوسکتی ہے، میرے لیے یہ ڈرل کام کرتی ہے، تاہم فٹنس بہت اہم ہوتی ہے، آج کی کرکٹ میں تو فٹنس ویسے ہی بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے لیکن آپ کو اچھا فیلڈر بننا ہے تو اچھا ایتھلیٹ ہونا ضروری ہے۔

    پرانے بولنگ ایکشن پر دوبارہ محنت کررہا ہوں، شاداب خان

    شاداب کا کہنا تھا کہ جب آپ پوائنٹ پر آگے کھڑے ہوتے ہیں تو بیٹر کےلیے گیپ چھوٹا ہوجاتا ہے، اس میں فیلڈر کے اوپر ہوتا ہے کہ وہ اس پوزیشن پر زیادہ بہتر محسوس کررہا ہے کہ نہیں۔

    پاکستانی آل رائونڈر نے بتایا کہ جب میں بھی پوائنٹ پر فیلڈنگ کرتا ہوں تو کوشش کرتا ہوں کہ آگے چلا جائوں بیٹر کے پاس اینگل ہی نہ ہو وہ آپ کو زور سے مار دے،

    انھوں نے کہا کہ جب بیٹر زور سے ہٹ کرتا ہے اور اس کی شیپ اچھی نہیں رہتی تو بال ہوا میں جاتا ہے، پھر چانس ہوتا ہے کہ آپ بیٹر کو آئوٹ کرسکیں۔

  • گلین فلپس نے شاہین آفریدی کے آخری اوور میں 25 رنز بنا دیے

    گلین فلپس نے شاہین آفریدی کے آخری اوور میں 25 رنز بنا دیے

    سہ فریقی سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں جارح مزاج بیٹر گلین فلپس نے شاہین آفریدی کے آخری اوور میں 25 رنز بنادیے۔

    سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز بنائے ہیں اور پاکستان کو جیت کے لیے 331 رنز کا ہدف دیا ہے۔

    تاہم شاہین آفریدی نے آخری اوورز میں 25 رنز دے دیے اور مقررہ دس اوورز میں 88 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔

    شاہین اوور کرنے آئے تو کیویز کا اسکور 305 رنز تھا جب گلین فلپس نے ان پر لاٹھی چارج کرنا شروع کیا اور آخری اووور میں دو چھکے اور دو چوکے لگانے کے ساتھ 25 رنز بنائے۔

    گلین فلپس نے 72 گیندوں پر کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی اور 106 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، ان کی شاندار اننگز میں 6 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

    اس سے قبل فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے پہلے اوور کی چوتھی گیند پر ول یونگ کی وکٹ حاصل کرکے عمر گل کا ریکارڈ برابر کیا۔

    شاہین آفریدی نے میچ کے پہلے اوور کی چوتھی گیند پر ول یونگ کو کیچ آؤٹ کروایا۔

    اس وکٹ کے ساتھ ہی عمر گل اور شاہین آفریدی پہلے اوور میں 9، 9 وکٹیں حاصل کرلی ہیں جبکہ محمد عرفان اور وسیم اکرم نے کیریئر کے پہلے اوور میں 10، 10 وکٹیں حاصل کیں۔

  • گلین فلپس کے  ناقابل یقین کیچ نے شائقین کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

    گلین فلپس کے ناقابل یقین کیچ نے شائقین کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

    نیوزی لینڈ کے کرکٹر گلین فلپس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں انگلینڈ کے بلے باز نے شاندار کیچ لے کر شائقین کرکٹ کو حیران کردیا۔

    گلین فلپس نے بیک ورڈ پوائنٹ پر انگلش بیٹر اولی پوپ کا ایک ہاتھ سے ڈائیو لگا کر کیچ پکڑ کر شائقین کرکٹ کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا، جبکہ بلے باز نے 77رنز کی اننگ بھی کھیلی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by BLACKCAPS (@blackcapsnz)

    نیوزی لینڈ کے کرکٹر نے کرائسٹ چرچ میں ٹیسٹ میچ کے دوران ناقابلِ یقین اور غیر معمولی کیچ پکڑا جسے دیکھ کر دیگر فیلڈرز اور شائقین دنگ رہ گئے۔

    سوشل میڈیا پر بھی اس کیچ کی ویڈیوز وائرل ہو گئی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین نیوزی لینڈ کے کرکٹر کی تعریف کررہے ہیں۔