Tag: گلین میکسویل

  • گلین میسکویل نے باؤنڈری پر شاندار کیچ پکڑ لیا، ویڈیو وائرل

    گلین میسکویل نے باؤنڈری پر شاندار کیچ پکڑ لیا، ویڈیو وائرل

    بگ بیش کے 14ویں سیزن میں گلین میکسویل نے باؤنڈری پر شاندار کیچ تھام لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بگ باش لیگ میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کرنے والے آل راؤنڈر گلین میکسویل نے برسبین ہیٹ کے خلاف شاندار کیچ پکڑ کر کمنٹیٹرز سمیت دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

    برسبین ہیٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے، میلبرن اسٹارز نے مطلوبہ ہدف 18.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، مارکوس اسٹونس کو 48 گیندوں پر 62 رنز بنانے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    تاہم 17ویں اوور کی پہلی گیند پر ڈینئل لارنس نے شاندار شاٹ کھیلا جو یقینی طور پر چھکا تھا لیکن گلین میکسویل نے باؤنڈری کے باہر جاکر اچھل کر کیچ تھاما اور واپس باؤنڈری سے اندر آکر کیچ پکڑ لیا۔

    امپائر نے کیچ کی تصدیق کے لیے فیصلہ تھرڈ امپائر کو دیا جنہوں نے اسے آؤٹ قرار دیا۔

    گلین میکسویل کے اس کیچ کو کمنٹیٹر سال کا بہترین کیچ قرار دیا جارہا ہے اور کمنٹیٹرز کا کہنا ہے کہ ایسا کیچ گلین میکسویل ہی پکڑ سکتے ہیں۔

  • گلین میکسویل کرکٹ آسٹریلیا کے زیرِ تفتیش نہیں، وہ معذرت خواہ ہیں: میکسویل منیجر

    گلین میکسویل کرکٹ آسٹریلیا کے زیرِ تفتیش نہیں، وہ معذرت خواہ ہیں: میکسویل منیجر

    آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل کے منیجر کا کہنا ہے کہ گلین میکسویل کرکٹ آسٹریلیا کے زیرِ تفتیش نہیں ہیں، انہوں نے معذرت کرلی ہے۔

    بی بی ایل میں میلبرن اسٹارز کا سفر تمام ہونے کے بعد اس ٹیم کا حصہ گلین میکس ویل ایڈیلیڈ میں موجود تھے جہاں کرکٹر نے ایک سیلیبریٹی گالف ایونٹ میں بھی شرکت کی تھی۔ اس دوران وہ فراغت کے لمحات گزارنے کلب بھی گئے جہاں شراب نوشی کے باعث ان کی حالت بگڑ گئی۔

    ’شراب سے متعلق واقعہ‘ میں اسٹار آل راؤنڈر میکس ویل کو مختصر طور پر اسپتال میں داخل کرنا پڑا تھا، جس کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے اس پورے واقعے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب کھلاڑی کے منیجر کا بیان سامنے آگیا ہے۔

    میکسویل کو اچانک اسپتال میں کیوں داخل کرنا پڑا؟ کرکٹ آسٹریلیا تحقیقات کریگا

    میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی کھلاڑی میکسویل کے منیجر نے کہا کہ ہفتے کو پیش آنے والے واقعے پر گلین میکسویل شرمندہ ہیں، افسردہ ہیں اور معذرت خواہ ہیں جس کے بعد انہوں نے میلبرن واپس آکر ٹریننگ شروع کر دی ہیں۔

    کرکٹ آسٹریلیا نے گلین میکسویل کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز میں آرام دیا ہے تاہم وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

    دوسری جانب آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے پیش آنے والے واقعات پر گلین میکسویل کے رویے کا جائزہ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • میکسویل کو اچانک اسپتال میں کیوں داخل کرنا پڑا؟ کرکٹ آسٹریلیا تحقیقات کریگا

    میکسویل کو اچانک اسپتال میں کیوں داخل کرنا پڑا؟ کرکٹ آسٹریلیا تحقیقات کریگا

    گلین میکسویل کو کلب میں طبعیت کی اچانک خرابی کے باعث اسپتال میں داخل کرنا پڑا، کرکٹ آسٹریلیا نے اس کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

    بی بی ایل میں میلبرن اسٹارز کا سفر تمام ہونے کے بعد اس ٹیم کا حصہ گلین میکس ویل ایڈیلیڈ میں موجود تھے جہاں کرکٹر نے ایک سیلیبریٹی گالف ایونٹ میں بھی شرکت کی تھی۔ اس دوران وہ فراغت کے لمحات گزارنے کلب بھی گئے جہاں شراب نوشی کے باعث ان کی حالت بگڑ گئی۔

    ’شراب سے متعلق واقعہ‘ میں اسٹار آل راؤنڈر میکس ویل کو مختصر طور پر اسپتال میں داخل کرنا پڑا تھا، اب کرکٹ آسٹریلیا نے اس پورے واقعے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

    آسٹریلوی میڈیا کے مطابق، میکسویل مبینہ طور پر پب جانے سے قبل ایڈیلیڈ میں ایک تقریب میں شریک ہوئے تھے، جہاں سابق فاسٹ بولر بریٹ لی اپنے بینڈ سکس اینڈ آؤٹ کے ساتھ پرفارم کر رہے تھے۔

    بعدازاں مبینہ طور پر پب جانے کے بعد 35 سالہ پلیئر کو رائل ایڈیلیڈ اسپتال لے جایا گیا۔ رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ تھوڑی دیر کے لیے اسپتال گئے تھے اس کے بعد انھیں ڈسچارج کردیا گیا تھا۔

    انھیں اسپتال میں داخل کرنے کی وجہ کیا تھی، سی اے اس واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا ایڈیلیڈ میں گلین میکسویل کے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے آگاہ ہے اور وہ مزید معلومات حاصل کر رہا ہے۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں میکسویل کی واپسی متوقع ہے جو کہ اگلے ماہ ون ڈے سیریز کے اختتام پر ہوگی۔ اس کے علاوہ ہم مزید کوئی تبصرہ نہیں کرسکتے۔

  • ’میکسویل کا کیچ ڈراپ ہوا اور پھر انھیں روکنا مشکل ہوگیا‘

    ’میکسویل کا کیچ ڈراپ ہوا اور پھر انھیں روکنا مشکل ہوگیا‘

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے گلین میکسویل کی اننگز کو ون ڈے کی تاریخی اننگز میں سے ایک قرار دیدیا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل کا کہنا تھا کہ گلین میکسویل کا کیچ ڈراپ ہوا اس کے بعد انھیں روکنا مشکل ہوگیا۔ آسٹریلوی بیٹر نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخی اننگز کھیلی۔

    انھوں نے کہا کہ گلین میکسویل انجرڈ تھا اس کے باوجود ڈبل سنچری بنا دی۔ جوصورتحال تھی کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا آسٹریلیا جیتے گا۔

    اس کے علاوہ سابق کرکٹر اظہرعلی کا کہنا تھا کہ گلین میکسویل نے مضبوط اعصاب کے ساتھ بہترین بیٹنگ کی۔

    انھوں نے کہا کہ عام طور پر میکسویل کی جب بیٹنگ آتی ہے تو20 سے 22 اوورز باقی ہوتے ہیں۔ آج میکسویل کو جلدی باری ملی، انجری کے باوجود ڈبل سنچری بنا ڈالی۔

    سابق پاکستانی بیٹر باسط علی نے کہا کہ گلین میکسویل کی جتنی بھی تعریف کی جائےکم ہے۔ گلین میکسویل نے انجری کے باوجود ڈبل سنچری بنا کر تاریخ رقم کردی۔

    باسط علی کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان اگر آکرجیت جاتا تو پاکستان کے لیے سیمی فائنل کے رستے بند ہو جاتے۔

  • انجری کے باوجود ڈبل سنچری بنا کر فتح دلوانے پر میکس ویل نے کیا کہا؟

    انجری کے باوجود ڈبل سنچری بنا کر فتح دلوانے پر میکس ویل نے کیا کہا؟

    آئی سی سی ورلڈکپ میں اب تک کی چند بہترین اننگز میں سے ایک کھیلنے والے میکس ویل نے اپنی حیران کن اننگز پر خود کو خوش قسمت قراردیا ہے۔

    مین آف دی میچ ایوارڈ وصول کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل کا کہنا تھا کہ خوش قسمت ہوں کہ ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

    میکسویل نے کہا کہ دباؤ کے باوجود مطلوبہ ہدف اور باقی گیندوں کا حساب ذہن میں رکھ کر کھیلا۔ ریویو پر جب ناٹ آؤٹ ہوا تو فیصلہ کرلیا تھا آخرتک کھیلوں گا۔

    ہیمسٹرنگ انجری کے باوجود اپنی بیٹنگ جاری رکھنے والے میکس ویل نے کہا کہ شروع میں بال سوئنگ ہورہی تھی۔

    پاکستانی کرکٹر اظہرعلی نے بھی اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلین میکسویل نے مضبوط اعصاب کےساتھ بہترین بیٹنگ کی۔

    انھوں نے کہا کہ عام طور پر میکسویل کی جب بیٹنگ آتی ہے تو 20 سے 22 اوورز باقی ہوتے ہیں۔ آج میکسویل کو جلدی باری ملی، انجری کے باوجود ڈبل سنچری بنا ڈالی۔

  • گلین میکسویل نے ورلڈ کپ کی تیز ترین سنچری جڑ دی

    گلین میکسویل نے ورلڈ کپ کی تیز ترین سنچری جڑ دی

    آسٹریلیا کے جارح مزاج بیٹر گلین میکسویل نے نیدرلینڈز کے خلاف ورلڈ کپ کی تیز ترین سنچری جڑ دی۔

    دہلی میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 399 رنز بنائے اور نیدرلینڈز کو جیت کے لیے 400 رنز کا ہدف دیا۔

    گلین میسکویل نے 40 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی اور اننگ میں 8 بلند و بالا چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔

    میکسویل 106 رنز پر وین بیک نے آؤٹ کیا۔

    واضح رہے کہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں یہ چوتھی تیز ترین سنچری ہے اس سے قبل ایڈن مارکرم نے اسی ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف 49 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔

    ورلڈ کپ 2011 میں آئرلینڈ کے کیون اوبرائن نے انگلینڈ کے خلاف 50 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔

    2015 ورلڈ کپ میں گلین میکسویل نے ہی سری لنکا کے خلاف 51 گیندوں پر سنچری بنائی تھی، 2015 میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈیولیرز نے 52 گیندوں پر ویسٹ انڈیز کے خلاف سنچری بنائی تھی۔

  • آسٹریلیا کو جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل بڑا دھچکا

    آسٹریلیا کو جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل بڑا دھچکا

    میلبرن: آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے لئے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل بری سامنے آگئی، آل راؤنڈر گلین میکسویل انجری کا شکار ہو کر سیریز سے باہر ہو گئے۔

    کرکٹ آسٹریلیا کا اس حوالے سے بیان سامنے آیا ہے کہ گلین میکسویل بائیں ٹخنے کی انجری میں مبتلا ہوئے ہیں، جس کے باعث انہیں جلد وطن واپس لوٹنا پڑے گا، میتھیو ویڈ کو میکسویل کی جگہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

    آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 30 اگست کو ڈربن میں کھیلا جائے گا۔

    ورلڈکپ تک گلین میکسویل کے فٹ ہونے کی امید ظاہر کی گئی ہے،گلین میکسویل فیملی کمٹمنٹ کی وجہ سے پہلے ہی جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے اسکواڈ میں شامل نہیں تھے۔

    واضح رہے کہ ساؤتھ افریقہ کے خلاف ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ، کیمرون گرین اور ڈیوڈ وارنر پہلے ہی اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔

    دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈ جمی نیشم نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف ہونے والے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ نہیں لیں گے۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ کا اس حوالے سے بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فیملی کمٹمنٹ کی وجہ سے جمی نیشم انگلینڈ سے وطن واپس روانہ ہورہے ہیں۔

    انگلینڈ کے خلاف ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے جمی نیشم کی جگہ کول میکونچی کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے، واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بدھ کو چیسٹر لی اسٹریٹ میں کھیلا جائے گا۔

  • میکسویل نے کس پاکستانی کھلاڑی کو سپر اسٹار قرار دیا؟

    میکسویل نے کس پاکستانی کھلاڑی کو سپر اسٹار قرار دیا؟

    دبئی میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آمنے سامنے آنے کے بعد پاکستانی اور آسٹریلوی کھلاڑی آپس میں گھل مل گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اور آسٹریلوی جارح مزاج بیٹر گلین میکسویل نے ملاقات کی۔

    گلین میکسویل اور حارث رؤف نے ایک دوسرے کو اپنی جرسیاں پیش کیں۔

    آسٹریلوی آل راؤنڈر نے فاسٹ بولر حارث رؤف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ کمال کے بولر اور اچھے انسان ہیں۔

    گلین میکسویل نے حارث رؤف کو سپر اسٹار بھی قرار دیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلیا نے پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پانچ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

    آسٹریلیا نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 177 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، میتھیو ویڈ کو 41 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔