Tag: گمراہ

  • عمران خان نے سوشل میڈیا کا فائدہ اٹھایا، نوجوانوں کو گمراہ کیا، خرم حمید روکھڑی

    عمران خان نے سوشل میڈیا کا فائدہ اٹھایا، نوجوانوں کو گمراہ کیا، خرم حمید روکھڑی

    اسلام آباد: میجر ریٹائرڈ خرم حمید روکھڑی نے کہا ہے کہ عمران خان نے سوشل میڈیا کا فائدہ اٹھایا اور نوجوانوں کو گمراہ کیا۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق پی ٹی آئی رہنما اور میجر ریٹائرڈ خرم حمید روکھڑی نے کہا کہ میرے آنے کی وجہ موجودہ صورتحال ہے، عمران خان کے اندر لیڈرشپ کی کوئی خصوصیت نہیں ہے۔

    پی ٹی آئی کے رہنما خرم حمید خان روکھڑی نے کہا کہ میانوالی میں روکھڑی خاندان نے بہت سیاست کی ہے، ہم نے اپنی خاندانی پسند کو چھوڑ کر عمران خان کو جوائن کیا، سیاست میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں ہم نے بھی دیکھے ہیں لیکن عمران خان کے اندر لیڈر شپ کی کوئی خصوصیت نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ہمیشہ  اپنے آگے لوگ جھکتے ہوئے اچھے لگتے ہیں، عمران خان نے سوشل میڈیا کا بھرپور فائدہ اٹھایا، عمران خان نے نوجوانوں کو گمراہ کیا، ہمیں سمجھ آچکی تھی کہ اس کا ایک ہی ایجنڈا ہے۔

    خرم حمید خان روکھڑی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پولیٹیکل لیڈر شپ کا فرض ہے کہ اپنے اداروں کو مضبوط کریں، لیکن عمران خان نے ایسی تحریک شروع کی کہ یہ چاہتا تھا کہ ملک کو تباہ کر دیا جائے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اہلیت کے فروغ اورکرپشن کے خاتمے کے لیے اسکے ساتھ آئے تھے، اس کے دور میں ہر شعبہ زندگی میں خرابی ہوئی اور تباہی کے راستے کھلتے گئے۔

  • قومی اسمبلی اجلاس میں گرما گرمی، وزیرِ خزانہ کے بیان پر اپوزیشن کا واک آؤٹ

    قومی اسمبلی اجلاس میں گرما گرمی، وزیرِ خزانہ کے بیان پر اپوزیشن کا واک آؤٹ

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیرِ خزانہ اسد عمر کے بیان پر ماحول گرم ہو گیا، بیان پر اپوزیشن بھڑک اٹھی اور اجلاس سے واک آؤٹ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ خزانہ اسد عمر کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو گم راہ کہنے پر اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔

    [bs-quote quote=”گمراہ کوئی غیر پارلیمانی لفظ نہیں ہے: شاہ محمود قریشی” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    اسد عمر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کو کسی نے کوئی غلط خبر دی اور میرے والد صاحب کے بارے میں گم راہ کیا ہے، یہ کہہ کر وہ ایوان سے چلے گئے۔

    تاہم جے یو آئی ف کے اراکین نے اسد عمر کے الفاظ پر ایوان میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے۔

    وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے وضاحت کی کہ گم راہ کوئی غیر پارلیمانی لفظ نہیں ہے، تاہم اپوزیشن پھر بھی شور شرابا کرتی رہی، خورشید شاہ نے کہا جب تک وزیرِ خزانہ نہیں آتے بحث میں حصہ نہیں لیں گے۔


    یہ بھی پڑھیں:  ن لیگ نے مولانا فضل الرحمان کو اکیلا چھوڑ دیا، شریف برادران کا اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ


    دسری طرف اپوزیشن کے واک آؤٹ پر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری اپوزیشن پر گولہ باری کرتی رہیں۔

    خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس بلا رکھی ہے، جس میں اپوزیشن جماعتوں کے وفود شرکت کریں گے تاہم پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے سربراہان نے بہ ذاتِ خود شریک نہ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے بعد مولانا فضل الرحمان تنہا ہو گئے ہیں۔