Tag: گندم خریداری کرپشن کیس.

  • گندم خریداری کرپشن کیس  : سابق جی ایم پاسکو گرفتار

    گندم خریداری کرپشن کیس : سابق جی ایم پاسکو گرفتار

    لاہور : ایف آئی اے گندم خریداری کرپشن کیس میں سابق جی ایم پاسکو ظہور احمد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاسکو گندم خریداری کرپشن کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ، سابق جی ایم پاسکو ظہوراحمد کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ایف آئی اے نے ظہور احمدکوگندم خریداری پالیسی تبدیل کرنے پر گرفتارکیا، ترجمان نے بتایا کہ سابق جی ایم نےایم ڈی پاسکوکی گندم خریداری پالیسی فراڈکرکےتبدیل کی اور پالیسی میں کسانوں کے بجائے آڑھتیوں سے گندم خریدنےکالکھا گیا۔

    ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ سابق جی ایم نےڈسٹرکٹ افسران کوایم ڈی کےدستخط کےساتھ پالیسی لیٹرجاری کیا، ظہوراحمد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ،سابق ایم ڈی پاسکو کو بھی شامل تفتیش کیاجائے گا۔

    یاد رہے مئی میں وزیراعظم شہبازشریف نے گندم خریداری کے معاملے میں غفلت برتنے پر پاسکو منیجنگ ڈائریکٹر اور جی ایم پروکیورمنٹ کو معطل کردیا تھا۔

    پاسکو افسران کو گندم خریداری میں ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایات پر عمل نہ کرنے پرمعطل کیا گیا تھا،۔

    خیال رہے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے گندم کی تقسیم میں ایک ارب روپے سے زائد کے غبن کے الزام میں پاسکو کے تین اہلکاروں کے خلاف بدعنوانی کا مقدمہ درج کیا تھا۔

    مقدمے میں جنرل منیجر فیلڈ ظہور رانجھا، زونل ہیڈ بورے والا راؤ اکرم اور زونل ہیڈ بہاولنگر جبران اقبال کے نام شامل ہیں۔