Tag: گندم کی امدادی قیمت

  • پرویز الہٰی گندم کی امدادی قیمت پر بھی حکومت سے ناراض

    پرویز الہٰی گندم کی امدادی قیمت پر بھی حکومت سے ناراض

    لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی گندم کی امدادی قیمت پر بھی حکومت سے نالاں ہو گئے، گزشتہ روز انھوں نے انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے فنڈز پر ناراضی کا اظہار کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت سے استفسار کیا کہ صوبے میں گندم کی امدادی قیمت 2 ہزار روپے منظور ہونے کے بعد بھی یہ ریٹ کیوں مقرر نہیں کیا جا رہا۔

    چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ سندھ کے کسان کوگندم کا ریٹ 2 ہزار روپے فی من مل رہا ہے، پنجاب میں منظوری کے باوجود حکومت گندم کا ریٹ 2 ہزار روپے مقرر نہیں کر رہی، پنجاب کے کسان کا کیا قصور ہے۔

    اسپیکر نے وزیر قانون کو مخاطب کر کے کہا کہ کسانوں نے آپ کو ووٹ دے کر کوئی گناہ نہیں کیا، بجلی کے ریٹ بڑھ رہے ہیں ہمارا کسان معاشی طور پر مسائل کا شکار ہے، پنجاب کے کسان کی معاشی حالت بہت خراب ہے۔

    وفاقی کابینہ کا گندم کی امدادی قیمت میں مزید اضافے کا مطالبہ مسترد

    اسپیکر کے استفسار پر راجہ بشارت نے کہا کہ گندم سے متعلق کمیٹی کی سفارشات کو منظوری کے لیے کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔

    ادھر اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ناراضی پر حکومت پنجاب نے فوری نوٹس لیتے ہوئے آج وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے لیے فنڈز جاری کر دیے، پنجاب حکومت نے رکے ہوئے 50 ملین سے زائد فنڈز جاری کیے ہیں۔

    وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی حکام کو فنڈز کے اجرا کا لیٹر بھی جاری کر دیا گیا، خیال رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے گزشتہ روز اسمبلی میں فنڈز جاری نہ ہونے پر احتجاج کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی کے فیصلے نہیں ماننا تو اسے بند کر دیا جائے۔

  • وفاقی کابینہ  کا گندم کی امدادی قیمت میں مزید اضافے کا مطالبہ مسترد

    وفاقی کابینہ کا گندم کی امدادی قیمت میں مزید اضافے کا مطالبہ مسترد

    اسلام آباد : وفاقی کابینہ نےگندم کی امدادی قیمت میں مزیداضافےکامطالبہ مسترد کرتے ہوئے گندم کی امدادی قیمت 1650 روپے برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا ، وزیراعظم نے کہا مہنگائی کو ہر صورت میں قابو کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہو ا، جس میں ملکی و سیاسی صورتحال سمیت 9 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیا گیا اور متعدد نکات کی منظوری دے دی گئی۔

    وفاقی کابینہ نےگندم کی امدادی قیمت میں مزید اضافےکا مطالبہ مسترد کردیا اور گندم کی امدادی قیمت 1650 روپے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

    اجلاس میں مہنگائی کے مسئلے پر تفصیلی بحث کی گئی، وزیراعظم عمران خان نے کہا مہنگائی کو ہر صورت میں قابو کیا جائے۔

    اجلاس میں انتہا پسندی ،تشدد کیخلاف بیانیے پرعملدرآمد سے متعلق قومی کمیشن اور سعودیہ کیجانب سےڈیجیٹل کارپوریشن آرگنائزیشن کےآغازکی منظوری دی گئی۔

    کابینہ کوسبسڈیز اورگرانٹ کےحوالےسےبریفنگ بھی دی گئی جبکہ ٹی ڈیپ کورجسٹریشن کیلئےرجسٹرانٹ باڈی نوٹیفائی کرنے ، وزارت داخلہ کومختلف کیسوں میں تحقیقات کیلئے اجازت دینے کی منظوری دے دی۔

    سینڈک میٹلزلمیٹڈ بورڈ میں ڈائریکٹرز کی نامزدگیوں اور فارمیسی کونسل کی تشکیل نو کیلئے نامزدگیوں کا معاملہ موخر کردیا گیا جبکہ 28 اکتوبر کے ای سی سی کے فیصلوں اور کابینہ توانائی کمیٹی کے29اکتوبرکےفیصلوں کی بھی توثیق کردی گئی۔

  • گندم کی فی من امدادی قیمت میں اضافے کا امکان

    گندم کی فی من امدادی قیمت میں اضافے کا امکان

    اسلام آباد: ذرایع کا کہنا ہے کہ ملک میں گندم کی فی من امدادی قیمت میں آج اضافہ کیا جائے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آج اسلام آباد میں مشیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس ہوگا، جس میں 2 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں گندم کے دستیاب ذخائر کا جائزہ لیا جائے گا، گندم کی فی من امدادی قیمت میں اضافے کی سمری بھی پیش کی جائے گی۔

    ذرایع کے مطابق گندم کی فی من امدادی قیمت میں 345 روپے تک اضافے کا امکان ہے، جس سے فی من قیمت 14 سو روپے سے بڑھ کر 17 سو 45 ہو جائے گی۔

    گندم کی امدادی قیمت 1400 روپے فی من مقرر

    خیبر پختون خوا نے گندم کی 18 سو روپے امدادی قیمت مقرر کرنے کی تجویز دی ہے، جب کہ پنجاب کی جانب سے گندم کی فی من قیمت ایک ہزار 650 روپے مقرر کیے جانے کی تجویز ہے۔

    ذرایع نے کہا ہے کہ بلوچستان نے 17 سو 45 روپے فی من مقرر کرنے کی تجویز دی ہے تاہم سندھ نے فی من گندم کی امدادی قیمت کے لیے کوئی تجویز نہیں دی۔

    گندم کی امدادی قیمت کے علاوہ اجلاس کے ایجنڈے میں زیرو ریٹڈ سیکٹر کے لیے بجلی وگیس کی رجسٹریشن سے متعلق سمری بھی شامل ہے۔