Tag: گندم کی فراہمی

  • ملاوٹ کی عفریت بچوں،بوڑھوں،قوم کی صحت کی خرابی کا باعث بن رہی ہے،وزیراعظم

    ملاوٹ کی عفریت بچوں،بوڑھوں،قوم کی صحت کی خرابی کا باعث بن رہی ہے،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملاوٹ کی عفریت بچوں،بوڑھوں،قوم کی صحت کی خرابی کا باعث بن رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز، وزیر نیشنل فوڈسیکیورٹی فخر امام،حفیظ شیخ، رزاق داؤدن اور شہبازگل نے شرکت کی۔اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

    چیف سیکرٹریز نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات پر بریفنگ کے دوران بتایا کہ گندم کی بین الصوبائی نقل وحرکت کی اجازت سے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے،آٹےکی قیمتوں میں مزید کمی لانے سے متعلق اقدامات جاری ہیں۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پٹرول،ڈیزل کی قیمتوں میں کمی لانے کا مقصدعوام کو ریلیف فراہم کرنا تھا،فیصلے کے ثمرات ملک بھر کے عوام کو پہنچانے کے لیے حکمت عملی مرتب کریں۔

    انہوں نے کہا کہ ملاوٹ کی عفریت بچوں،بوڑھوں،قوم کی صحت کی خرابی کا باعث بن رہی ہے،ماضی میں ملاوٹ کا تدارک کرنے کو نظر انداز کیا جاتا رہا ہے،خالص اشیا کا میسر آنا گڈگورننس کی عکاسی کرتا ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گندم کی فراہمی کے ساتھ آٹے کی قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات کیے جائیں،عوام کومناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جا ئے۔

  • مضرصحت گندم کی فراہمی،ڈی ایس پی اورگودام انچارج معطل

    مضرصحت گندم کی فراہمی،ڈی ایس پی اورگودام انچارج معطل

    جامشورو:صوبہ سندھ کے وزیر خوراک نے کوٹری کے نواحی علاقے بولاری میں چھاپہ مارکر ناقص گندم کی فراہمی کے الزام میں گودام انچارج اور ایک پولیس افسر کو معطل کردیا۔

    تھر میں ڈیڑھ ماہ سے جاری قحط اور غذائی قلت کے باعث ہلاکتوں کی تعداد پنتالیس تک پہنچ گئی۔میڈیا اور سول سوسائٹی کی جانب سے شدید احتجاج کے بعد کسی حد تک صوبائی حکومت اور وزراء کوہوش آ گیا۔

    صوبائی وزیرخوراک جام مہتاب ڈہر نے کوٹری کے قریب بولاری میں گندم کےایک گودام پرچھاپہ مارکرتھر میں ناقص اور مضر صحت گندم فراہم کرنے کے الزام میں ڈی ایس پی قمر دین اور گودام انچارج نذر لوند کومعطل کردیا۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ قحط سالی سے متاثرہ اضلاع میں کروڑوں ٹن گندم فراہم کی جارہی ہےجبکہ صوبے میں بڑی مقدار میں گندم موجود ہے۔ وزیرِاعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ مخالفین چاہے کچھ بھی کہتے رہیں پیپلزپارٹی نے تھرپارکرمیں ریکارڈکام کیا ہے۔