Tag: گندم کی فصل

  • ملک میں گندم کی بمپر فصل، لیکن کراچی میں آٹا انتہائی مہنگا

    ملک میں گندم کی بمپر فصل، لیکن کراچی میں آٹا انتہائی مہنگا

    کراچی: فلور ملز ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہے کہ اس سال ملک میں گندم کی بمپر فصل ہوئی، عالمی مارکیٹ میں گندم کے ریٹ انتہائی کم ہیں، لیکن کراچی میں آٹا انتہائی مہنگا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فلور ملز ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہے کہ اس سال ملک میں گندم کی بمپر فصل ہوئی، یوکرین سمیت عالمی مارکیٹ میں بھی گندم کے ریٹ کم ہیں۔

    صدر ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کراچی میں ہی گندم اور آٹا کیوں مہنگا ہے، صوبائی حکومت کراچی کے لیے گندم نہیں کھول رہی، حکومت اور فوڈ ڈپارٹمنٹ میں ہماری شنوائی نہیں ہو رہی۔

    انہوں نے کہا کہ 100 کلو گندم کے نرخ میں 2 ہزار روپے سے زیادہ کا فرق ہے، سارا معاملہ سرکار کے کنٹرول میں ہے لیکن حکومت کراچی کے لیے گندم نہیں کھول رہے۔

  • گندم کی فصل ضائع ہونے کے باوجود غزہ کے خاندان نے ضرورت مندوں کے لیے ایثار کی مثال قائم کر دی

    گندم کی فصل ضائع ہونے کے باوجود غزہ کے خاندان نے ضرورت مندوں کے لیے ایثار کی مثال قائم کر دی

    غزہ: فلسطین میں غزہ کے علاقے میں اسرائیلی بم باری سے ایک خاندان کی گندم کی فصل ضائع ہونے کے باوجود اہل خانہ نے بچا کچا گندم جمع کر کے اسے پکا کر ضرورت مندوں میں تقسیم کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق غزہ میں ابو توائما کے خاندان نے ایثار کی بڑی مثال قائم کر دی، اسرائیلی ٹینک نے ان کے گندم کے کھیتوں کو نشانہ بنا کر سیزن کی بیش تر فصلوں کو تباہ کر دیا تھا، تاہم انھوں نے بچے ہوئے گندم سے دلیہ بنا کر ضرورت مندوں کے درمیان تقسیم کر دیا۔

    خیال رہے کہ اسرائیل اور غزہ کے حماس حکمرانوں کے مابین 11 روزہ جنگ کے دوران 14 مئی کی گولہ باری میں کھیتوں کو بڑے پیمانے پر نقصان ہوا تھا، کیوں کہ گندم کی فصل تیار ہو چکی تھی اور اس کی کٹائی کی جانی تھی۔

    ہزاروں کلو گرام گندم والے فصلوں سے تباہی کے بعد بدقسمت لیکن ایثار کیش خاندان محض 100 کلو گرام گندم ہی اکٹھا کر سکا، گندم کی بیش تر فصل اسرائیلی حملے میں خاکستر ہو چکی تھی۔

    خان یونس میں کھیتوں کے مالک خلیل ابو توائما کا کہنا تھا کہ ہم ایک سرحدی علاقے میں رہتے ہیں، اسرائیلی فوج نے ہمارے گندم کے کھیتوں پر بمباری کی، ہم لوگوں نے بچی ہوئی فصل کو جمع کیا اور حریثہ یعنی گندم کا دلیہ پکایا، اور جنگ کے خاتمے کے بعد اسے ضرورت مند لوگوں میں تقسیم کر دیا۔

    جنگ کے بعد بڑی تعداد میں لوگ ابو توائما کے خاندان کو بچ جانے پر مبارک باد دینے آئے، اور کئی کنبے ایسے تھے جنھیں خوراک میسر نہیں تھا، انھوں نے کھانا کھایا۔

    واضح رہے کہ غزہ میں مقیم 250 سے زائد فلسطینی اسرائیلی بم باری میں شہید ہو چکے ہیں، وزارت زراعت کے مطابق جنگ کے دوران 490 زرعی سہولیات بشمول انیمل فارم، پلاسٹک زرعی مکانات، کنوئیں اور آب پاشی کی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے۔

  • پنجاب حکومت بارشوں سے متاثرہ کسانوں کے نقصان کا ازالہ کرے گی

    پنجاب حکومت بارشوں سے متاثرہ کسانوں کے نقصان کا ازالہ کرے گی

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے سیاسی معاون برائے مذہبی امورسید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ پنجاب میں حالیہ بارشوں و ژالہ باری سے فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کا سروے کیا جارہاہے اوراس ضمن میں حکومت نے بورڈ آف ریونیو اورپی ڈی ایم اے کو ہدایات جاری کردی ہیں۔،

    تفصیلات کے مطابق کاشت کاروں سے گفتگو میں انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سروے کی رپورٹ آنے کے بعد کسانوں کے نقصانات کا ازالہ کریں گے اور کاشتکاروں کے نقصانات کے ازالے کےلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔

    کاشتکاروں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کسان کے مفاد کونقصان نہیں پہنچنے دے گی،حکومت کاشتکاروں کےساتھ مکمل ہمدردی رکھتی ہے اور مشکل وقت میں کاشتکاروں کےساتھ کھڑے ہیں ۔

    ان کا کہنا تھا کہ گندم خریداری مہم کے دوران کسانوں کو ان کی محنت کاپورا معاوضہ ملے گا۔ خریداری مہم کے دوران کاشتکاروں سے گندم کا دانہ دانہ خیدا جائے گا۔گندم خریداری کیلئے رواں سال سے 130 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کاشتکار کی سہولت کیلئے گندم خریداری کا ٹارگٹ بڑھانا پڑا تو بڑھائیں گے۔ نئے پاکستان میں ں کاشتکار سر اٹھا کر جئے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے گندم خریداری مہم کےلئے بھی بہترین انتظامات کیے ہیں اورپنجاب حکومت کے ان اقدامات سے کاشتکارکے مفادات کوتحفظ ملے گا۔

  • وزیراعظم کا بارشوں سے ہونے والی اموات پرافسوس کا اظہار

    وزیراعظم کا بارشوں سے ہونے والی اموات پرافسوس کا اظہار

    اسلام آباد: ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان گندم کی فصل کوپہنچنے والے نقصان سے آگاہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بارشوں سے ہونے والی اموات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    ترجمان وزیراعظم کا کہنا ہے کہ وزیراعظم گندم کی فصل کوپہنچنے والے نقصان سے آگاہ ہیں، اس ضمن میں حکومت اورمتعلقہ ادارے اپنا ہرممکن کردار ادا کریں گے۔

    ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن نے کہا کہ حکومت متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

    بارشوں کے حالیہ سلسلے نے پنجاب میں گندم کی فصل کو شدید متاثر کیا ہے، کٹائی میں تاخیر اور پیداوار میں ممکنہ کمی پرکاشتکار پریشان ہیں۔

    رواں سال پنجاب میں گندم کی فصل ایک کروڑ سڑسٹھ لاکھ ایکڑ پرکاشت کی گئی جس سے دو کروڑ ٹن پیداوار کا ہدف مقرر کیا گیا۔

    کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ گندم کی فصل کے نقصان کو صرف اس صورت میں پورا کیا جاسکتا ہے اگر حکومت متاثرہ علاقوں میں ریلیف فراہم کرے۔

    دوسری جانب ملک کے بیشترعلاقوں میں موسلادھار بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی صورت حال کا سامنا ہے۔

    حادثات اور چھتیں گرنے کے واقعات میں اموات کی تعداد 39 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 135 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

  • بارشوں کے باعث گندم اورآم کی فصلوں کو خطرات لاحق

    بارشوں کے باعث گندم اورآم کی فصلوں کو خطرات لاحق

    لاہور : ملک میں جاری بارشوں کے باعث گندم اور آم کی فصلوں پر منفی اثرات مرتب ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ بارشوں سےگندم اورآم کی فصل پرمنفی اثرات گندم کی کھڑی فصل خشک نہ ہونےسےکٹائی میں تاخیر موسم میں نمی سےآم کےدرختوں پرفنگس لگنےلگا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں گندم کی فصل کی کٹائی تاخیرکا شکار ہورہی ہے،ملک میں جاری بارشوں کے بے وقت سلسلےسےفصلوں پربھی منفی اثرات مرتب ہورہے۔

    پنجاب کےبڑےحصےمیں گندم کی کھڑی فصل کی خشک نہ ہونےکےباعث تاحال کٹائی شروع نہ کی جاسکی۔ کاشت کاروں کے مطابق اگر بارشوں کا سلسلہ نہ رکا تو گندم نم ہوجانےسےسبب معیارمتاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    دوسری جانب موسم میں نمی کے باعث آم کی فصل پر بھی فنگس لگنا شروع ہوگیا ہے جس سے آم کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    بارشوں کے باعث پیاز کی فصل بھی گیلی ہوگئی ہے،دوزور میں ملک بھر میں پیاز کی عدم دستیابی کے باعث قیمتوں میں سو فیصد تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ہول سیل مارکیٹ میں پیاز کی قیمت ساٹھ روپے فی کلو تک جاپہنچی ہے۔