Tag: گندم کی قیمت

  • سندھ میں گندم کی فی من امدادی قیمت 1400 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

    سندھ میں گندم کی فی من امدادی قیمت 1400 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

    کراچی: سندھ حکومت نے گندم کی فی من امدادی قیمت 1400 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا، گندم کی امدادی قیمت کا حتمی فیصلہ کل سندھ کابینہ کے اجلاس میں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے گندم کی امدادی قیمت کا تعین کرلیا، سندھ حکومت نے گندم کی فی من امدادی قیمت 1400 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    گندم کی امدادی قیمت کا حتمی فیصلہ کل سندھ کابینہ کے اجلاس میں ہوگا۔ رواں سال سندھ حکومت 14 لاکھ ٹن گندم کسانوں سے خریدے گی، گندم بار دانے کی خریداری کے لیے ٹینڈر بھی جاری کردیا گیا۔

    رواں سال گندم بار دانے پر ہر ضلع کے لیے الگ کوڈ لگایا جائے گا، ہر ضلع کے لیے مخصوص بار دانہ کسی دوسرے ضلع میں استعمال نہیں ہو سکے گا۔

    سندھ کابینہ نے گزشتہ اجلاس میں گندم کی ایک سے دوسرے ضلع منتقلی کے لیے بیگ پر کوڈ لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے 15.410 ارب روپے کی 1.4 ملین ٹن گندم خریدنے کی منظوری دی تھی۔

    اجلاس میں بتایا گیا تھا کہ 4 لاکھ ٹن گندم پاسکو سے خرید چکے ہیں، آٹے کی قیمت 55 سے 56 روپے کلو ہوگئی تھی جو نیچے آگئی ہے۔

    کابینہ اجلاس میں کہا گیا تھا کہ وفاقی کابینہ نے گندم سپورٹ پرائس 1365 روپے فی کلو مقرر کی تھی تاہم وفاقی کابینہ گندم سپورٹ پرائس پر نظرثانی کر رہی ہے۔

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس: گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کی منظوری

    اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس: گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کی منظوری

    اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں گندم کی امدادی قیمت میں 50 روپے اضافے کی منظوری دیتے ہوئے گندم کی امدادی قیمت 1350 روپے فی من مقرر کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس منعقد ہوا۔ کمیٹی نے گندم کی امدادی قیمت میں 50 روپے من اضافے کی منظوری دے دی۔

    اجلاس میں گندم کی امدادی قیمت 1350 روپے فی من مقرر کردی گئی، کمیٹی ارکان کا کہنا تھا کہ امدادی قیمت میں اضافے سے کسانوں کی مشکلات دور ہوں گی۔ فیصلہ عالمی منڈی میں گندم کی قیمت کے تناظر میں کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک میں زرعی اجناس، گندم کے ذخائر اور قیمتوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اجلاس میں کمیٹی ارکان کو روز مرہ کی اشیا کی قیمتوں سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مختلف شعبوں کی معاشی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    اس سے گزشتہ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات پر او ایم سی، ڈیلرز مارجن پر نظر ثانی اور بحری جہازوں کی درآمد کو جی ایس ٹی اور کسٹمز ڈیوٹی سے استثنیٰ دینے کی سمری پیش کی گئی تھی۔

    گزشتہ اجلاس میں پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن 25 پیسے، پیٹرول پر ڈیلرز مارجن میں 34 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 29 پیسے فی لیٹر بڑھانے کی تجویز دی گئی تھی۔

    اجلاس میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کے واپڈا پر 1 ارب روپے سے زائد واجبات اور حبیب اللہ کوسٹل پاور کمپنی کو گیس فراہمی کی سمری بھی پیش کی گئی تھی۔