Tag: گنڈاپور

  • مجھے بانی سے نہ ملنے دیا تو وزیراعلیٰ پنجاب بھی کے پی میں اپنے گھر نہیں جا سکتیں، گنڈاپور

    مجھے بانی سے نہ ملنے دیا تو وزیراعلیٰ پنجاب بھی کے پی میں اپنے گھر نہیں جا سکتیں، گنڈاپور

    وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اگر مجھے بانی پی ٹی آئی سے نہ ملنے دیا تو پھر وزیراعلیٰ پنجاب بھی کے پی میں اپنےگھر نہیں جا سکتیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور آج اڈیالہ جیل میں تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات کے لیے پہنچے تو پولیس نے انہیں روکا اس موقع پر ان کی تلخ کلامی بھی ہوئی۔

    بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عدالت نے توہین عدالت کیس میں عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی ہے۔ اگر انہیں اپنی پارٹی کے بانی سے نہیں ملنے دیا گیا تو وہ دوبارہ توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔

    وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مجھے ملاقات کے لیے پیغام دیا تھا۔ میں سب کام چھوڑ کر ان سے ملاقات کے لیے آیا ہوں اور انسے سب سےکم میری ملاقاتیں کرائی جاتی ہیں۔

    انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر مجھے عمران خان نے ملنے نہیں دیا گیا تو پھر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی خیبر پختونخوا میں اپنے گھر نہیں جا سکتیں۔

    اس سے قبل جب وزیراعلیٰ کے پی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تو انہیں پولیس نے روکا جس پر ان کی تلخ کلامی بھی ہوئی۔

    https://urdu.arynews.tv/cm-kp-ali-amins-bitter-words-with-the-police-adyala-jail/

  • گنڈاپور نے مائنز اینڈ منرلز بل بانی پی ٹی آئی کا وژن قرار دے دیا

    گنڈاپور نے مائنز اینڈ منرلز بل بانی پی ٹی آئی کا وژن قرار دے دیا

    خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مائنز اینڈ منرلز بل کو پاکستان تحریک انصاف کے بانی کو وژن قرار دے دیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز بل بانی پی ٹی آئی عمران خان کو وژن ہے۔ ان سے ملاقات کی دیرہے۔ ان کا حکم ہوتے ہی بل پاس کرائیں گے۔

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ڈھائی سو ارب روپے جمع کیے ہیں۔ پہلے یہ پیسے لوگ کھا رہے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں دیوار کے ساتھ لگایا گیا۔ نکلنے دیا جاتا اور نہ ہی احتجاج کا حق ہے۔ پی ٹی آئی کے ساتھ 24 کروڑ عوام ہیں اور ہمیں کسی کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔

    وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ حقیقی جمہوریت، انسانی حقوق اور قانون کی بالادستی کےلیے دیگر جماعتوںسے بات چیت پر اعتراض نہیں ہے۔

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ 2016 میں ن لیگ کی حکومت میں فاٹا کے ضم سے قبل بغیر ٹینڈر اثاثے دیے گئے۔ ٹریلین کے اثاثئ بغیر ٹینڈر کس نے دیے، تحقیقات کر رہے ہیں۔ اس میں خیبر پختونخوا کو جو حصہ بنتا ہے، وہ اس کو مکمل دیں گے۔

    انہوں نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے لاہور میں کوئی موثر کام نہیں کیا۔ پورے پنجاب کا پیسہ لاہور پر لگایا گیا جبکہ کے پی میں اس کا 5 فیصد بھی خرچ نہیں ہوا۔ لاہور میں آج بھی بارش کے بعد نکاسی اور پینے کے پانی کے مسائل ہیں۔

    علی امین نے مزید کہا کہ اگر سوشل میڈیا پر 100 ریڑھیاں لگوانے کو ترقی کہتے ہیں تو میں اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ ہمارے صحت کارڈ سے بون میرو، جگر، گردے کی پیوند کاری کے مریضوں کو فائدہ ہوگا۔ اس پر آنے والا 2.5 ملین سے 10 ملین تک کا خرچہ صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔

  • بجلی نہیں دی تو نیشنل گرڈ بند کردیں گے، علی امین گنڈاپور

    بجلی نہیں دی تو نیشنل گرڈ بند کردیں گے، علی امین گنڈاپور

    وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے کہا ہے ہمارے صوبے کو بجلی نہیں دی تو نیشنل گرڈ بند کردیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہماراصوبہ ہے، ہماری حکومت ہے، یہاں وہی ہوگا جو ہم چاہیں گے، اگرنیشنل گرڈ سے بجلی کم کی جائیگی تو یہاں سے نیشنل گرڈ کی بجلی کم کردوں گا۔

    اُنہوں نے کہا کہ آپ کے ساتھ بیٹھ کربات کرنے پریقین نہیں، ہم نے جو کرناہے وہ ہم کریں گے، یہ بات میں کل اسلام آباد جاکر بھی کروں گا۔

    وزیر اعلیٰ کے پی کے نے کہا کہ شہباز شریف نے فون کیا کہ آئی ایم ایف کیلئے صوبے کی سپورٹ چاہیے، آئی ایم ایف کو کہوں گا یہ پیسہ ہمارے نام پر لیتے اور ٹیکس بھی ہم پر ڈالتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے صوبے کا پہلے پیسہ چاہیے، جو آپ نے دینا ہے، ہم نے ٹیکس فری بجٹ دیا عوام کو چھوٹ دی، وفاق نے لالی پاپ دیکر ٹیکس لگایا اور ہم پر بوجھ ڈالا۔

    اس سے قبل وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ایک خصوصی ویڈیو پیغام میں عدلیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف کیسز کو جلد ختم کرے اور میرٹ کی بنیاد پر ان کا فیصلہ کیا جائے۔

    علی امین گنڈاپور کی عدلیہ سے بانی پی ٹی آئی کے کیسز جلد ختم کرنے کی اپیل

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جعلی کیسز میں جیل میں رکھا گیا ہے، اور ان کیسز کو آہستہ چلایا جا رہا ہے تاکہ انھیں لمبے عرصے جیل میں رکھا جا سکے، جس کا مقصد بانی پی ٹی آئی کو اپنے نظریے اور تحریک سے پیچھے ہٹانا ہے، لیکن ایسا کبھی نہ ہوگا۔

    انھوں نے کہا بانی پی ٹی آئی نے قوم کو جگانے کی تحریک شروع کر رکھی ہے، عدلیہ سے اپیل ہے کہ کیسز کو جلد ختم کیا جائے اور میرٹ کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے۔

  • ’کشمیر سے متعلق عالمی عدم توجہ کسی بڑے سانحےکا سبب بن سکتی ہے‘

    ’کشمیر سے متعلق عالمی عدم توجہ کسی بڑے سانحےکا سبب بن سکتی ہے‘

    اسلام آباد: وزیرامورکشمیر علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے اقوام متحدہ 71سال قبل پاس کی گئی قرارداد پر عمل کرائے، کشمیریوں پر جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈاپور کا یوم قراردادحق خودارادیت سے متعلق پیغام میں کہنا تھا کہ عالمی عدم توجہ کسی بڑے سانحے کا سبب بن سکتی ہے، مسئلہ کشمیر کو بھارت خودسلامتی کونسل میں لے کر گیا تھا، بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر یواین ایجنڈے پر پرانے حل طلب مسائل میں سے ہے، مسلئے کے حل میں ناکامی یواین کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، بھارت ہندو انتہاپسند ریاست بننے کے راستے پر گامزن ہے۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کے حوالے سے عالمی عدم توجہ کسی بڑے سانحے کا سبب بن سکتی ہے۔

    خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ مقبوضہ وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں مظلوم اور نہتے کشمیریوں کے قتل کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    وادی میں خوف کے سائے برقرار ہیں جبکہ سری نگر کی جامع مسجد سمیت دیگر مساجد میں نماز جمعہ ادا نہیں کرنے دی جارہی۔ قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور وادی میں حالات تاحال کشیدہ ہیں اور وادی کا دنیا سے تعلق تاحال منقطع ہے۔