Tag: گنگا رام اسپتال

  • گنگا رام اسپتال کے بد عنوان میڈیکل آفیسر کیخلاف بڑی کارروائی

    گنگا رام اسپتال کے بد عنوان میڈیکل آفیسر کیخلاف بڑی کارروائی

    لاہور : صوبہ پنجاب کے محکمہ صحت نے گنگارام ہسپتال کے ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مسعود اختر کو عہدے سے معطل کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے محکمہ صحت کے کرپٹ عناصر کے خلاف بڑا ایکشن لے لیا۔

    اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق گنگا رام اسپتال کے ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مسعود اختر کو فرائض میں غفلت برتنے اور بد انتظامی پر معطل کیا گیا ہے

    حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر مسعود اختر پر سید مٹھا اسپتال کے ریکارڈ میں ہیرا پھیری کا الزام بھی سچ ثابت ہوا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر مسعود اختر کے خلاف پیڈا ایکٹ سیکشن 6 کے تحت کارروائی کی گئی، ڈاکٹر مسعود اختر کو معطل کرکے محکمہ صحت رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

    مزید پڑھیں : گنگا رام اسپتال میں خاتون نے بچے کو راہداری میں جنم دے دی

    علاوہ ازیں گنگا رام اسپتال میں ادویات کی چوری کی واردات کو ناکام بنادیا گیا، اسپتال انتظامیہ نے ملزمان کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کرادیا، یاد رہے کہ گنگارام اسپتال میں کچھ ملزمان سرکاری ادویات کی چوری کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

  • ویڈیو: لاہور کے اسپتال میں گائنی کے انتہائی جدید آپریشن تھیٹر نے کام شروع کر دیا

    ویڈیو: لاہور کے اسپتال میں گائنی کے انتہائی جدید آپریشن تھیٹر نے کام شروع کر دیا

    لاہور: سر گنگا رام اسپتال میں گائنی کے اسٹیٹ آف دی آرٹ آپریشن تھیٹرز کا آغاز کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں گائنی کے مریضوں کے لیے جدید سہولیات فراہم کر دی گئیں، سر گنگا رام اسپتال میں جدید ترین گائنی آپریشن تھیٹر نے کام شروع کر دیا۔

    گنگا رام اسپتال کے ایم ایس پروفیسر معین الدین نے گائنی بلاک کا تفصیلی جائزہ لیا، اور جدید ماڈیولر آپریشن تھیٹر کا بھی معائنہ کیا، پروفیسر حافظ معین الدین کے مطابق اسپتال میں کڑوروں کی لاگت سے تیار ہونے والے آپریش تھیٹر کو مکمل فعال کر دیا گیا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ ماڈیولر آپریشن تھیٹر انفیکشن فری اور جدید سہولیات سے آراستہ ہے، انتظامیہ نے اسپتال میں مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔

    پروفیسر معین کے مطابق اسپتال میں سب سے زیادہ مریض گائنی کے رپورٹ ہوتے ہیں، اور یہاں گائنی مریضوں کو اعلیٰ معیار کی طبی سہولیات مفت میں فراہم کی جا رہی ہیں۔

  • گنگارام اسپتال میں بچی سے زیادتی کی کوشش، خاکروب گرفتار

    گنگارام اسپتال میں بچی سے زیادتی کی کوشش، خاکروب گرفتار

    لاہور: گنگارام اسپتال میں 5 سال بچی سے زیادتی کی کوشش کی گئی، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاکروب کو گرفتارکرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گنگارام اسپتال میں 5 سال بچی کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس نے اسپتال کے خاکروب عابد مسیح کو گرفتار کرکے اس کے خلاف ہراسانی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    ملزم نے تیماردار بچی کو اسپتال کی پانچویں منزل پر ہراساں کیا، اسپتال ملازم عابد مسیح کا اعترافی ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا ہے۔

    اعترافی بیان میں ملزم کا کہنا تھا کہ ماں سوئی ہوئی تھی تو بچی کو ہراساں کیا، ماں اٹھی اور بچی کو ہراساں کرنے پر شور مچا دیا۔

    عابد مسیح نے کہا کہ مجھ پر شیطان آگیا تھا، واقعے کے بعد متاثرہ بچی کے رشتے داروں نے گنگارام اسپتال کے باہر احتجاج بھی کیا۔

  • گنگا رام اسپتال میں سوئپر کا  5 سالہ بچی  کو  ہراساں کرنے کا واقعہ

    گنگا رام اسپتال میں سوئپر کا 5 سالہ بچی کو ہراساں کرنے کا واقعہ

    لاہور : گنگارام اسپتال میں 5سالہ بچی کو ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آیا، ملزم عابد پانچ سالہ بچی سے تیسری منزل پر چھیڑ خانی کی۔

    تفصیلات کے مطابق گنگا رام اسپتال میں 5سالہ بچی سےمبینہ ہراسانی کامقدمہ درج کرلیاگیا ، واقعے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیاگیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کاآغازکردیاگیا ، ملزم عابد مسیح نے 5سالہ بچی سے تیسری منزل پر چھیڑ خانی کی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کیخلاف درج،مقدمہ میں ہراساں کرنے کی دفعات لگائی گئیں، مقدمہ میں جنسی زیادتی کی دفعات شامل نہیں کی گئیں۔

    ابتدائی تفتیش میں جنسی زیادتی کے شواہد نہیں ملے ، بچی کی والدہ قانونی کارروائی نہیں کرانا چاہتی تھی، ملزم عابد اسپتال میں بطور خاکروب کام کرتا ہے۔

  • گنگا رام اسپتال میں طویل انتظار، خاتون نے بچے کو راہداری میں جنم دے دیا

    گنگا رام اسپتال میں طویل انتظار، خاتون نے بچے کو راہداری میں جنم دے دیا

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے گنگا رام اسپتال میں ایمرجنسی کے باہر طویل انتظار کے بعد خاتون نے بچے کو راہداری میں ہی جنم دے دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اے آر وائی نیوز کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا جبکہ اسپتال کے ڈائریکٹر ایمرجنسی کو معطل کردیا گیا۔

    صوبہ پنجاب میں شعبہ صحت کے حالات بہتر ہونے کے بجائےمزید ابتر ہوگئے۔

    صرف 3 روز قبل رائے ونڈ اسپتال میں ڈلیوری کی غرض سے آنے والی حاملہ خاتون نے لیڈی ڈاکٹر اور میڈیکل اسٹاف و سہولیات کی عدم موجودگی کے باعث اسپتال سے باہر سڑک پر ہی بچے کو جنم دے دیا اور آج ایسا ہی کچھ واقعہ گنگا رام اسپتال میں بھی پیش آگیا۔

    گنگا رام اسپتال میں حاملہ خاتون ڈلیوری کے لیے پہنچیں تو ڈاکٹر کی عدم موجودگی کے باعث انہیں راہداری میں طویل انتظار کرنا پڑا اور اس دوران انہوں نے وہیں بچے کو جنم دے دیا۔

    اے آر وائی نیوز نے خبر نشر کی تو وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے اسپتال کے ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر عبد الغفارکو معطل کر کے رپورٹ طلب کرلی۔


    وزیر صحت پنجاب کی گنگا رام اسپتال آمد

    واقعے کے بعد وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق گنگا رام اسپتال پہنچ گئے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ واقعے کے ذمہ دار افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

    انہوں نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ خاتون کل شام اسپتال آئی تھیں اوران کا چیک اپ کیا گیا تھا۔ آج بھی خاتون چیک اپ کے لیےاسپتال آئیں تو انہیں کچھ وقت دیا گیا، ’خاتون وقفے کے دوران اسپتال سے باہر آئیں اور بچے کی پیدائش ہوگئی‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر ڈائریکٹر ایمرجنسی گنگا رام اسپتال کو معطل کیا گیا ہے، تکنیکی طور پر بھی صورتحال دیکھ رہے ہیں۔ ’سینئر پروفیسرز کی ایک اعلیٰ کمیٹی کے ذریعے تحقیقات کروائی جائیں گی‘۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔