Tag: گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز

  • پاکستانی نوجوان ٹیلر سوئفٹ کا پرستار، گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

    پاکستانی نوجوان ٹیلر سوئفٹ کا پرستار، گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

    مقبول ترین امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے 34 گانے محض ایک منٹ میں شناخت کرنے کا ریکارڈ بنا کر پاکستانی نوجوان بلال الیاس جھنڈیر نے سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کے ایک پاکستانی پرستار نے ایک منٹ میں 34 گانوں کو درست طریقے سے پہچان کر گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا، 20 سالہ بلال الیاس جھنڈیر کو میوزک کے بغیر صرف گانوں کے بول سن کر انھیں پہچاننا تھا۔

    ریکارڈ کے لیے ٹیلر سوئفٹ کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 50 گانے منتخب کیے گئے تھے، اور ایک شخص نے بغیر کسی ترتیب کے بلال کے سامنے ان گانوں کے بول دہرائے، اور بلال ایک منٹ میں 34 گانوں کی شناخت کرنے میں کامیاب ہوا، یوں اس نے 2019 میں ڈین سمپسن کے قائم کردہ 27 گانوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔

    بلال جھنڈیر نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ وہ بچپن سے ٹیلر سوئفٹ کو سنتا آ رہا ہے، اور اس کا سخت پرستار ہے، بلال نے کہا ’’میں نے ٹیلر سوئفٹ کا ہر گانا سنا ہے، میں ان کے ہر گانے کو اس کے بول سے پہچان سکتا ہوں۔‘‘

    مس جاپان بننے والی یوکرینی ماڈل کی پیدائش کو لے کر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

    واضح رہے کہ بلال جھنڈیر نے اس سے قبل بھی کئی ریکارڈ قائم کیے ہیں، جن میں ایک منٹ میں جانوروں کی آوازوں سے سب سے زیادہ جانوروں (23) کی شناخت کا ریکارڈ بھی شامل ہے، اور بلال نے جسٹن بیبر کے 29 گانے بھی ایک منٹ میں شناخت کر کے ریکارڈ قائم کیا تھا۔

  • پیر کے دن کے حوالے سے گنیز بک نے ایسا کیا کیا، جس نے لوگوں کو خوش کر دیا؟

    پیر کے دن کے حوالے سے گنیز بک نے ایسا کیا کیا، جس نے لوگوں کو خوش کر دیا؟

    پیر کے دن کے حوالے سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے حیرت انگیز قدم اٹھاتے ہوئے اسے بد ترین دن قرار دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈز نے باضابطہ طور پر پیر کو ہفتے کا بدترین دن قرار دیا ہے، ٹوئٹر اکاؤنٹ پر گنیز بک نے لکھا ’’ہم باضابطہ طور پر پیر کو ہفتے کا بدترین دن ہونے کا اعزاز دے رہے ہیں۔‘‘

    پیر کے دن کو اسکول، کالج اور دفاتر جانے والے لوگ ایک خوف ناک دن سمجھتے ہیں، یہ اتوار کے دن کو چھٹی سے ملنے والے پرلطف احساس کا بھی خاتمہ کر دیتا ہے۔

    ہفتے کا دن وہ ہوتا ہے جب آپ الارم کی پریشان کن آواز کے ساتھ بیدار ہوتے ہیں، لیکن آپ کا دیر تک بستر پر لیٹنے کا من کرتا ہے، لیکن یہ دن آپ کو جلدی جلدی ناشتہ کرنے پر بھی مجبور کر دیتا ہے۔

    مشہور کامک کارٹون بلی ’گارفیلڈ‘ برسوں سے یہ کہہ رہی ہے کہ ’’مجھے پیر سے نفرت ہے‘‘ لیکن آخر کار اب گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اس حقیقت کو قبول کر لیا ہے اور ’سرکاری طور پر‘ اسے ’ہفتے کا بدترین دن‘ قرار دے دیا ہے۔

    اگرچہ یہ ریکارڈ گنیز بک کی آفیشل ویب سائٹ سے غائب ہے، تاہم ٹوئٹر پر کیے گئے اعلان کو صارفین کی جانب سے بہت سراہا گیا ہے۔ اس ٹویٹ کو ساڑھے 4 لاکھ لائکس اور 82,000 سے زیادہ ری ٹویٹس مل چکے ہیں۔

  • جتنا قد اتنے لمبے بال، گجراتی لڑکی نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کر لیا

    جتنا قد اتنے لمبے بال، گجراتی لڑکی نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کر لیا

    گجرات: بھارتی گجرات سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے اپنے غیر معمولی طور پر لمبے بالوں کی وجہ سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کروا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہم کہانیوں میں ریپونزل نامی شہزادی کی کہانی پڑھتے آئے ہیں، جسے ایک جادوگرنی بچپن میں شاہی محل سے اٹھا کر لے جاتی ہے اور ایک بلند ٹاور میں قید کر دیتی ہے۔

    [bs-quote quote=”سولہ سالہ نیلانشی پاٹل کے بالوں کی لمبائی 5 فٹ اور 7 انچ ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    اس فیری ٹیل کی خصوصی بات شہزادی ریپونزل کے نہایت لمبے سنہرے بال ہوتے ہیں جس کے ذریعے وہ بلند ٹاور سے نیچے اترتی ہے۔

    تاہم، اب ایسا لگتا ہے کہ یہ کہانی سچ ہو گئی ہو، بھارتی گجرات کی ایک 16 سالہ لڑکی نیلانشی پاٹل کو اس کے نہایت لمبے بالوں کی وجہ سے گنیز بک میں شامل کر دیا گیا ہے، جس کے بالوں کی لمبائی 5 فٹ اور 7 انچ ہے۔

    نیلانشی نے بتایا کہ اس نے چھ سال کی عمر سے بال کاٹنے بند کر دیے تھے، ایک بار کٹنگ خراب ہوگئی تھی جس کے بعد سے اس نے فیصلہ کر لیا کہ اب کبھی بال نہیں کٹوائے گی۔

    نیلانشی نے بتایا کہ اسے لمبے بالوں کی وجہ سے اس کی سہیلیاں ریپونزل کہتی ہیں، اور وہ اپنے بال ہفتے میں ایک بار دھوتی ہے، بالوں کو کنگی کرنے اور چوٹی بنانے میں اس کی ماں مدد کرتی ہے کیوں کہ اکیلے ایسا ممکن نہیں ہوتا۔

    انڈین ریپونزل نے ایک انٹرویو میں کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ان بالوں کے ساتھ مجھے بہت مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہوگا، لیکن ایسا نہیں ہے، میں ان بالوں کے ساتھ سبھی کچھ کرتی ہوں، ٹیبل ٹینس بھی کھیلتی ہوں۔

  • عراقی باشندہ دنیا کا سب سے پست قامت بس ڈرائیور بن گیا

    عراقی باشندہ دنیا کا سب سے پست قامت بس ڈرائیور بن گیا

    لندن: گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے سابق عراقی باشندے کو دنیا کے پست قامت ترین بس ڈرائیور کا اعزاز دے دیا، فرینک فائق ہاشم کا قد صرف 4 فٹ 5.6 انچ ہے اور وہ ڈبل ڈیکر بس چلاتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق 55 سالہ فرینک فائق ہاشم کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے ’پست قامت ترین بس ڈرائیور‘ کا سرٹیفیکیٹ دے دیا، فرینک بیس سال قبل عراق سے برطانیہ منتقل ہوئے تھے۔

    1.36 میٹر قد والے کوڈو میاں ڈیڑھ سال سے برطانیہ کی دیہی کاؤنٹی ویسٹ سَسِِکس کے شہر چیچسٹر میں ڈبل ڈیکر بس چلا رہے ہیں، وہ ایک پروفیشنل بس ڈرائیور  ہیں۔

    136.2 سینٹی میٹر کے حامل پست ترین قد کے پُرعزم ڈرائیور نے عالمی ریکارڈ کا سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کے بعد کہا ’میں دوسروں کے لیے مثال بنوں گا اور انھیں بتاؤں گا کہ کبھی مایوس نہ ہوں اور دوسروں کو ان کے عزائم پورے کرنے میں مدد کریں۔‘

    ماسٹر راشد نسیم نے بھارت سے گنیز بک کا ایک اورعالمی ریکارڈ چھین لیا

    فرینک فائق ہاشم کو پیدائشی طور پر achondroplasia (اکونڈرو پلیزیا) نامی بیماری لاحق ہے جو بونے پَن کی ایک عام قسم ہے، یہ ہڈیوں کی افزائش سے متعلق بیماری ہے، اس میں اوپری دھڑ نارمل جب کہ ہاتھ اور پیر چھوٹے رہ جاتے ہیں۔

    خود کو عالمی ریکارڈز میں شامل کروانے والے بونے کا کہنا ہے کہ انھوں نے کبھی آگے بڑھنے میں اپنے پستہ قد کو رکاوٹ نہیں بننے دیا، ثابت کیا کہ وہ بھی وہی کام کرسکتا ہے جسے دوسرے انجام دے سکتے ہیں۔

    بارہ سالہ فلسطینی اسپائڈربوائے کا نام گنیز بک میں شامل

    فرینک ہاشم نے کہا ’میں دوسروں کے لیے ایک مثال ہوں کہ وہ خود پر یقین رکھیں۔‘ ان کا کہنا تھا کہ بس ڈرائیونگ ایک چیلنج تھا جسے انھوں نے تمام تربیتی امتحانات بہترین رزلٹ کے ساتھ پاس کر کے پورا کیا۔

    واضح رہے کہ فرینک فائق ہاشم اب ہر قسم کی بس چلا سکتا ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کام کو انجوائے کرتا ہے اور اپنے دوستوں اور پسنجزز کے ساتھ بہت اچھا وقت گزارتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • چائے میں بسکٹ ڈبو کر کھانے کا منفرد ترین طریقہ

    چائے میں بسکٹ ڈبو کر کھانے کا منفرد ترین طریقہ

    گزشتہ روز گنیز ورلڈ ریکارڈز کی 12 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی جانے والی تقریب میں مختلف ریکارڈز کے حامل ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایک شخص نے دنیا کی سب سے منفرد چھلانگ لگا کر چائے میں بسکٹ ڈبو کر کھانے کا مظاہرہ کیا۔

    dunk

    برطانیہ سے تعلق رکھنے والے سائمن بیری نے 239 فٹ سے زائد بلندی سے چھلانگ لگاتے ہوئے چائے میں بسکٹ ڈبو کر کھانے کا حیران کن مظاہرہ کیا اور عالمی گنیز ریکارڈز میں اپنا نام درج کروالیا۔

    گنیز ورلڈ ریکارڈ کی اس تقریب میں لبنانی شہری نبی کرم نے بھی شرکت کی جن کے پاس ننھی منی کاروں کا دنیا کا سب سے بڑا ذخیرہ موجود ہے۔ اس حوالے سے یہ خود اپنا ہی ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔

    record-2

    car-2

    نبی کرم کے پاس 37 ہزار 777 ننھی منی مختلف اقسام کی گاڑیاں موجود ہیں۔

    record-3

    record-5

    یہی نہیں انہوں نے تاریخ کے کچھ مشہور واقعات کی منظر کشی کرنے والے منی ایچر ماڈلز بھی اپنے گھر میں جمع کر رکھے ہیں جن کی تعداد 577 ہے اور یہ بھی ان کا ایک منفرد ریکارڈ ہے۔

    record-6

    record-7

    ان ماڈلز میں فارمولا ون ریسنگ چیمپئن مائیکل شوماخر کی فتوحات سمیت دنیا بھر میں پیش آنے والی جنگوں کی مناظر کے ماڈل بھی شامل ہیں۔

    record-4

    نبی کرم ایک سابق فارمولا ریسنگ ڈرائیور ہیں اور یہاں سے ریٹائر ہونے کے بعد اپنے شوق کو تسکین پہنچانے کے لیے ہی انہوں نے اس منفرد ذخیرے کو جمع کرنا شروع کیا۔