Tag: گن ریفارمز

  • نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا آٹومیٹک اورسیمی آٹومیٹک اسلحے پرپابندی کا اعلان

    نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا آٹومیٹک اورسیمی آٹومیٹک اسلحے پرپابندی کا اعلان

    ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا ایرڈن کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے شہریوں سے خود کار ہتھیارواپس لیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے پریس کانفرنس کے دوران آٹومیٹک اورسیمی آٹومیٹک اسلحے پرپابندی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ مساجد پر حملے میں آٹومیٹک اور سیمی آٹو میٹک اسلحہ استعمال کیا گیا۔

    جیسنڈا ایرڈن نے کہا کہ اسلحے پرپابندی سے متعلق قانون سازی جلد کی جائے گی، آئندہ ہفتے کابینہ اسلحہ کی رجسٹریشن کے قواعد پرغورکرے گی۔

    نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا ایرڈن نے کہا کہ شہری ممنوعہ اسلحہ سے متعلق پولیس سے رابطہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے شہریوں سے خود کارہتھیارواپس لیے جائیں گے، گن ریفارمز عوام کے مفاد میں ہے۔

    سفید فام قوم پرستی پوری دنیا کا مسئلہ ہے‘ جیسنڈا ایرڈن

    خیال رہے کہ گزشتہ روز برطانوی خبر رساں ادارے کوانٹرویو دیتے ہوئے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سفید فام قوم پرستی پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔

    نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کا شہدائے کرائسٹ چرچ کوزبردست خراج عقیدت

    اس سے قبل 19 مارچ کو سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس ہوا تھا جس میں وزیراعظم جیسنڈا ایرڈن نے حملہ آور کو دہشت گرد، مجرم اور انتہا پسند قرار دیا تھا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حملہ آور دہشت گردی کے اپنے عمل سے بہت کچھ چاہتا تھا جس میں ایک چیز شہرت بھی ہے، اسی وجہ سے اس کا نام میں کہیں نہیں لوں گی۔

    نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا ایرڈن نے اجلاس کے دوران شہید پاکستانی نعیم راشد کو خراج عقیدت پیش کیا تھا۔

    نیوزی لینڈ کی 2 مساجد میں فائرنگ‘ 49 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں دہشت گرد حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں خواتین وبچوں سمیت 49 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے تھے۔

    مرکزی حملہ آور کی شناخت 28 سالہ برینٹن ٹیرنٹ کے نام سے ہوئی ہے اور وہ آسٹریلوی شہری ہے جس کی تصدیق آسٹریلوی حکومت نے کردی۔

  • امریکہ بھرمیں اسلحےسے متعلق قانون سازی کے لیے مظاہرے

    امریکہ بھرمیں اسلحےسے متعلق قانون سازی کے لیے مظاہرے

    واشنگٹن : امریکہ بھر میں اسلحے سے متعلق قانون سازی کے لیے لاکھوں افراد سڑکوں پرنکل آئے، مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا ’اسلحہ نہیں، بچوں کو بچاؤ، اور کیا اب میری باری ہے؟‘۔

    تفصیلات کے امریکہ میں اسلحے پر زیادہ سخت کنٹرول کے حوالے سے واشنگٹن، شکاگو، بوسٹن، نیویارک سمیت دیگر ریاستوں میں اسکولز، کالجز، یونیورسٹیوں کے طالب علموں نے مظاہرے کیے۔

    مظاہرین نے کانگریس سے اسلحے کی فروخت کے حوالے سے قانون سازی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں، کالجزمیں اسٹوڈنس کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

    لاکھوں مظاہرین نے اسکولوں میں اساتذہ کو مسلح کرنے کی پالیسی کی پرزور مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ سیاست دان ذاتی مفادات کے لیے نوجوانوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔

    دوسری جانب امریکہ بھر میں مظاہروں پرترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ حقوق کے لیے نکلنے والے مظاہرین کوقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

    ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق بچوں کی زندگیاں محفوظ بنانا امریکی صدرٹرمپ کی پہلی ترجیح ہے جبکہ صدر ٹرمپ اسلحے کی فروخت پرقانون سازی کے لیے مشاورت کررہے ہیں۔

    خیال رہے کہ 20 مارچ کو امریکی ریاست میری لینڈ میں 17 سالہ حملہ آور نے خود کار اسحلے سے گریٹ ملز ہائی اسکول میں گھس کر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں دو طالب علم زخمی ہوگئے تھے۔


    فلوریڈا کے ہائی اسکول میں فائرنگ، 17 افراد ہلاک


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 15 فروری کو امریکی ریاست فلوریڈا کے ہائی اسکول میں فائرنگ سے 17 افراد ہلاک اور درجن بھر سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وائٹ ہاؤس کے باہرہائی اسکول کےطلبا وطالبات کا احتجاج

    وائٹ ہاؤس کے باہرہائی اسکول کےطلبا وطالبات کا احتجاج

    واشنگٹن : امریکی ریاست فلوریڈا میں ہائی اسکول میں فائرنگ کے واقعے کے خلاف طلبا وطالبات وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاجاََ لیٹے رہے اور ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف ’شیم آن یو‘ کے نعرے لگائے۔

    تفصیلات کے مطابق فلوریڈا کے ہائی اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں 17 افراد کی ہلاکت کے بعد امریکہ میں ایک بار پھر گن ریفارمز کا موضوع زیربحث ہے۔

    واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے سامنے ہزاروں طلبا وطالبات اور والدین نے احتجاج کیا اور امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ سمیت نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کے خلاف نعرے ’شیم آن یو‘ کے نعرے لگائے۔

    فلوریڈا فائرنگ کے تناظرمیں مظاہرین 3 منٹ تک وائٹ ہاؤس کے باہر لیٹے رہے۔

    وائٹ ہاؤس کے باہر احتاج کرنے والے طلبا وطالبات اور والدین کا کہنا تھا کہ اسلحے سے متعلق قوانین پراب سنجیدگی سے کام کرنا ہوگا۔

    دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ساجد تارڑ کا کہنا ہے کہ فلوریڈا فائرنگ کے مجرم کا زہنی توازن درست نہ ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

    ریپبلکن رہنما نے کہا کہ ڈیموکریٹس اسلحے کے معاملے کوسیاسی بنانا چاہتے ہیں اور ری پبلکن پارٹی کے کردارکوخراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ساجد تارڑ نے کہا کہ امریکہ میں فائرنگ سے زیادہ چاقو کے ساتھ قتل ہوئے۔


    فلوریڈا کے ہائی اسکول میں فائرنگ، 17 افراد ہلاک


    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے 15 جنوری کو فلوریڈا کے ہائی اسکول میں 19 سالہ حملہ آور نے اسکول کے اندر گھستے ہی فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔