Tag: گوادر آف روڈ ریلی

  • گوادر آف روڈ ریلی نادر مگسی نے جیت لی

    گوادر آف روڈ ریلی نادر مگسی نے جیت لی

    گوادر میں جاری ملک کی سب سے بڑی آف روڈ ریلی نادر مگسی نے جیت لی، خواتین کی پری پیڈ کیٹگری میں تشنا پٹیل نے کامیابی حاصل کی۔

    تفصیلات کے مطابق تیسری گوادر آف روڈ ریلی نادر مگسی نے جیت لی، صاحبزادہ سلطان محمد علی 47 سیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے جبکہ خواتین کی پری پیڈ کیٹگری تشنا پٹیل نے اپنے نام کرلی۔

    پری پیڈ اے کیٹگری میں نادر مگسی نے 2 گھنٹہ 7 منٹ 5 سیکنڈ کا ریکارڈ بنایا، صاحبزادہ سلطان محمد علی دوسرے نمبر پر رہے جبکہ جعفر مگسی نے 2 گھنٹہ 17 منٹ 32 سیکنڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    نادر مگسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریلی کا ٹریک بہت خطرناک ہے تمام ڈرائیورز احتیاط کریں، ایسے حالات ہوں کہ یہ کھیل مزید بڑھ سکے۔

    مزید پڑھیں: گوادرآف روڈ جیپ ریلی کا دوسرا روز، 240 کلومیٹر طویل، دشوار راستوں پر رفتار کا امتحان

    واضح رہے کہ گوادر آف روڈ ریلی کے پتھریلے ٹریک پر دھول اڑاتی گاڑیوں کے ڈرائیوز نے بھرپور قابلیت کا اظہار کیا. پہلی بار خواتین بھی گوادرآف روڈ ریلی میں شریک ہوئی تھیں.

    دوسرے روز کے کڑے مقابلے نے اسٹوک کیٹیگری میں پوزیشن ہولڈرز کا بھی تعین کر دیا گیا تھا۔ اےکیٹیگری میں پہلی پوزیشن منصورحلیم نےحاصل کی تھی، دوسری پوزیشن حاجی عمیرکرد کے حصے میں آئی تھی۔

    بی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن بلال عاشق، سی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن عثمان ندیم کے حصے میں آئی تھی۔ خواتین میں پہلی پوزیشن تشناپٹیل، دوسری پوزیشن عاصمہ رضانےحاصل کی تھی۔

    اے آر وائی نیوز آف روڈ ریلی کا آفیشل میڈیا پارٹنر تھا، جو جیپ ریلی کی لمحہ بہ لمحہ کوریج کر رہا تھا، ریلی میں 150 سے زائد ڈرائیورز حصہ لیا۔

  • گوادر آف روڈ ریلی کا آغاز کل سے ہوگا

    گوادر آف روڈ ریلی کا آغاز کل سے ہوگا

    گوادر: صوبہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں گوادر آف روڈ ریلی کا کل سے آغاز ہورہا ہے، ایونٹ کا آفیشل میڈیا پارٹنر اے آر وائی نیوز ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گوادر آف روڈ ریلی کل سے شروع ہورہی ہے، تجربہ کار ریسرز 270 کلومیٹر کے ٹریک پر مہارت دکھائیں گے، ریلی میں پری پیڈ اور اسٹاک کیٹیگری میں کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔

    دو سو ستر کلو میٹر کے پتھریلے اور دشوار گزار ٹریک پر ریسرز کی تیزی کا امتحان ہوگا، 100 بہترین ریسرز ایکشن میں ہوں گے، 21 اکتوبر کو فائنل راؤنڈ ہوگا۔

    ایکشن سے بھرپور گوادر آف روڈ ریلی کا آفیشل میڈیا پارٹنر اے آر وائی نیوز ہے، ریلی کا مقصد گوادر کو دنیا بھر میں پہچان دینا ہے۔

    گوادر آف روڈ ریلی کا ٹریک گوادر، پیشکان، گنز، جیونی، پلیری تا گوادر 270 کلو میٹر تک مقرر کیا گیا ہے، جس پر ماہر ڈرائیور اپنی تیز رفتار کار ریسنگ کا ہنر دکھائیں گے۔

    ریس میں پہلی بار 5 خواتین ریسرز بھی حصہ لے رہی ہیں دیگر ریسرز میں نادر خان مگسی، عامر خان مگسی، پیر صاحبزادہ سلطان اور 25 سے زائد مقامی ریسرز سمیت 100 ڈرائیورز حصہ لے رہے ہیں۔