Tag: گوادر بندرگاہ

  • گوادر بندرگاہ سے متعلق حکومت کا اہم منصوبہ

    گوادر بندرگاہ سے متعلق حکومت کا اہم منصوبہ

    اسلام آباد (27 اگست 2025): وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید اکبر نے حکومت کے گوادر بندرگاہ سے متعلق اہم منصوبے سے متعلق گفتگو کی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید اکبر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوادر سولر منصوبہ جلد فعال ہوگا اور گوادر کی بندرگاہ کو شمسی توانائی پر چلایا جائے گا۔

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ حکومت نے گوادر میں بجلی و پانی کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات تیز کر دیے ہیں اور وہاں شمسی توانائی کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے جب کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر گوادر کے لیے سولر منصوبے کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

    جنید اکبر نے مزید کہا کہ قابل اعتماد شمسی توانائی سے نہ صرف گوادر کو پانی کی فراہمی ممکن ہوگی بلکہ یہاں کی معیشت میں بھی استحکام لائے گی۔ اس سے ماہی گیری کی صنعت اور مقامی روزگار کو بھی تحفظ ملے گا۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فری زون میں صنعتوں کو بجلی کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی اور صنعتی سرگرمیوں کے لیے شمسی توانائی کا استعمال یقینی بنائیں گے۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں وفاقی وزیر نے بتایا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے نے گوادر میں بجلی اور پانی کے بحران کا نوٹس لے لیا ہے۔ اور ان کی ہدایت پر مسائل کے حل کیلیے خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے

    https://urdu.arynews.tv/pm-shehbaz-notice-gwadar-power-and-water-crisis-13-august-2025/

  • 20 ہزار ٹن کھاد لے کر افغان بحری جہاز گوادر بندرگاہ پر لنگر انداز

    20 ہزار ٹن کھاد لے کر افغان بحری جہاز گوادر بندرگاہ پر لنگر انداز

    اسلام آباد: افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا دوسرا جہاز گوادر پورٹ پر کامیابی سے پہنچ گیا، 20 ہزار ٹن ڈی اے پی کھاد لے کر افغان بحری جہاز گوادر بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا ہے۔

    وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا کہ گوادر پورٹ اب خطے کے لیے ایک اہم تجارتی گیٹ وے بنتا جا رہا ہے، افغان جہاز کی کامیاب آمد سے عالمی اعتماد میں اضافہ ہو گیا ہے۔

    انھوں نے کہا گوادر کے ذریعے افغانستان کی بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی مزید بہتر ہوگی، گوادر پورٹ پر تجارتی سرگرمیوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، یہ بندرگاہ مکمل طور پر تجارتی سامان سنبھالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    گوادر بندرگاہ کھاد افغان بحری جہاز

    جنید انوار چوہدری نے کہا پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت کے تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں، گوادر سے ٹرانزٹ کے اخراجات میں کمی کی امید ہے، یہ پورٹ خطے کی تجارت کا مرکز بن رہا ہے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ فروری کے بعد افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت یہ دوسرا جہاز گوادر پہنچا ہے،گوادر کی پیش رفت پاکستان کی کامیاب بحری پالیسیوں کا ثبوت ہے۔

  • خوشحالی کیلئے وسطی ایشیائی ممالک گوادر بندرگاہ سے مستفید ہوسکتے ہیں، صدر مملکت

    خوشحالی کیلئے وسطی ایشیائی ممالک گوادر بندرگاہ سے مستفید ہوسکتے ہیں، صدر مملکت

    اسلام آباد: صدر پاکستان آصف زرداری نے کہا ہے کہ مشترکہ ترقی ، خوشحالی کیلئے وسطی ایشیائی ممالک گوادر بندرگاہ سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق 5ویں بین الاقوامی ورکشاپ برائے قیادت و استحکام سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ جامع اور پائیدار ترقی کیلئے ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ کی ضرورت ہے، پاکستان وسطی ایشیائی ممالک کے لیے گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے۔

    صدر مملکت نے علاقائی روابط اور اقتصادی تعاون کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ ایک مستحکم دنیا مشترکہ ترقی کےلیے ناگزیر ہے، دنیا کو اقتصادی، ماحولیاتی، سیکیورٹی، غلط معلومات اور تکنیکی چیلنجز کا سامنا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ موجودہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کےلیےعالمی تعاون درکار ہے، قیادت کی ذمہ داری ہے کہ تعاون کے مواقع پیدا کرے۔

    آصف زرداری نے کہا کہ قیادت لوگوں کی فلاح اور مشترکہ امن، خوشحالی کےلیے کام کرے، قیادت لوگوں کو ایک مشترکہ وژن کے گرد متحد کرے، قیادت پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کی ترغیب دے،

    صدر پاکستان نے کہا کہ دیرپا تبدیلی کیلئے مکالمے، تعاون اور امید کو فروغ دینا ہوگا، صدرمملکت نے محفوظ پائیدار مستقبل کیلئے عالمی شراکت داروں کو ملکر کام کرنے کی بھی دعوت دی۔

    ورکشاپ میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 64 غیرملکی اور 32 پاکستانیوں نے شرکت کی، موسمیاتی تبدیلی، غربت اور غلط معلومات کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عالمی تعاون پر زور دیا گیا۔

  • افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے گوادر بندرگاہ فعال کردی گئی

    افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے گوادر بندرگاہ فعال کردی گئی

    اسلام آباد: مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے گوادر بندرگاہ فعال کردی گئی ہے، گوادر بندرگاہ فعال ہونے سے کاروباری سرگرمیاں اور روزگار میں اضافہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے گوادر بندرگاہ فعال کردی گئی ہے۔

    مشیر تجارت کے مطابق وزارت تجارت نے یہ اقدام ایپٹا 2010 معاہدے کے تحت کیا ہے۔ گوادر بندرگاہ فعال ہونے سے کاروباری سرگرمیاں اور روزگار میں اضافہ ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ اقدام سے تاجر برادری اور شپنگ انڈسٹری کو بھی فائدہ ہوگا، بندرگاہ کا فعال ہونا ایکو سسٹم پر بھی مثبت اثرات مرتب کرے گا جبکہ اس سے ملک کی ایک اور بڑی بندرگاہ فعال ہوجائے گی۔

    خیال رہے کہ ڈائریکٹر جنرل افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ڈاکٹر سرفراز احمد کے مطابق پاکستان کے راستے افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ سے سالانہ ایک لاکھ 20 ہزار سے ایک لاکھ 40 ہزار کنٹینرز کی ترسیلات ہوتی ہے۔

    انہوں نے بتایا تھا کہ پاکستان کے ذریعے افغانستان کی 30 فیصد ٹرانزٹ ہوتی ہے، افغانستان کے 40 فیصد مال کی ایران کے راستے ترسیل ہوتی ہے، پاکستان کے راستے افغانستان نے 2018 میں 2.3 ارب ڈالر کی تجارت کی تھی۔

  • گوادر بندرگاہ سے برآمدات کا عمل شروع

    گوادر بندرگاہ سے برآمدات کا عمل شروع

    گوادر: ملکی برآمدات سےمتعلق ایک اور سنگ میل عبور ہوگیا، گوادر بندرگاہ سے برآمدات کا عمل شروع کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق تجارت کے ذریعے معیشت کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کی کاوشیں رنگ لے آئیں، گوادر بندر گاہ فعال ہونے سے برآمدات بڑھنے لگیں۔

    مشیر تجارت رزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ گوادر بندرگاہ سے سی فوڈ کےکنٹینرز کی بڑی کھیپ منزل کو روانہ کردی گئی ہے جب کہ بحری جہازمیں مچھلیوں سےبھرے 3 کنٹینر بھی روانہ کئےگئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بحری جہاز سے سی فوڈ مشرق بعید کیلئےروانہ کیاگیا ہے، گوادر بندر گاہ سے برآمدات بڑھنے سے کراچی بندرگاہ پردباؤ کم ہوگا۔

    مشیر تجارت رزاق داؤد کا کہنا ہے کہ گوادر بندرگاہ سے برآمدات کم وقت میں دیگر ممالک کو پہنچیں گی۔

  • گوادر بندرگاہ منصوبے کا اختیار بلوچستان کو دیا جائے، آل پارٹیز کانفرنس

    گوادر بندرگاہ منصوبے کا اختیار بلوچستان کو دیا جائے، آل پارٹیز کانفرنس

    اسلام آباد : پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس میں وزیراعظم سے اے پی سی کا وعدہ پورا کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ یہ بھی کہا گیا گوادر بندرگاہ منصوبے کا اختیار بلوچستان کو دیا جائے۔

    اسلام آباد میں پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی زیرصدارت ہوئی۔

    کانفرنس میں بی این پی نے اپنے مطالبات پیش کئے ۔بلوچ رہنماؤں کا کہنا تھا حکومت نے اے پی سی نہیں بلائی اس لئے ہمیں بلانی پڑی۔ وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک نے کہا کہ ہم پاکستان کی ترقی چاہتے ہیں لیکن ہمیں ہمارا حصہ ملنا چاہیئے۔

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا راہداری منصوبے میں کسی صوبے کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جا رہا۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کانفرنس بلائی تو گوادر کیلئے گئی تھی لیکن اس کا رخ اقتصادی کوریڈور کی طرف ہو گیا۔

    پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس میں وزیراعظم سے گوادر پر اے پی سی کا وعدہ پورا کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

    کانفرنس میں یہ بھی کہا گیا کہ گوادر کے رہائیشیوں کا معاشی تحفظ یقینی بنایا جائے۔ گوادر کے لوگوں پر سیاسی سرگرمیوں پر عائد پابندی ختم کی جائے۔