Tag: گوادر کا دورہ

  • مٹھی بھر گمراہ عناصر کو بلوچستان کا امن تباہ نہیں کرنے دیں گے، آرمی چیف

    مٹھی بھر گمراہ عناصر کو بلوچستان کا امن تباہ نہیں کرنے دیں گے، آرمی چیف

    گوادر : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ مٹھی بھر گمراہ عناصر کو بلوچستان کا امن تباہ نہیں کرنے دیں گے، عوام اور مسلح افواج کا امن و استحکام کیلئے عزم غیرمتزلزل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے گوادر کا دورہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران انہیں موجودہ سیکیورٹی صورتحال، فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں، سی پیک کی سیکیورٹی اور منصوبوں کیلئے پرامن اور محفوظ ماحول یقینی بنانے کی کوششوں پر بریفنگ دی گئی۔

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے افسروں اور جوانوں کی اس سلسلے میں کوششوں کو سراہا اور بلوچستان کے عوام کی فلاح اور بھلائی کے لئے پیشہ ورانہ عزم کے ساتھ کام جاری رکھنے پر زور دیا۔

    آرمی چیف نے مقامی عمائدین، منتخب نمائندوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے بات چیت کرتے ہوئے زور دیا کہ "مٹھی بھر گمراہ عناصر کو بلوچستان کا امن تباہ نہیں کرنے دیں گے۔

    جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ یہ گمراہ عناصر عوام اور مسلح افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، عوام اور مسلح افواج امن اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے علاقے کی سماجی اور اقتصادی ترقی پر زور دیا اور تعلیم، سولر سسٹم کی تنصیب، ماہی گیری، پانی، صحت، کھیل اور معاش سے متعلق فلاحی منصوبوں کا بھی اعلان کیا۔

    آرمی چیف کے دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو اور کور کمانڈر کوئٹہ موجود تھے۔

  • پاکستان میں تعنیات جرمن سفیر کا  گوادر کا دورہ ، سرمایہ کاری  میں دلچسپی کا اظہار

    پاکستان میں تعنیات جرمن سفیر کا گوادر کا دورہ ، سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

    گوادر : پاکستان میں تعنیات جرمن سفیر الفریڈ گرنیس نے گوادر کے دورے کے دوران سرمایہ کاری کےمختلف ذرائع میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعنیات جرمن سفیر الفریڈ گرنیس نے گوادر کا دورہ کیا ، کراچی میں تعینات جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر رو ڈیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    اس موقع پر ڈاٸریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی مجیب الرحمن قمبرانی نے جرمن سفیر کو گوادر میں ترقیاتی منصوبوں اور سرمایہ کاری کے متوقع زراٸع سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

    ڈی جی گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ گوادر اپنی قدرتی جغرافیاٸی محل وقوع کے بدولت عالمی سطح پر معاشی اور اسٹریٹجک کے لحاظ سے ہمیشہ اہمیت کا حامل رہا ہے۔

    مجیب الرحمن قمبرانی کا کہنا تھا کہ گوادر کی عالمی اہمیت کے پیش نظر جی ڈی اے نے اسمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان مرتب کرکے اس پر عملدرامد کررہی ہے، جس کے تحت شہر میں انٹرنشنل لیول کی انفراسٹرکچر کی تعمیر اور بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔

    ڈی جی گوادر نے مزید کہا گوادر ایک سیاحتی و معاشی حب کے طور پر ابھرے گا، جہاں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع دستیاب ہوں گے۔

    انھوں نے بتایا کہ گوادر انٹرنشنل اٸیرپورٹ اگلےسال مکمل ہوجاٸے گا، جو دنیا کو گوادر تک رساٸی فراہم کرنے کا مختصر ترین زریعہ ہوگا۔

    جرمن سفیر جرمن سفیر نے سرمایہ کاری کے مختلف ذراٸع پر بات چیت کرتے ہوئے دلچسپی کا اظہار کیا اور گوادر ماسٹرپلان کے تحت شہر کی بنیادی انفراسٹرکچر کی تعمیر و ترقی اور معاشی منصوبوں کی تعریف کی۔